حالاتِ حاضرہ

Covid-19 بلیٹن (نمبر 100، 06؍جولائی 2020ء)

فرانس کا مشہور میوزیم کھل گیا

سوئٹزرلینڈ کے پاس بے تحاشا اضافی طبی سامان

برطانیہ میں کینسر سے ہزاروں اموات ہوسکتی ہیں

ہزاروں آبی نیولے ماردئے گئے

چین میں طاعون کا خطرہ

بھارت متأثرہ ممالک میں تیسرے نمبر پر

حج کے لئے سعودی ہدایات

قطر میں ایک لاکھ کیس

امریکہ میں یوم آزادی پر فائرنگ سے ہلاکتیں

امریکہ میں بڑھتے ہوئے کیسز

کینیا میں جلد پروازیں شروع

آسٹریلیا کی دو ریاستوں نے سرحد بند کردی

Worldometers.infoکی طرف سے  جاری کئےگئے اعداد و شمار  کے مطابق تمام دنیا میں اب تک کے کنفرمڈ کیسز کی تعداد 11,625,800؍ہےاور اس وباء کے نتیجہ میں وفات پانے والے538,132۔؍اور 6,579,291؍افراد Covid-19 میں مبتلا ہو کر صحت یاب ہوچکے ہیں ۔

ذیل میں بعض ممالک کی ایک مختصر فہرست دی جا رہی ہے جو کہ اس وائرس سے زیادہ متاثر ہیں۔

(www.worldometers.info)

(ویب سائٹ پر نظر آنے والایہ چارٹ اوپر دئے گئے وقت اور دن  کے مطابق آپ کو تازہ ترین اعدادوشمار بتا رہا ہے۔)

نیویارک ٹائمز میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق 32؍ممالک کے 239؍سائنسدانوں نے ایسے ثبوت اکٹھے کئے ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ  ہوا سے اس بیماری کے چھوٹے ذرات لوگوں میں منتقل ہوکر انھیں متأثر کرتے ہیں۔ ان سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ عالمی ادارۂ صحت اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی سفارشات میں تبدیلی لائے۔ (بی بی سی)

 یورپ

برطانیہ

برطانیہ میں کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے  کینسر کے مرض کی تشخیص اور علاج میں تاخیری کی وجہ سے اس سال برطانیہ میں کینسر سے 7,000؍ سے 35,000؍اضافی اموات ہونے کا خدشہ ہے۔  (بی بی سی)

فرانس

فرانس کا مشہور زمانہ Louvre میوزیم  کورونا وائرس کی وجہ سے چار ماہ بند رہنے کے بعد  طبی حفاظتوں کے ساتھ دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔ (بی بی سی)

ہالینڈ

وزارت صحت نے بتایا  ہے کہ ہالینڈ میں انتظامیہ نے آبی نیولوں کے فارموں پر ان جانوروں میں کورونا وائرس کے انفیکشن ہونے  کی وجہ سے 20؍فارموں پر ہزاروں  آبی نیولوں کو ہلاک کردیا ہے۔  (ڈان)

سوئٹزرلینڈ

سوئٹزرلینڈ نے کورونا وائرس کی وباء کے آنے پر بڑی تعداد میں وینٹی لیٹر اور دیگر طبی اور حفاظتی سامان خریدا تھا۔ اس کو یہ مشکل درپیش ہے کہ اضافی سامان کا کیا کیا جائے؟ کیونکہ ان کے پاس انھیں ذخیرہ کرنے کی سہولت موجود نہیں ہیں۔  اس وقت ان کے پاس 200 ؍ملین سے زائد فیس ماسک اور دیگر سامان موجود ہے اور ابھی اور سپلائی بھی وصول ہونی ہے۔  (ڈان)

ایشیا

چین

چین کے علاقے منگولیا میں Bubonic Plague کا  ایک کیس ایک چرواہے میں سامنے آیا ہے جس کو قرنطینہ کیا گیا ہے اور اس کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔  انتطامیہ کی طرف سے چار درجوں میں سے تیسرے درجے  کا انتباہ جاری کیا گیا ہے جس کے تحت ان جانوروں کے شکار اور کھانے پر پابندی ہوتی ہے جن سے طاعون پھیلنے کا خدشہ ہوتا ہے۔  اور لوگوں کو اس کے متعلق حکام کو آگاہ کرنے کا کہا جاتا ہے۔   یہ طاعون بیکٹیریا کے انفیکشن کی وجہ سے ہوتا ہے۔ یہ خطرناک ہو سکتا ہے اور عام طور پر اس کا علاج اینٹی بائیوٹک ادویات سے کیا جاتا ہے۔  چودہویں صدی میں اس طاعون کی وجہ سے  ایشیا، یورپ اور افریقہ میں اس سے قریباً پانچ کروڑ اموات ہوئی تھیں۔ انیسویں صدی میں چین اور ہندوستان میں  ایک کروڑ بیس لاکھ افراد  اس طاعون سے ہلاک ہوئے۔ (بی بی سی)

