متفرق

ورزش سے نزلہ زکام اور دل کے امراض سے بچا جا سکتا ہے

ماہرین کا کہنا ہے کہ ورزش اور فعال جسمانی سرگرمیوں کی مدد سے نزلہ زکام اور دل کے امراض سے بچا جا سکتا ہے۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ جو لوگ روز مرہ کے کام کاج میں مشغول نہیں رہتے انہیں نزلہ زکام اور دل کے امراض سمیت دیگر بیماریاں گھیر لیتی ہیں جبکہ جو لوگ باقاعدگی سے ایکسر سائز کرتے ہیں وہ مذکورہ بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں۔

حالیہ تحقیق میں 18سے 85سال کی عمر کے 1002 افراد کے بالائی نظام تنفس کا جائزہ لیا گیا ان میں سے 46 فیصد افراد جو ہفتہ میں پانچ روز ایکسر سائز کرتے تھے نزلہ زکام سے محفوظ رہے جبکہ 34 فیصد افراد بخار سے بھی محفوظ رہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ باقاعدگی سے ورزش کرنے والے افراد دل کے امراض، فشار خون،نزلہ، زکام، کمر درد اور ذیابیطس جیسی بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ایکسر سائز کرنے والے افراد ڈپریشن اور اعصابی تنائوسے بھی محفوظ رہ سکتے ہیں۔

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button