حالاتِ حاضرہ

Covid-19 بلیٹن (نمبر 93، 29؍ جون 2020ء)

کورونا سے 5 لاکھ اموات

فرانس کے سابقہ وزیراعظم کو سزا

سٹاک ایکسچینج پر حملہ

یمنی بچوں کو بھوک کا سامنا ہے

نیویارک میں اموات میں ریکارڈ کمی

کرتار پورراہداری کھل گئی

افریقہ سے گرد کے بادل امریکہ پہنچ گئے

غانا میں طبی شعبے کو مراعات

مصر کے ہسپتال میں آگ

ویسٹ انڈیز کی شرٹس پر Black Lives Matter

Worldometers.infoکی طرف سے  جاری کئےگئے اعداد و شمار  کے مطابق تمام دنیا میں اب تک کے کنفرمڈ کیسز کی تعداد 10,296,143؍ہےاور اس وباء کے نتیجہ میں وفات پانے والے 505,478؍اور 5,586,839؍افراد Covid-19 میں مبتلا ہو کر صحت یاب ہوچکے ہیں ۔

ذیل میں بعض ممالک کی ایک مختصر فہرست دی جا رہی ہے جو کہ اس وائرس سے زیادہ متاثر ہیں۔

(www.worldometers.info)

(ویب سائٹ پر نظر آنے والایہ چارٹ اوپر دئے گئے وقت اور دن  کے مطابق آپ کو تازہ ترین اعدادوشمار بتا رہا ہے۔)

دنیا بھر میں  کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں   کی تعداد 500,000 سے تجاوز  کرگئی ہے۔   

https://twitter.com/AJEnglish/status/1277503042858999808?s=20

یورپ

فرانس

فرانس کے سابقہ وزیر اعظم Francis Fillon اور ان کی اہلیہ کو جعلی نوکریوں کے الزام میں سزائیں اور جرمانے سنائے گئے ہیں۔  (بی بی سی)

سپین

سپین میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی یاد میں  اور طبی عملے کو  خراج تحسین پیش کرتے ہوئے 40ڈرونز کے ذریعے مختلف پیغامات لکھے گئے۔

https://twitter.com/CBSNews/status/1277451762488807424?s=20

ایشیا

چین

چین کی ملٹری نے کورونا وائرس کی ایک تجرباتی ویکسین  کے استعمال کی اجازت دی ہے۔  As5-nCoV دنیا بھر میں  تیارکی جانے  والی 150؍ویکسینوں میں سے ایک ہے۔  (بی بی سی)

پاکستان

پاکستان  کے شہر کراچی میں سٹاک ایکسچینج پر آج صبح ہونے والے دہشت گرد حملے میں پولیس افسر سمیت 3؍افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ جوابی  کارروائی میں چاروں حملہ آور بھی مارے گئے۔  بلوچستان لبریشن آرمی نامی ایک تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ (VOAاردو)

پاکستان نے سکھ یاتریوں کے لئے کرتار پور راہداری کو دوبارہ کھول دیا ہے۔ مارچ کے مہینے میں اسے کورونا وائرس کی وجہ سے بند کردیا گیا تھا۔  (VOAاردو)

متحدہ عرب امارات کا کہنا ہے کہ جب تک  ٹیسٹنگ کے لئے ایک سپیشل لیب کا انتظام نہیں ہوجاتا وہ پاکستان سے آنے والے مسافروں کو اجازت نہیں دے گا۔ یہ قانون ان پاکستانی مسافروں پر بھی لاگو ہوگا  جو وہاں سے  ٹرانزٹ کر رہے ہوں گے۔(ڈان)

https://twitter.com/NCEMAUAE/status/1277315442168791046?s=20

بھارت

مون سون کی بارشوں کی وجہ سے بھارت کی جنوب مشرقی ریاست آسام میں سیلاب آئے ہوئے ہیں۔ دوسری طرف ایک ہفتے سے بھی کم وقت میں بھارت کے علاقے چیرا پونجی میں دو میٹر سے بھی زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔  (بی بی سی)

https://twitter.com/bbcweather/status/1277593119446519809?s=20

ایران

ایران نے امریکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور 30 اور  لوگوں کے گرفتاری کے  وارنٹ جاری کئے ہیں اور انٹر پول سے اس گرفتاری میں مدد کے لئے کہا ہے۔  ایران کا کہنا ہے کہ یہ سب افراد عراق میں  ایرانی جنرل  قاسم سلیمانی کو ڈرون حملے میں قتل کرنے میں ملوث ہیں۔  ان پر قتل اور دہشت گردی کے الزامات لگائے گئے ہیں۔ (الجزیرہ)

ویتنام

ویتنام کا کہنا ہے کہ اس نے مقامی فضائی کمپنیوں کے لئے کام کرنے والے تما پاکستانی پائلٹس کو مشتبہ لائسنسوں کی  جانچ پڑتال کرنے کے لئے گراؤنڈ کردیا ہے۔  (ڈان)

