حالاتِ حاضرہ

Covid-19 بلیٹن (نمبر 75، 11؍ جون 2020ء)

یورپ میں پناہ کی درخواستوں میں کمی

ویکسین کے حوصلہ افزاء نتائج

ملائشیا سے لوگ حج پر نہیں جائیں گے

کیا جارج کی زندگی کی قیمت 20 ڈالر تھی؟

میکسیکو اور پیرو میں تشویش ناک صورتحال

ادرک کی ایکسپورٹ میں تین گنا اضافہ

گھانا میں مقامی طور پر بنائی گئی ٹیسٹ کٹ

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لئے کوششیں

کورونا وائرس کے دوران ہیومینٹی فرسٹ سیرالیون کی خدمات

Worldometers.infoکی طرف سے  جاری کئےگئے اعداد و شمار  کے مطابق تمام دنیا میں اب تک کے کنفرمڈ کیسز کی تعداد 7,500,341؍ہےاور اس وباء کے نتیجہ میں وفات پانے والے419,973؍اور 3,806,942؍افراد Covid-19 میں مبتلا ہو کر صحت یاب ہوچکے ہیں ۔

ذیل میں بعض ممالک کی ایک مختصر فہرست دی جا رہی ہے جو کہ اس وائرس سے زیادہ متاثر ہیں۔

(www.worldometers.info)

(ویب سائٹ پر نظر آنے والایہ چارٹ اوپر دئے گئے وقت اور دن  کے مطابق آپ کو تازہ ترین اعدادوشمار بتا رہا ہے۔)

یورپ

کورونا وائرس کی وجہ سے اپریل کے مہینہ میں  پناہ حاصل کرنے والوں کی درخواستوں میں 87فیصد کی کمی ہوئی جو کہ 2008ء کے بعد کی سب سے کم تعداد ہے۔ صرف 8,730لوگوں نے پناہ حاصل کرنے کی درخواست کی۔  (الجزیرہ)

برطانیہ

سابقہ حکومتی مشیر Prof. Neil Ferguson کا کہنا ہے کہ اگر برطانیہ میں لاک ڈاؤن ایک ہفتہ پہلے لگایا جاتا تو اس سے کورونا وائرس سے ہونے والی آدھی اموات کو روکا جاسکتا تھا۔ (بی بی سی)

ہم نے آپ کو بتایا تھا کہ مظاہرین نے  برسٹل میں لگا Edward Colston کا مجسمہ اکھاڑ کر پانی میں پھینک دیا تھا۔ شہر کی کونسل نے وہ مجسمہ وہاں سے نکال کر کسی محفوظ مقام پر منتقل  کردیا ہے۔ Colston کون تھا، برسٹل کی اس معاملہ میں کیا اہمیت ہے؟ دیکھئے اس لنک میں۔۔۔

https://twitter.com/AJEnglish/status/1271030667145392129?s=20

جرمنی

جرمنی کی فضائی کمپنی Lufthansaکا کہنا ہے کہ وہ کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی مشکل صورتحال کی وجہ سے 22,000 نوکریاں ختم کررہے ہیں۔ دنیا بھر میں کمپنی کے 135,000سے زائد کارکنان ہیں۔  (بی بی سی)

بیلجیئم

سپین میں پارٹی کرتے ہوئے کورونا وائرس کے لاک ڈاؤن کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے شہزادے Joachim کو10,400یورو کا جرمانہ کیا گیا ہے۔ (ڈان)

ایشیا

چین

چین میں Covid-19کے لئے بنائے جانے والی ایک ویکسین کے جانوروں  پر تجربات نے امید افزاء نتائج دئے ہیں۔ اب 1,000سے زائد لوگوں پر اس کے تجربات کئے جارہے ہیں۔ (ڈان)

پاکستان

عالمی ادارۂ صحت نے پاکستان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کورونا وائرس کی بگڑتی ہوئی صورتحال  کے پیش نظر وقفے وقفے سے لاک ڈاؤن کرے۔  مگر حکومت کا کہنا ہے کہ وہ زندگیوں اور روزگار کے درمیان ایک توازن  پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔  (بی بی سی)

