کلام امام الزمان علیہ الصلاۃ والسلام

کچھ حصّہ رات کو آرام ضرور کرنا چاہیے

ایک مخلص کی بدخوابی کے تذکرہ پر حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا: دیکھو قرآن شریف سورۂ مزمّل میں صاف تاکید ہے کہ انسان کو کچھ حصّہ رات آرام بھی کرنا چاہیے۔ اس سے دن بھر کی کوفت اور تکان دُور ہو کر قویٰ کو اپنا حرج شدہ مادہ بہم پہنچانے کا وقفہ مِل جاتا ہے۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کا فعل یعنی سنت بھی اسی کے مطابق ثابت ہے چنانچہ فرماتے ہیں اُصَلّی وَ اَنُومُ۔ اصل میں انسان کی مثال ایک گھوڑے کی سی ہے۔ اگر ہم ایک گھوڑے سے ایک دن اس کی طاقت سے زیادہ کام لیں اور اُسے آرام کرنے کا وقفہ ہی نہ دیں تو بہت قریب ایسا وقت ہو گا کہ ہم اس کے وجود کو ہی ضائع کر کے تھوڑے فائدہ سے بھی محروم ہو جائیں گے۔ نفس کو گھوڑے سے مناسبت بھی ہے۔

(ملفوظات جلد 3، صفحہ 105تا106۔ ایڈیشن 2003ء )

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button