حالاتِ حاضرہ

Covid-19 بلیٹن (نمبر 95، یکم جولائی 2020ء)

پی آئی اے کو کئی ممالک نے پروازوں سے روک دیا

شمالی کوریا سے ٹیسٹنگ کی رپورٹ

کیلیفورنیا میں ریکارڈ کیسز

بھارت میں ایک شادی سےسو لاگ کورونا میں مبتلا

ٹرمپ اور ملکہ کی فون پر گفتگو

برطانیہ میں عدالتی کیس  نمٹانے میں دس سال لگ سکتے ہیں

جرمنی سے امریکی فوجی واپس

یومیہ ایک لاکھ لوگ بھی انفیکٹ ہو سکتے ہیں

افریقہ کپ ملتوی

Airbus نے ملازمین فارغ کئے

سمارٹ فیس ماسک

Worldometers.infoکی طرف سے  جاری کئےگئے اعداد و شمار  کے مطابق تمام دنیا میں اب تک کے کنفرمڈ کیسز کی تعداد 10,684,248؍ہےاور اس وباء کے نتیجہ میں وفات پانے والے 516,311؍اور 5,850,951؍افراد Covid-19 میں مبتلا ہو کر صحت یاب ہوچکے ہیں ۔

ذیل میں بعض ممالک کی ایک مختصر فہرست دی جا رہی ہے جو کہ اس وائرس سے زیادہ متاثر ہیں۔

(www.worldometers.info)

(ویب سائٹ پر نظر آنے والایہ چارٹ اوپر دئے گئے وقت اور دن  کے مطابق آپ کو تازہ ترین اعدادوشمار بتا رہا ہے۔)

یورپ

برطانیہ

ملکہ ٔ برطانیہ ایلزبتھ دوم اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی  ٹیلی فون پر بات ہوئی ہے جس میں انھوں نے  کورونا وائرس کو شکست دینے اور عالمی معیشت کے دوبارہ کھولنے پر مکمل تعاون کی بات کی ہے۔ (بی بی سی)

لاک ڈاؤن کی  وجہ سے انگلینڈ اور ویلز کی عدالتوں میں ہزاروں کیسز اکٹھے ہوگئے ہیں کہ ایک اندازے کے مطابق ان کو نمٹانے میں 10؍سال کا عرصہ لگ سکتا ہے۔  (بی بی سی)

جرمنی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جرمنی میں موجود اپنے اڈوں سے 9,500؍ امریکی فوجیوں کو واپس بلانے کا حکم دیا ہے۔  (بی بی سی)

اٹلی

اٹلی کی پولیس نے 14میٹرک ٹن وزن کی منشیات قبضے میں لی ہیں جو ان کے مطابق داعش نے شام میں تیار کی ہیں۔  ان منشیات کی مارکیٹ ویلیو ایک بلین  یورو بتائی جارہی ہے۔  دنیا کی تاریخ میں مقدار اور قدر کے لحاظ سے  پکڑی گئی منشیات کی یہ سب سے بڑی مقدار ہے۔ (سی این این)

ایشیا

پاکستان

پاکستانی وزیراعظم نے پارلیمنٹ کو بتایا ہے کہ ان کو اس بارے میں کوئی شک نہیں ہے کہ کراچی میں پاکستان سٹاک ایکسچینج پر ہونے والے دہشت گرد حملے میں  بھارت ملوث ہے۔ (الجزیرہ)

پاکستان میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد  ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ (ڈان)

برطانیہ کی فضائی انتظامیہ نے پاکستانی فضائی کمپنی PIA کو ملک کے تین ائر پورٹس سے کام کرنے سے روک دیا ہے۔ برمنگھم، لندن کے ہیتھرو ائر پورٹ اور مانچسٹر  کے ائر پورٹ سے  پی آئی اے کی فلائٹس کو  فوری طور پر روک دیا گیا ہے۔ اس سے پہلے یورپی یونین کے فضائی سیکیورٹی کے ادارے نے پی آئی اے کو  اپنے بلاک سے 6 ماہ کے لئے   روک دیا تھا۔  (ڈان)

بھارت

جون کے مہینہ میں بھارت میں کورونا وائرس کے  چار لاکھ سے زائد کیس سامنے آئے اور قریباً 12,000؍اموات ہوئیں۔ (بی بی سی)

بھارت کی ریاست کرناٹیکا کی  سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حفاظتی لباس میں  ملبوس افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے آٹھ افراد کی نعشیں ایک گڑھے میں پھینک رہے ہیں۔ اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد سے لوگوں میں شدید غصہ پایا جا رہا ہے۔  ضلعی انتظامیہ کا کہناہے کہ ویڈیو  اصلی ہے اور وہ  لواحقین سے معذرت خواہ ہیں۔  (بی بی سی)

