حالاتِ حاضرہ

Covid-19 بلیٹن (نمبر 92، 28؍ جون 2020ء)

اٹلی میں اموات میں ریکارڈ کمی

مریضوں کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کرگئی

پاکستان نے بھی وینٹی لیٹر تیار کر لئے

چین کے ایک علاقے میں لاک ڈاؤن

جرمنی کا فٹ بال سیزن مکمل

پاکستانی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے لیے روانہ

Worldometers.infoکی طرف سے  جاری کئےگئے اعداد و شمار  کے مطابق تمام دنیا میں اب تک کے کنفرمڈ کیسز کی تعداد 10,155,571؍ہےاور اس وباء کے نتیجہ میں وفات پانے والے 502,539؍اور 5,501,827؍افراد Covid-19 میں مبتلا ہو کر صحت یاب ہوچکے ہیں ۔

ذیل میں بعض ممالک کی ایک مختصر فہرست دی جا رہی ہے جو کہ اس وائرس سے زیادہ متاثر ہیں۔

(www.worldometers.info)

(ویب سائٹ پر نظر آنے والایہ چارٹ اوپر دئے گئے وقت اور دن  کے مطابق آپ کو تازہ ترین اعدادوشمار بتا رہا ہے۔)

John Hopkins Universityکے  مطابق دنیا بھر میں  کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں  کی تعداد 10؍ملین سے تجاوز  کرگئی ہے۔ اب تک کے اعداد و شمار کے مطابق یہ تعداد 10,001,527 ؍ ہے۔  دنیا کے کئی ممالک میں  روزانہ 10,000 سے زائد نئے کیس رپورٹ ہورہے ہیں۔  (سی این این)

https://twitter.com/AFP/status/1277180798257553408?s=20

یورپ

برطانیہ

برطانیہ میں کورونا وائرس کی نئی لہر کے  خدشے کی وجہ سے لیسٹر سٹی میں لاک ڈاؤن  کرنے کے بارے میں سوچا جارہا ہے۔ (بی بی سی)

سکاٹ لینڈ

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ  جس طرح سکاٹ لینڈ میں کورونا وائرس کے متأثرین کی تعداد میں کمی ہورہی ہے امید کی جاسکتی ہے کہ موسمِ گرما کے اختتام تک ملک میں کورونا وائرس کا مکمل خاتمہ ہوجائے گا۔ جمعہ اور ہفتہ کے روز سکاٹ لینڈ میں کورونا وائرس سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔ (بی بی سی)

اٹلی

اٹلی میں کورونا وائرس سے  24گھنٹوں میں 8؍اموات ہوئیں جو کہ یکم مارچ کے بعد سے اب تک کی ایک دن کی سب سے کم تعداد ہے۔ (الجزیرہ)

روس

روس نے  نیویارک ٹائمز اور واشنگٹن پوسٹ میں شائع ہونے والے امریکی حکام کے اس دعوے کی تردید کی ہے کہ اس نے افغانستان میں امریکی اور نیٹو  فوجیوں کو ہلاک کرنے پر طالبان سے انعام کا وعدہ کیا تھا۔  طالبان نے بھی اس دعوے کی تردید کی ہے۔ روس کا کہنا ہے کہ امریکہ میں موجود اس کے سفارتی عملے کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔  ( بی بی سی)

https://twitter.com/RusEmbUSA/status/1276692847698337792?s=20

ایشیا

پاکستان

پاکستان کے سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر کا کہنا ہے کہ  پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہوگیا ہے جو اپنے وینٹی لیٹر خود بنارہے ہیں۔  (ڈان)

ٹراؤٹ مچھلی بہت ہے، خریدار نہیں ہے

سوات میں ٹراؤٹ مچھلی کا کاروبار کرنے والوں کو اس وقت کورونا وائرس  کی وجہ سے کافی  مشکلات کا سامنا ہے۔ سیاحت کے متوقع سیزن کے لئے انھوں نے ہزاروں کلو گرام مچھلی تیار کی لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے سیاحوں کے نہ آنے سے  اب وہ انھیں فروخت کرنے میں مشکلا ت کا شکار ہیں۔  (VOAاردو)

https://twitter.com/URDUVOA/status/1277142187516592129?s=20

چین

کورونا وائرس کی نئی لہر کو قابو میں کرنے کے لئے چین نے بیجنگ  کے قریب Anxin County میں سخت لاک ڈاؤن کیا ہے۔ یہاں کےلوگوں کو علاقے سے باہر آنے جانے کی اجازت نہیں ہے۔  (بی بی سی)

