حالاتِ حاضرہ

Covid-19 بلیٹن (نمبر 91، 27؍ جون 2020ء)

پاکستان اور بھارت میں بڑھتے ہوئے کیسز

ٹوکیو میں پھر کیسز میں اضافہ

تین ممالک کے لوگوں کو یورپ آنے کی اجازت نہیں ہوگی

کرغستان کے صدارتی کارکنان میں کورونا

امریکہ اور برازیل میں کیسز میں تشویشناک اضافہ

برطانیہ نے گھانا کو امدادی سامان بھجوایا

کینیا ائر ویز کو نقصان کا سامنا

پاکستانی ٹیم کے 6کرکٹرز کے ٹیسٹ منفی

NBAکے 16کھلاڑیوں کو کورونا

Microsoft نے سٹور بند کردئے

90کمپنیوں کا فیس بک کا بائیکاٹ

Worldometers.info کی طرف سے  جاری کئےگئے اعداد و شمار  کے مطابق تمام دنیا میں اب تک کے کنفرمڈ کیسز کی تعداد 9,962,253؍ ہے اور اس وباء کے نتیجہ میں وفات پانے والے 498,240؍ اور 5,400,524؍افراد Covid-19 میں مبتلا ہو کر صحت یاب ہوچکے ہیں ۔

ذیل میں بعض ممالک کی ایک مختصر فہرست دی جا رہی ہے جو کہ اس وائرس سے زیادہ متاثر ہیں۔

(www.worldometers.info)

(ویب سائٹ پر نظر آنے والایہ چارٹ اوپر دئے گئے وقت اور دن  کے مطابق آپ کو تازہ ترین اعدادوشمار بتا رہا ہے۔)

یورپ

یورپی یونین جب یکم جولائی سے اپنی سرحدیں دیگر ممالک کے لئے کھولے گی تو اس میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے امریکہ ، برازیل اور روس سے آنے والے مسافروں کو اجازت نہیں ہوگی۔ (الجزیرہ)

برطانیہ

Ceredigion کے 73؍ سالہ Dic Evans نے لاک ڈاؤن کے دوران 1,011 میل دوڑ کر اپنے ٹاؤن کے Bronlais Hospital کے لئے 6,000 پاؤنڈز  کی رقم جمع کی ہے۔ (بی بی سی)

ایشیا

پاکستان

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کے تعداد دو لاکھ سے تجاوز کر کے 200,832 ہوگئی ہے۔ اب تک 4,073  ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ (ڈان)

پاکستان نے کہا ہے کہ وہ 29جون سے کرتار پور راہداری کو سکھ یاتریوں کے لئے کھول سکتا ہے۔ (بی بی سی اردو)

https://twitter.com/appcsocialmedia/status/1276793032264867841?s=20

بھارت

بھارت میں گزشتہ روز ریکارڈ 18,552 نئے کورونا وائرس کے کیسز کے ساتھ ملک میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 500,000 سے تجاوز کرگئی ہے۔ (بی بی سی)

بھارت کی ریاست آندھرا پردیش میں بعض تصاویر پر، جس میں Covid-19 کے ایک مریض کی میت کو ملبہ اٹھانے والی مشین کے ذریعے گھاٹ پر لے جایا جا رہا ہے، لوکل انتظامیہ کو معطل کردیا گیا ہے۔ (الجزیرہ)

ویتنام

مریض نمبر 91

ویتنام میں کورونا وائرس سے بیمار ہونے والے سکاٹ لینڈ کے43؍سالہ  پائیلٹ، Stephen Cameron؍ 68 دن وینٹی لیٹر پر رہنے کے بعد صحت یاب ہوگئے ہیں۔  ان کو 91 نمبر الاٹ ہوا تھا اور اس وجہ سے انھیں ویتنام میں Patient no 9 کہا جاتا تھا۔ ویتنام میں کورونا وائرس سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ہے۔   (بی بی سی)

https://twitter.com/BBCWorld/status/1276839343634755584?s=20

جاپان

 جاپانی ٹی وی چینل NHK کے مطابق ایمرجنسی کے ختم کئے جانے کے بعد دارالحکومت میں کورونا وائرس کے ایک دن میں 57 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔  (الجزیرہ)

کرغستان

کرغستان کے صدارتی آفس کے مزید  نو کارکنان کے ٹیسٹ مثبت آنے پر کل متأثرین کی تعداد 17ہو گئی ہے۔  صدر Sooronbay Jeenbekov کے روس کے دورے کے وفد کے ساتھ تعلق میں آنے کے بعد تمام عملہ کا ٹیسٹ کیا گیا تھا۔ صدر کا ٹیسٹ منفی آیا ہے لیکن وہ قرنطینہ میں ہیں۔ (الجزیرہ)