پاکستان کے صوبہ پنجاب قرنطینہ پالیسی  تبدیلی کے بعد صوبہ  میں قائم کئے گئے  قرنطینہ سنٹر بند کئے جارہے ہیں۔ پہلے کورونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کو ان سنٹرز میں رکھا جارہا تھا۔ اب کورونا وائرس کے کنفرم اور مشتبہ مریضوں  کو اپنےگھروں  میں قرنطینہ کرنے کی  پالیسی اپنائی جارہی ہے۔ (ڈان)

بھارت

بھارت میں گزشتہ روز کورونا وائرس سے 357ہلاکتیں ہوئی ہیں اور مجموعی تعداد 8,102ہوگئی ہے۔ (ڈان)

ملائیشیا

ملائشیا کا کہناہے کہ وہ کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے اس سال اپنے باشندوں کو حج پر جانے سے روک رہا ہے۔ (الجزیرہ)

انڈونیشیا میں پلاسٹک کے کریٹس سے بنائی گئی ایک مسجد۔

https://twitter.com/AJEnglish/status/1270868350198001664?s=20

امریکہ

John Hopkins Universityکے دئے گئے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 20لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ (بی بی سی)

امریکہ  میں Covid-19کی ایک مریضہ کو پھیپھڑے ٹرانسپلانٹ کئے گئے ہیں ۔20سالہ  مریضہ گزشتہ 6ہفتے سے وینٹی لیٹر پر تھی اور  اس کے پھیپھڑے بری طرح متأثر ہوچکے تھے۔ (سی این این)

George Floydکے چھوٹے بھائی کی اس کے جنازے پر کی گئی تقریر۔ کیا جارج کی زندگی کی قیمت 20ڈالر تھی؟

https://twitter.com/AJEnglish/status/1271037795591770112?s=20

میکسیکو

میکسیکو میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 15,000سے تجاوز کرگئی ہے۔ ملک میں اس وقت کورونا وائرس کے 130,000سے زائد کیسز ہیں۔ (بی بی سی)

پیرو

پیرو میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دو لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ گزشتہ روز پیرو میں 4,000 سے زائد مریضوں کا اضافہ ہوا۔ اب تک پورے ملک میں کورونا وائرس سے 5,738؍ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔ (ڈان)

https://twitter.com/AFPphoto/status/1270656956676489216?s=20

پیرو کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے ادرک کی ایکسپورٹ میں تین گنا اضافہ ہوا ہے۔ گرم مشروبات میں ادرک اور لیموں کے استعمال کو فلو اور ٹھنڈ کا علاج سمجھا جاتا ہے۔ (بی بی سی)

افریقہ

مصدقہ مریض: 209,380

صحت یاب: 95,084

وفات یافتگان: 5,689

(بی بی سی)

عالمی ادارۂ صحت کا کہنا ہے کہ  افریقہ میں کورونا وائرس کی وباء کی شدت میں اضافہ ہورہا ہے۔ دس ممالک میں اس کی کافی شدت ہے جن میں جنوبی افریقہ سر فہرست ہے۔ (بی بی سی)

غانا  کے شہر کماسی کی ایک لیبارٹری میں  کورونا وائرس کی اینٹی باڈی ٹیسٹنگ کی کٹس تیار کی جارہی ہیں۔  کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ امید کرتے ہیں کے جولائی کے آخر تک حکومتی ادارے اس ٹیسٹ کٹ کے استعمال کی اجازت دے دیں گے۔

ٹیسٹ کٹ کی قیمت 5ڈالر تک ہوسکتی ہیں۔

https://twitter.com/Reuters/status/1270801658117849095?s=20

فٹ بال میچ جو 6ماہ میں مکمل ہوا

سپین میں دسمبر 2019میں ہونے والا ایک فٹ بال  ایک ہالف کھیلے جانے کے بعد تماشائیوں کی طرف سے غیر مناسب نعرے لگانے پر روک دیا گیا تھا۔ بدھ کے روز اس میچ کا دوسرا ہالف بغیر  تماشائیوں کے کھیلا گیا۔ یہ میچ Rayo Vallecanoکی ٹیم نے 1-0سے جیت لیا۔ (بی بی سی)

