افریقہ (رپورٹس)

سیرالیون میں IAAAE کی طرف سے مستحق افراد کو خوراک کی فراہمی

محض اللہ تعالی کے فضل سےجماعت احمدیہ سیرالیون جہاں خدمت دین میں ہمہ تن مصروف ہے وہیں اسلامی تعلیمات کے مطابق خدمت انسانیت کے لیے بھی کوشاں ہے۔

سیرالیون کے عمومی حالات

کورونا وائرس کی وبا نے جہاں دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کو بھی بری طرح متأثر کیا ہے وہیں افریقہ کے پسماندہ علاقے، خصوصاً غریب لوگ اس وباسے کئی گنا زیادہ متأثر ہوئے ہیں۔ سیرالیون میں اس وبا سے اب تک 914؍افراد بیمار ہوئے ہیں اور 47 لوگ جاں بحق ہوئے ہیں۔ کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے حکومت نے مختلف اقدامات کیے ہیں۔ رات کے وقت 9بجے سے صبح 6بجے تک ملک بھر میں کرفیو ہوتا ہے۔ بین الاضلاعی سفروں پر پابندی ہے۔ مساجد اور چرچوں میں عبادتوں کی اجازت نہیں ہے۔

اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ سیرالیون حکومت کی ہدایات پر عمل پیرا ہے۔

28مئی 2020ءکو جماعت احمدیہ عالمگیر کے آرکیٹیکٹ اور انجینیئرز کی تنظیم IAAAEکی جانب سے مکرم طاہر احمد فرخ ریجنل مبلغ برائے نارتھ ریجن، کی نگرانی میں سیرالیون کے مکینی ریجن کے 8گاؤں میں 130مستحق خاندانوں کو 12,065,000 لیونز(بارہ ملین اور پینسٹھ ہزار لیونز) کی خوراک فراہم کی گئی۔

ان دیہات میں IAAAE کا Gbonkobanaمیں موجود ماڈل ویلیج بھی شامل ہے۔ اس پروگرام کے تحت جو اشیاء تقسیم کی گئیں ان میں 1,300کلوگرام چاول، 4بوریاں پیاز، 10بوریاں نمک، فیس ماسکس، ٹماٹر پیسٹ کے 5کارٹن اور دیگر اشیاء شامل تھیں۔ اللہ تعالیٰ کے فضل سے خدمت خلق کے اس کام کو لوگوں اور علاقہ کی انتظامیہ کی طرف سے بہت پذیرائی ملی۔

دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں کما حقہ انسانیت کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

(رپورٹ: عبدالہادی قریشی۔نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button