امریکہ

جمعہ کے روز امریکہ میں ایک بار پھرCovid-19 کے ایک دن میں ریکارڈ  45,255 کیسز رپورٹ ہوئے۔ (سی این این)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کورونا وائرس کے انفیکشن سے بچانے کے انتظامات میں مزید کئی درجے بہتری کی جارہی ہے۔ صدر نے کورونا وائرس کی ٹاسک فورس کی  بریفنگ میں بھی شمولیت نہیں کی اور یہ بریفنگ بھی وائٹ ہاؤس سے  باہر منتقل کردی گئی ہے۔ صدر فیس ماسک نہ پہننے پر بھی مصر ہیں اور انھیں اس بات کی بھی بہت فکر ہے کہ اگر ان کو بھی کورونا وائرس سے انفیکشن ہوا تو اس سے ان کے امیج پر کتنا اثر پڑے گا۔ (سی این این)

برازیل

برازیل میں جمعہ کے روز کورونا وائرس کے ریکارڈ  46,860 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ (سی این این)

ہونڈرس

ہونڈرس کے صدرنے، جو کہ آج کل کورونا وائرس سے بیمار ہیں اور ان کا علاج چل رہا ہے، Zoom کال کے ذریعے  کورونا وائرس  کے انتظامات کے بارے میں طبی انتظامیہ سے ایک میٹنگ کی۔  کال میٹنگ سے یہ واضح نہیں ہوا کہ وہ کہاں سے بات کررہے تھے کیونکہ ان کی  ویڈیو کی جگہ ان کی صرف ایک تصویر لگی ہوئی تھی۔ (سی این این)

افریقہ

برطانیہ کی رائل ائر فورس کا کہنا ہے کہ افریقہ کے لئے  امدادی سامان کی کھیپ کی پہلی پرواز 100؍ بستروں کے ایک فیلڈ ہسپتال کے لئے سامان لے کر غانا کے لئے روانہ ہوئی ہے۔ (الجزیرہ)

مصر، ایتھوپیا اور سوڈان کا کہنا ہے کہ  وہ دریائے نیل پر بنائے جانے والے ایک بڑے ڈیم  کے بارے میں تنازعے پر تین ہفتے تک کسی ڈیل پر پہنچ جائیں گے۔ اس ڈیم کی وجہ سے تینوں ممالک دس سال سے تنازعہ کا شکار ہیں ۔ اب افریقن ہونین کی مداخلت پر جلد ہی کسی ڈیل کی امید کی جارہی ہے۔ (الجزیرہ)

کینیا ائر ویز کا کہنا ہے کہ  کورونا وائرس کی وجہ سے فضائی سفروں میں ہونے والے تعطل کی وجہ سے کمپنی کو 500ملین ڈالر کے نقصان کا سامنا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ ان کو لوگوں کو نوکریوں نے نکالنا پڑے گا۔  (بی بی سی افریقہ)

آسٹریلیا

آسٹریلیا کی ریاست وکٹوریا میں ہفتے کے روز 41نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ یہ تعداد گزشتہ ہفتے میں ہونے والی یومیہ تعداد سے دوگنی ہے۔ (الجزیرہ)

کھیل

کرکٹ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے جن 10کھلاڑیوں کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آئے تھے۔ دوبارہ ٹیسٹ کئے جانے پر ان میں سے 6کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔  (بی بی سی اردو)

باسکٹ بال

30جولائی سے امریکہ میں باسکٹ بال کا NBAسیزن شروع ہورہا ہے۔ منگل کو کئے گئے 302ٹیسٹ میں سے 16کھلاڑیوں کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ (بی بی سی سپورٹس)

فٹ بال

گزشتہ روز ہونے والے اٹالین فٹ بال لیگ کے میچ میں Juventus نے Lecceکے کلب کو 4-0سے ہرا دیا۔ رونالڈو نے میچ میں سیزن کا اپنا 23واں گول سکور کیا۔ (بی بی سی سپورٹس)

آج ہونے والے انگلش پریمئر لیگ کے میچ میں Wolves نے Asto Villa کو 1-0 سے ہرا دیا۔ میچ کا واحد گول  Dendonckerنے سکور کیا۔ (بی بی سی سپورٹس)

معروف کیمرہ ساز جاپانی کمپنی اولمپس نے مسلسل تیسرے سال بھی نقصان میں رہنے کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ وہ اب کیمرے نہیں بنائیں گے۔ یاد رہے کہ موبائل فون کیمروں کی وجہ سے کیمرہ ساز کمپنیوں کو بہت نقصان ہوا ہے۔ (VOAاردو)

Microsoft

کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ نیویارک، لندن اور سڈنی میں موجود اپنے  سٹورز کو Experience Centres میں تبدیل کریں گے اور  دنیا بھر میں موجود اپنے 80سے زائد سٹورز کو بند کرکے  اپنے Retail کے کاروبار کو آن لائن کررہے ہیں۔ (الجزیرہ)

Facebook

کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ اب ممکنہ طور پر ضرررساں پوسٹس پر لیبل لگانا شروع کرے گی جنھیں وہ ان کی ابلاغی قدراور اہمیت کی وجہ سے اپنے پلیٹ فارم سے نہیں ہٹاتی۔  یاد رہے کہ کمپنی کی جانبدار پالیسی کی وجہ سے 90سے زائد کمپنیاں اب تک فیس بک پر اشتہار دینے کا بائیکاٹ کرچکی ہیں۔ (بی بی سی اردو)

(رپورٹ: عبد الہادی قریشی۔ سیرالیون)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button