ارشادِ نبوی

ارشاد نبویﷺ

حضرت معاذؓ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا:

غزوہ اور جہاد میں دو طرح کے انسان شامل ہوتے ہیں۔ ایک وہ شخص جو خدا کی رضا کے لیے جہاد کرتا ہے، امام کی اطاعت کرتا ہے، اپنا عمدہ مال خدا کی راہ میں خرچ کرتا ہے، اپنے ساتھی کے ساتھ نرم سلوک کرتا ہے اور فتنہ و فساد سے بچا رہتا ہے۔ایسے شخص کو سونے اور جاگنے سب حالات میں ثواب ملتا ہے۔ دوسرا وہ شخص ہے جو فخر اور نام و نمود کے لیے جہاد میں شامل ہوتا ہے۔ امام کی نافرمانی کرتا اور زمین میں فتنہ و فساد پھیلاتا ہے۔ ایسا شخص بے نصیب اور نامراد ہے کچھ بھی حاصل نہ کر پائے گا۔

(مؤطا امام مالک کتاب الجہاد، الترغیب فی الجہاد صفحہ 176، ابو داؤد کتاب الجہاد باب فیمن یغزو و یلتمس الدنیا)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button