بھارت کی ریاست بہار میں ایک شادی میں شرکت کے بعد 111؍افراد کے Covid-19 کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔  ایک روز بعد دولہے کی بھی وفات  ہو گئی تھی۔  اس بات کے بارے میں نہیں کہا جا سکتا کہ اس کی ہلاکت کی وجہ کورونا وائرس تھا کیونکہ اس کا ٹیسٹ نہیں کیا گیا تھا۔ (بی بی سی)

بھارت کے ایک گاؤں میں  کورونا وائرس کے خدشے کے شبہے میں ایک چرواہے اور پچاس کے قریب بکریوں کو قرنطینہ کیا گیا ہے۔ کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ کے لئے نمونے لیبارٹری بھجوائے گئے ہیں۔ (ہندوستان ٹائمز)

سعودی عرب

سعودی عرب میں گزشتہ روز کورونا وائرس کے 4,387 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نئے کیسز میں اضافے کی وجہ عوام کی جانب سے  پابندیوں کی خلاف ورزی ہے۔ (ڈان)

https://twitter.com/Saudi_Gazette/status/1278252004687720448?s=20

لبنان

لبنان میں  موجود واحد انٹرنیشنل ائر پورٹ تین ماہ بعد  دس فیصد گنجائش کے ساتھ کھول دیا گیا ہے۔  مسافروں کا Covid-19کا ٹیسٹ کیا جائے گا۔  اور بیماری ہونے کی صورت میں  ان کو گھروں مین قرنطینہ کرنا ہوگا۔  (بی بی سی)

شمالی کوریا

شمالی کوریا کی طرف سے  کورونا وائرس  کی ٹیسٹنگ کے بارے میں  دو ماہ میں پہلی اپڈیٹ سامنے آئی ہے۔ 19؍جون تک کئے گئے 922؍افراد  کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔

https://twitter.com/nknewsorg/status/1278070806132776968?s=20

امریکہ

امریکی ریاست  کیلیفورنیا میں ایک دن میں ریکارڈ  8,000نئے کورونا وائرس کے کیس سامنے آئے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد بھی  6,000 سے تجاوز کرگئی ہے۔ (خلیج ٹائمز)

امریکی انتظامیہ نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ عوامی جگہوں پر فیس ماسک ضرور پہنیں۔ جون کے مہینہ میں ملک کی اکثر ریاستوں میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوگنا ہوگئی ہے۔  امریکہ میں گزشتہ 24؍ گھنٹوں میں ریکارڈ 47,000 سے زائد نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ (ڈان)

https://twitter.com/Reuters/status/1278231867322281984?s=20

امریکی انتظامیہ نے Gilead Sciences سے Remdesivir دوائی کی 500,000 خوراکیں  خریدنے کا معاہدہ کیا ہے۔  یہ کمپنی کی  جولائی  کی سو فیصد،  اگست  اور ستمبر کی نوے فیصد  پروڈکشن ہے۔  (بی بی سی)

Dr Anthony Fauci کا کہنا ہے کہ  ان کو اس بات پر کوئی حیرانگی نہیں ہو گی اگر امریکہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی یومیہ تعداد ایک لاکھ  تک پہنچ جائے۔  (بی بی سی)

امریکہ کی 16ریاستوں نے ریاستوں کے دوبارہ کھولنے کے ارادے میں  فی الحال التواء کا فیصلہ کیا ہے۔ (سی این این)

نیو یارک کے ایک جج نے  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بھتیجی  میری ٹرمپ کی لکھی ہوئی ایک کتاب کی اشاعت پر عارضی پابندی لگا دی ہے۔  کہا جا رہا ہے کہ اس کتاب میں کچھ ایسی معلومات ہیں جو امریکی صدر کے لئے شرمندگی کا باعث بن سکتی ہیں۔  (VOAاردو)

برازیل

برازیل کے ایک جج نے صدر Jair Bolsonaro  پر پبلک میں فیس ماسک پہننے کی پابندی کے فیصلے  کو کولعدم قرار دیا ہے۔  جج کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ غیر ضروری تھا کیونکہ  ملک کے دارالحکومت برازیلیا میں پہلے سے ہی فیس ماسک پہننا ضروری ہے۔ (الجزیرہ)