امریکہ میں Colorado میں موجود سیٹلائیٹ کمپنی Maxar کی شائع کی گئی تصاویر کے مطابق  قراقرم کے پہاڑوں میں  گلوان کی وادی میں بھارت اور چین دونوں ہی کی طرف سے تعمیراتی کام  کئے جارہے ہیں۔  (ڈان)

بھارت

بھارت میں پھر ایک بار ایک روز میں ریکارڈ  19,906 نئے کیس ریکارڈ کئے گئے۔ (ڈان اردو)

https://twitter.com/PTI_News/status/1277095383378743296?s=20

بھارت کے دارالحکومت دہلی میں Covid-19 کے مریضوں کے علاج کے لئے  اس ہفتے سے  ایک 10,000بستروں  کی سہولت کا انتظام کیا جارہا ہے۔  ( سی این این)

بھارت کو اس وقت ٹڈی دَل کے شدید  حملے کا سامنا ہے۔  اس ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کس تعداد میں  یہ وہاں موجود ہے۔

https://twitter.com/timesofindia/status/1276767456212574208?s=20

سری لنکا

سری لنکا میں نیوی نے سمندر میں ایک  میوزیم بنایا ہے جس کا مقصد سمندری حیات اور کورل میں اضافہ کرنا ہے۔  میوزیم کا باقاعدہ افتتاح زیر سمندر فیتہ کاٹ کر کیا گیا۔

https://twitter.com/Reuters/status/1277192518770274306?s=20

امریکہ

John Hopkins University کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس  کے مصدقہ مریضوں کی تعداد  2.5؍ ملین سے تجاوز کرگئی ہے۔ صرف دو امریکی ریاستوں Connecticut اور Rhodes میں گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں نئے مریضوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ 36؍ ریاستوں میں  نئے انفیکشنز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔  صرف فلوریڈا  میں ہفتے کے روز 9,585؍نئے کیس رپورٹ  ہوئے۔ (سی این این)

ہونڈرس

ہونڈرس کے  صدر Juan Orlando Hernandez  ، Covid-19 میں مبتلا ہیں اور ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ انھوں نے ہسپتال سے کام کرتے ہوئے اپنی تصاویر ٹویٹ  کی ہیں۔

https://twitter.com/JuanOrlandoH/status/1276992479678681105?s=20

افریقہ

ملاوی کے الیکشن کمیشن کے مطابق حزب اختلاف کے لیڈر Lazarus Chakwera نے 60 فیصد ووٹوں کے ساتھ  صدارتی انتخاب جیت لیا ہے۔ (بی بی سی افریقہ)

آسٹریلیا

آسٹریلیا کی ریاست وکٹوریا میں نئے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے۔  ریاست کے وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ ایک جگہ پر انفیکشنز کے بڑھنے کی ممکنہ  وجہ ہوٹل کے سٹاف کا ایک دوسرے کے ساتھ سگریٹ لائیٹر شیئر کرنا بھی ہوسکتا ہے۔ ریاست کے باہر سے آنے والے تمام لوگوں کے لئے کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ  لازمی قرار دی گئی ہے۔  (بی بی سی)

کھیل

فٹ بال

جرمنی یورپ کا پہلا ملک ہے جس نے کورونا وائرس کے بعد  فٹ بال لیگ کا دوبارہ شروع کیا گیا سیزن مکمل کرلیا ہے۔ Bayern Munich نے مسلسل آٹھواں ٹائیٹل جیتا ہے۔  (ڈان)

سپینش لیگ میں Barcelona کا Celta Vigo سے اپنا میچ 2-2 سے برابر کھیلنے کے بعد  بارسلونا کلب کے ٹائیٹل جیتنے کے  امکانات کم ہوگئے ہیں اور  ریال میڈرڈ  کے کلب کی پوزیشن مستحکم ہوگئی ہے۔  (سی این این)