یمن

UNICEF نے خبردار کیا ہے کہ  کورونا وائرس کی وجہ سے  کئی ملین یمنی بچوں کو بھوک کی شدت کا سامنا ہے اور ابھی اقدامات نہ کئے گئے تو بہت سی اموات ہوسکتی ہیں۔ (الجزیرہ)

https://twitter.com/AJEnglish/status/1277303589149573120?s=20

امریکہ

نیویارک سٹیٹ میں 15مارچ کے بعد  کورونا وائرس سے سب سے کم 5؍اموات ریکارڈ کی گئیں۔ (بی بی سی)

امریکی ریاست فلوریڈا میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 141,075 ہوگئی ہے۔ یہ تعداد دنیا کے بہت سے ممالک کی تعداد سے زیادہ ہے۔ (الجزیرہ)

برازیل

برازیل میں اتوار کو ختم ہونے والے ہفتے میں  کورونا وائرس کے 259,105 نئے کیس سامنے آئے۔اس ہفتے میں 7,005؍اموات ریکارڈ کی گئیں جو کہ گزشتہ ہفتے سے قریبا اڑھائی صد کم ہیں۔ (ڈان)

افریقہ

افریقہ کے صحارا سے اٹھنے والے گرد کے بادلوں نے  کریبین میں اندھیرا کردیا ہے۔ جی ہاں، فرد کے یہ بادل افریقہ سے اڑ کر بحرالکاہل کو  پار کرکے  اتوار کو  پورٹو ریکو، کیوبا اور میکسیکو پہنچے ہیں۔ اس گرد کی وجہ سے سانس کے مسائل میں اضافے کا خدشہ ہے۔  گرد کے یہ بادل فلوریڈا اور میامی کو بھی متأثر کررہے ہیں۔  افریقہ سے ان علاقوں میں گرد کا آنا ایک معمول کی بات ہے۔ گرد کے یہ بادل سمندری طوفانوں میں کمی کا باعث بھی بنتے ہیں۔  (بی بی سی)

https://twitter.com/disclosetv/status/1275155613140557829?s=20

کینیا  کی وزارت سیاحت کا کہنا ہے کہ کینیا کو اب تک کورونا وائرس کی وجہ سےسیاحت کے شعبے میں 751ملین ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔  گزشتہ سال اس شعبے سے  ملک کو 1.54بلین ڈالر کی آمدنی ہوئی تھی۔ (الجزیرہ)

غانا کے صدر Nana Akufo-Addo نے طبی عملے کے الاؤنس میں 50فیصد کا اضافہ کیا ہے اور تین ماہ کے لئے ان کو انکم ٹیکس سے چھوٹ دی ہے۔ (بی بی سی)

مصر کے شہر الیگزینڈریہ کے  ایک ہسپتال میں ائر کنڈشنر میں ہونے والے شارٹ سرکٹ سے لگنے والی آگ سے  سات مریض جاں بحق  اور عملہ کے سات افراد زحمی ہوئے ہیں۔  (بی بی سی افریقہ)

آسٹریلیا

آسٹریلیا کی ریاست وکٹوریا میں آج 75نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ لاک ڈاؤن کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ (بی بی سی)

کھیل

کرکٹ

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان Joe Root کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے اور اس وجہ سے  وہ اگلے ہفتے  ویسٹ انڈیز کے ساتھ  ہونے والے پہلے ٹیسٹ میں شامل نہیں ہوسکیں گے۔ ان کی جگہ Ben Stokes کپتانی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ (بی بی سی)

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کا  کہنا ہے کہ وہ انگلینڈ کے ساتھ اپنی ٹیسٹ سیریز کے دوران اپنی شرٹوں کے کالر پر Black Lives Matterکا لوگو پہنیں گے۔ (cricinfo)

فٹ بال

سپینش لیگ میں ریال میڈرڈ نے Espanyol کو 1-0 سے ہرا کر  پوائنٹس ٹیبل پر 2پوائنٹس کی سبقت حاصل کرلی ہے۔  میچ کا واحد گول Casemiro  نے سکور کیا۔ (بی بی سی)

موٹر سپورٹس

فارمولا ون کی  ٹیم Mercedes کا کہنا ہے کہ وہ سال 2020ء میں  نسلی تعصب میں اپنے مثبت تعاون کے لئے اپنی کار کا رنگ  کالا رکھیں گیں۔ عموماً  فارمولا ون میں اس کمپنی کی کار کا رنگ سلور ہوتا ہے اور اس وجہ سے اسے Silver Arrowبھی کہا جاتا ہے۔ (بی بی سی)

Boeingکے 737 Max طیارے کو دوبارہ سے مسافر پروازوں کے لئے تیار کرنے کے لئے اس ہفتے سے اس کے فلائیٹ سیفٹی ٹیسٹ دوبارہ شروع کئے جارہے ہیں۔ (بی بی سی)

https://twitter.com/BBCWorld/status/1277259027240681473?s=20

(رپورٹ: عبد الہادی قریشی ۔ سیرالیون)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button