کولمبیا

کولمبیا کے شمال میں ایک ٹاؤن کے میئر Carlos Higgins Villanueva کو جب یہ معلوم  ہوا کہ ان کے بیٹے اور بھتیجے نے کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے کے لئے لگائے گئے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کی ہے تو اہ ان کو اپنی گاڑی میں بٹھا کر خود پولیس سٹیشن  لے گئے۔ (بی بی سی)

افریقہ

کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے 2021ء میں ہونے والا افریقہ کپ جنوری 2022ء تک ملتوی کردیا گیا ہے۔ (بی بی سی افریقہ)

یوگینڈا نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر  کانگو سے جان بچا کر  ملک چھوڑنے والے ہزاروں افراد کو ،جو یوگینڈا میں پناہ کے خواہش مند تھے، ملک میں داخل ہونے کی اجازت دی ہے۔ (بی بی سی)

نائیجیریا کی ریاست لاگوس میں سکول کے بچوں کو ہوم سکولنگ کے لئے انتظامیہ کی طرف سے 10,000 ریڈیو فراہم کئے جائیں گے۔ (بی بی سی افریقہ)

https://twitter.com/JokeSanwoolu/status/1277627132039094274?s=20

نائیجیرین صدر Muhammadu Buhari نے  آن لائن لنک کے ذریعے ملک کے جنوب سے شمال کی طرف تعمیر کی جانے والی تیل کی ایک 614کلو میٹر لمبی پائپ لائن  بچھانے کے پروگرام کا آغاز کیا ہے۔  اس مقصد کے لئے چین سے 2.6بلین ڈالر کا قرضہ  بھی لیا گیا ہے۔ (بی بی سی افریقہ)

کھیل اور ورزش

عالمی ادارۂ صحت کا کہنا ہے کہ  اگر آپ ورزش کررہے ہیں تو ماسک مت پہنیں کیونکہ اس سے آپ کو سانس لینے میں مشکل ہوگی۔

https://twitter.com/WHO/status/1278262917360693248?s=20

کرکٹ

بھارت کے ششانک منوہر  دو بار آئی سی سی کے  چیئر مین رہنے کے بعد مدت پوری ہونے پر اپنے عہدے سے الگ ہوگئے ہیں۔  نئے چیئرمین کا انتخاب ہونے تک نائب چیئرمین عمران خواجہ ان کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔   نئے چیئرمین کا انتخاب اگلے ہفتے ہوگا۔ (ہندوستان ٹائمز)

Wisdenمیگزین نے بھارت کے آل راؤنڈ کرکٹر روندر جدیجہ کو  21وین صدی کا بھارت  کے لئے ٹیسٹ کرکٹ کا سب سے بڑا اثاثہ قرار دیا ہے۔   عالمی طور پر وہ سری لنکا کے مرلی دھرن کے بعد دوسرے نمبر  پر ہیں۔ (خلیج ٹائمز)

زمبابوے اور آسٹریلیا کے درمیان اگست میں آسٹریلیا میں  ہونے والی تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کو کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا ہے۔  (yahoo sports)

فٹ بال

گزشتہ روز ہونے والے انگلش پریمئر لیگ کے میچ میں مانچسٹر یونائیٹد نے برائٹن کو 3-0سے ہرا دیا۔  Bruno Fernandesنے دو گول سکور کئے۔ (خلیج ٹائمز)

مشہور فٹ بالر Lionel Messi نے بارسلونا اور  ایتھلیٹیکو  میڈرڈ کے میچ میں گول کر کے اپنے کیریئر کا 700واں گول سکور کیا۔  میچ برابر رہنے کی وجہ سے  بارسلونا  کے ٹائیٹل جیتنے کی امیدوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔ (خلیج ٹائمز)

Airbusکا کہناہے کہ وہ کورونا وائرس کی وباء کے اثرات کی وجہ سے دنیا بھر میں 15,000 نوکریاں ختم کررہے ہیں۔  برطانیہ میں 1,700نوکریاں کم کی جائیں گیں۔ (بی بی سی)

سمارٹ فیس ماسک

جاپان کی ایک کمپنی  Donut Robotics نے ایک سمارٹ فیس ماسک تیار کیا  ہے  جو کہ فون یا ایسی دوسری ڈیوائس  کے ساتھ منسلک ہو کر  کال وغیرہ کرسکتا ہے، ٹرانسکرائب کرسکتا ہے اور جاپانی زبان کو  آٹھ زبانوں میں ترجمہ کرسکتا ہے۔ یہ ماسک ستمبر سے جاپان کی  مارکیٹ میں دستیاب ہوں گے۔ (ڈان)

https://twitter.com/Reuters/status/1278161406156627968?s=20

(رپورٹ: عبد الہادی قریشی۔ سیرالیون)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button