کرکٹ

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کپتان Jason Holder کا کہنا ہے کہ کرکٹ میں نسل پرستانہ رویے کو بھی اسی سنجیدگی سے لینا چاہیئے جتنی سنجیدگی سے  میچ فکسنگ اور ڈوپنگ کو لیا جاتا ہے۔  (DW)

برطانیہ میں کرکٹ ٹیم کے ساتھ موجود ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کوچ Phil Simmons نے اپنے آپ کو قرنطینہ کیا ہے۔ وہ جمعہ کے روز ایک جنازے میں شرکت کے لئے گئے تھے۔ (cricinfo)

پاکستان کی کرکٹ ٹیم تین ٹیسٹ اور تین ٹی ٹونٹی کھیلنے کے لئے  انگلینڈ روانہ ہوگئی ہے۔ وہ دس کھلاڑی جن کے کورونا وائرس کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آئے تھے ابھی انگلینڈ روانہ نہیں ہوئے۔ (بی بی سی اردو)

https://twitter.com/BBCUrdu/status/1277152630502981633?s=20

جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ  وہ کھیلوں کے میدانوں میں محدود پیمانے پر تماشائیوں کو آنے کی اجازت دے گا۔ لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد بغیر تماشائیوں کے فٹ بال ا ور باسکٹ بال کے میچز شروع کردئے گئے تھے۔  (الجزیرہ)

عطیہ برائے کورونا وائرس ری پبلک آف سنٹرل افریقہ

موجودہ عالمی صورتحال میں جہاں کووڈ 19 کی بیماری اپنے عروج پر ہے اور طاقتور قومیں اپنی بقاء کی خاطر کمزور اقوام کے استحصال سے بھی باز نہیں آرہی وہیں خدا تعالیٰ کے مہدی اور مسیح موعود ؑ کی جماعت ہے جو خدا کے قائم کردہ پیارے امام کے زیرِ سایہ دکھی انسانیت کی خدمت میں دن اور رات ایک کئے ہوئے ہے۔

انہی تاریک دنوں میں گِھرا ایک ملک سنٹرل افریقہ بھی ہے جہاں ایک طرف غربت کا عفریت منہ کھولے بیٹھا ہے اور دوسری طرف کورونا کی بڑھتی وباء ہے جس سے ملک بھر میں 2064؍افراد متاثر ہو چکے ہیں اور 7 اموات واقع ہو چکی ہیں۔ اس صورتحال کے پیشِ نظر سنٹرل افریقہ کی حکومت کو 1000 ڈالر بطور امداد دیے گئے۔ الحمد للہ علیٰ ذالک

مؤرخہ 15 جون 2020ء کو سنٹرل افریقہ میں تائعینات مشنری مکرم امین بلوچ صاحب، نیشنل صدر جماعت، جرنل سیکرٹری صاحب، امام مالک صاحب اور مکرم علی گونیسا صاحب ایڈوائزر ڈپلومیٹ برائے صدر مملکت سنٹرل افریقہ نے شام 5بجے وزیرِ مملکت برائے امورِ صحت سے ملاقات کی اور جماعتی تعارف اور جماعت کی دنیا بھر میں انسانی خدمات کا ذکر کرنے کے بعد حضورِ انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی جانب سے عطا فرمودہ 1000 ڈالرز جو 600،000 فرانک سیفا بنتا ہے چیک کی صورت میں پیش کیا۔

ملکی میڈیا اورمختلف اخبارات اور ریڈیو کے نمائندگان نے اس تمام کارروائی کو نوٹ کیا اور نشر کیا۔

مکرم علی گونیسا صاحب مشیرِ صدر مملکت برائے ڈپلومیٹک امور جو اس میٹنگ میں شامل تھے نے صدر مملکت سنٹرل افریقہ کو اس تمام کارروائی کے بارے میں بتایا تو صدر مملکت نے جماعت اور حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نیک تمنات کا اظہار کیا۔ (منتظر احمد نمائندہ الفضل انٹرنیشنل بینن)

(رپورٹ: عبد الہادی قریشی۔ سیرالیون)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button