کرکٹ

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا کہنا ہے کہ  ان کی بھرپور کوشش ہے کہ کرکٹ کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ اسی سال آسٹریلیا میں کروایا جاسکے۔  یہ ٹورنا منٹ18؍اکتوبر تا 15؍نومبر آسٹریلیا میں ہونا ہے لیکن کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے اس کا انعقاد مشکلات کا شکار ہے۔ (ڈان)

ہیومینٹی فرسٹ کی جانب سے سیرالیون میں  خوراک کی فراہمی

آج کل دنیا بھر کے ممالک کی طرح سیرالیون کا ملک بھی کورونا وائرس کی وباء کی زد میں ہے۔ غریب لوگوں کی مشکلات میں پہلے سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والے ان مشکل حالات میں  ہیومنیٹی فرسٹ سیرالیون نے کورونا وائرس رسپونس  پروگرام  (Covid-19 Response) کے تحت رمضان المبارک کے مہینہ میں ملک کے  بعض علاقوں میں  مستحق افراد تک  خوراک پہنچائی۔ الحمد للہ!

خدمت خلق کے ان کاموں کی ایک مختصر رپورٹ پیش خدمت ہے۔

فری ٹاؤن (Freetown)

https://twitter.com/AudioLeone/status/1254844679125950464?s=20

فرم ٹاؤن میں  مکرم صدیقی سانکو صاحب، چیئرمین ہیومینٹی فرسٹ کی نگرانی میں 2,500کلو گرام چاول، 100کلوگرام چینی، 100گیلن خوردنی تیل، نمک اور دیگر خوردنی اور ضروری اشیاء 200خاندانوں میں تقسیم کی گئیں  جن سے 1,200لوگوں کو فائدہ پہنچا۔

مکینی (Makeni)

مکینی ریجن میں مکرم طاہر احمد فرخ صاحب ریجنل مبلغ کی نگرانی میں 150خاندانوں کو  خوراک اور بعض دیگر ضروریاتِ زندگی مہیا کی گئیں۔ تقسیم کی گئی اشیاء میں چاول، چینی، دودھ ، آئل، ٹماٹو پیسٹ، نمک، پیاز، صابن، ٹوتھ پیسٹ، سینیٹائزر، فیس ماسک اور دیگر اشیاء شامل تھیں۔  لاک ڈاؤن کی وجہ سے پیدا مشکلات میں ان اشیاء کی فراہمی پر لوگوں نے برملا اس بات کا اظہار کیا کہ یہ مدد بہت موقع پر کی گئی ہے۔  الحمد للہ

بو ٹاؤن (Bo Town)

ساؤتھ ریجن میں مکرم عقیل احمد صاحب مبلغ سلسلہ کی نگرانی میں  1,500ضرورت مند لوگوں میں چاول، چینی، دودھ، نمک، آئل، ٹماٹو پیسٹ، چائے اور صابن وغیرہ  تقسیم کئے گئے۔ یہ اشیاء بو شہر اور اس کے ملحقہ علاقوں میں تقسیم کی گئیں۔ خدمت خلق کے اس کام کی خبر حکومتی ریڈیو SLBCنے اپنے ریڈیو سے نشر کی۔

پورٹ لوکو (Port Loko)

پورٹ لوکو شہر میں ریجنل مبلغ مکرم سفیر احمد صاحب کی نگرانی میں 24خاندانوں میں راشن بیگ تقسیم کئے گئے۔ ان راشن بیگز میں  چاول، آئل، ٹماٹو پیسٹ اور دیگر خوردنی اشیاء شامل تھیں۔

لنگے (Lungi)

لنگے ریجن میں مکرم میر وسیم الرشید صاحب ریجنل مبلغ کی نگرانی میں چاول، تیل، پیاز، نمک اور دیگر خوردنی اشیاء پر مشتمل راشن بیگ34خاندانوں میں  تقسیم کئے گئے۔

(رپورٹ: عبد الہادی قریشی۔ سیرالیون)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button