ایڈیٹر کے نام خطوط

ایڈیٹر کے نام خطوط

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

جناب ایڈیٹر صاحب

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

مولانا روم بیان کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ کوئی شخص اپنے محبوب کے دروازے پر گیا اور دستک دی۔ اندر سے آواز آئی ’’کون ہے‘‘۔ اس شخص نے جواب دیا۔ یہ مَیں ہوں۔ اندر سے آواز آئی۔ یہاں ’’مَیں‘‘ کے لیے کوئی جگہ نہیں۔ اور دروازہ بند ہو گیا۔ بر سوں کی تنہائی اور محرومی کے بعد وہی شخص دوبارہ محبوب کے دروازے پر پہنچا اور دستک دی۔ اندر سے آواز آئی۔ ’’کون ہے‘‘۔ وہ شخص بولا۔ ’’یہ تُو ہے‘‘ دروازہ کھل گیا۔

حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:

’’یعنی انسان اپنا حجاب آپ ہو جاتا ہے جب پاک حالت کو چھوڑ کر دُور جا پڑتا ہے تب خدا تعالیٰ بھی اس سے دُور ہو جاتا ہے۔‘‘

(تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام سورۃ البقرۃصفحہ 315)

من تو شدم تومن شدی من تن شدم تو جاں شدی

تا کس نگوید بعد ازیں من دیگرم تو دیگری

(نصیر حبیب ۔ لندن)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button