خطبہ نکاح

خطبہ نکاح فرمودہ حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز

سیدنا حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے 19؍اگست 2018ء بروز اتوار مسجد فضل لندن میں تشہد و تعوذ اور مسنون آیات قرآنیہ کی تلاوت کےبعد فرمایا:

آج میں جن نکاحوں کا اعلان کروں گاان میں پہلا نکاح عزیزہ حنا شمسی کا ہے جو لیاقت شمسی صاحب (لندن) کی بیٹی ہیں۔ ان کا نکاح عزیزم عاصم اقبال ہاشمی ابن قیصر اقبال ہاشمی صاحب کے ساتھ تین ہزار پاؤنڈ حق مہر پر طے پایا ہے۔ جنہوں نے اس سال جامعہ احمدیہ یوکے سے شاہد پاس کیا ہے۔

حضور انور نے فریقین میں ایجاب و قبول کروانے کے بعد فرمایا:

دوسرا نکاح عزیزہ نائلہ احمد کا ہے جو مبارک احمد صاحب (کینیڈا) کی بیٹی ہیں۔ یہ نکاح عزیزم نصر احمد ارشد (جامعہ احمدیہ یوکے کے طالب علم) کے ساتھ تین ہزار پاؤنڈ حق مہر پر طے پایا ہے۔ یہ محمد ارشد صاحب کے بیٹے ہیں۔

لڑکی کی طرف سے عبدالباسط صاحب ان کے وکیل مقرر ہیں۔

فریقین میں ایجاب و قبول کروانے کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نےفرمایا:

یہ جو دونوں رشتے طے پائے ہیں۔ ایک مربی بن چکے ہیں دوسرے بن رہے ہیں۔ ان دونوں کو اللہ تعالیٰ کے اس حکم پر خاص طور پر غور کرتے رہنا چاہیے اور عائلی معاملات میں بھی اس کی بہت ضرورت ہے کہ تقویٰ پر قائم ہوتے ہوئے اپنے رشتے نبھاؤ۔

اللہ تعالیٰ انہیں توفیق دے کہ یہ تقویٰ پر قائم رہنے والے ہوں۔ آپس کے تعلقات میں بھی ایک دوسرے پر اعتماد کرنے والے ہوں اور آئندہ نسلوں کی بھی صحیح تربیت کرنے والے ہوں۔ اب دعا کرلیں۔ اللہ تعالیٰ ہر لحاظ سے یہ رشتے بابرکت فرمائے۔

دعا کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے نکاحوں کے فریقین کو مبارک باد دیتے ہوئے شرف مصافحہ سے نوازا۔

(مرتبہ : ظہیر احمد خان مربی سلسلہ۔ انچارج شعبہ ریکارڈ دفتر پی ایس لندن)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button