پاکستان

وزیراعظم پاکستان  کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے ایک ٹویٹ کے ذریعے بتایا ہے کہ ان میں کورونا کی علامات ظاہر ہونے پر ٹیسٹ کروانے پر ان کا کورونا وائرس کا  ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ وہ گھر پر قرنطینہ کئے ہوئے ہیں۔

https://twitter.com/zfrmrza/status/1280016074449326083?s=20

بھارت

بھارت میں ایک دن میں کورونا وائرس کے 24,850؍کیس سامنے آنے کے بعد بھارت میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد قریباً سات لاکھ ہو گئی ہے۔ بھارت مصدقہ کیسز کے لحاظ سے روس کو پیچھے چھوڑتے ہوئے  عالمی  درجہ بندی میں تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔(انڈیپنڈنٹ اردو)

بھارتی سائنسدانوں کے ایک گروپ  نے حکومت کی طرف سے 15؍اگست تک کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرلینے کے ہدف کو  غیر حقیقی اور ناقابل عمل قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ  ویکسین ڈیڈ لائن طے کرکے تیار نہیں کی جاتیں۔ (بی بی سی)

سعودی عرب

سعودی عرب  نے اس سال حج کے لئے  بعض قوائد کا اعلان کیا ہے۔ جس کے مطابق  حج کے لئے محدود تعداد میں  صرف ملک میں مقیم افراد کو شرکت کی اجازت ہوگی۔ نماز اور طواف کے دوران کعبے کو چھونے کی اجازت نہیں ہوگی۔  سماجی دوری برقرار رکھنی ہوگی۔ اس سال صرف ایک ہزار لوگ حج کرسکیں گے۔ (ڈان)

https://twitter.com/Dawn_News/status/1280107051465793536?s=20

سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان نے ملک میں کام کرنے والوں کے لئے اقامہ اور ری اینٹری میں تین ماہ کی مفت توسیع کا حکم دیا ہے۔  (ڈان)

https://twitter.com/Saudi_Gazette/status/1279804411511025664?s=20

قطر

قطر میں گزشتہ روز کورونا وائرس کے 546؍نئے کیس سامنے آنے کے بعد ملک میں  کورونا وائرس کے کیسز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ ملک کی آبادی 2.7 ؍ملین ہے۔   (الجزیرہ)

جاپان

جاپان میں موسلادھار بارشوں اور سے سیلاب کی شدت میں اضافہ ہورہا ہے اور درجنوں ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے انتظامیہ کو انتظامی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ (الجزیرہ)

https://twitter.com/AJEnglish/status/1280041691374903297?s=20

انڈونیشیا کی Lion Air نے  کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والے حالات کے نتیجے میں 2,600 لوگوں کو کام سے فارغ کردیا ہے۔ (ڈان)

امریکہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ان کے اس بیان پر کہ کورونا وائرس کے 99 فیصد  نقصان دہ نہیں ہیں۔ John Hopkins Universityکے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے شرح اموات 4.6؍فیصد ہے۔ شدید بیمار اس کے علاوہ ہیں۔ (سی این این)

https://twitter.com/CNNSotu/status/1279768324092633093?s=20

امریکہ کی 32؍ریاستوں میں نئے انفیکشن میں اضافہ ہورہا ہے ۔ صرف چار ریاستوں میں کمی کا رجحان نظر آرہا ہے۔ کیلیفورنیا میں ایک دن میں 11,700؍سے زائد نئے کیس سامنے آئے۔ (سی این این)

امریکہ میں یوم آزادی کی تعطیلات کے دوران فائرنگ کے واقعات میں  دو کم عمر بچوں سمیت 15؍افراد ہلاک ہوئے ہیں اور 60؍سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ (VOAاردو)

بولیویا

بولیویا کی  وزیر صحت Maria Eidy Roca میں  Covid-19 کی تشخیص ہوئی ہے۔  ان کی حالت بہتر بتائی جارہی ہے۔ (ڈان)

وزارت صحت کے مطابق پیرو میں گزشتہ 24؍گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 3,635؍نئے مریض سامنے آنے پر مصدقہ کیسز کی تعداد تین لاکھ سے تجاوز کرکے 302,718؍ہوگئی ہے۔ (سی این این)

افریقہ

ملاوی کے 56 ویں یوم آزادی کے موقع پر نئے منتخب صدر  Lazarus Chakwera نے ایک مختصر  سرکاری تقریب میں اپنے  عہدے کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ (بی بی سی افریقہ)

نائیجیریا میں  River Benue میں کشتی الٹنے کے حادثہ میں 21؍افراد لاپتہ ہیں۔  دو افراد کو بچا لیا گیا تھا۔ (بی بی سی افریقہ)

نائیجیریا کے صدر Muhammadu Buhari کا کہنا ہے کہ ان کی حکومت اقوام متحدہ کے  ہیلی کاپٹر پر حملے کا بدلہ لے گی۔  حادثہ میں دو جانیں ضائع ہوئیں تھیں۔ (بی بی سی افریقہ)

آئیوری کوسٹ کے  وزیراعظم Amadou Gon Coulibaly فرانس میں  دو ماہ علاج کروانے کے بعد وطن واپس لوٹ آئے ہیں۔

https://twitter.com/NationOnlineMw/status/1280090276296564736?s=20

کینیا میں ڈومیسٹک فلائٹیں 15 ؍جولائی سے شروع کی جائیں گئی اور عالمی پروازیں یکم  اگست سے شروع ہوں گیں۔ (سی این این)

آسڑیلیا

سو سال پہلے جب سپینش فلو کی وباء آئی تھی تو آسڑیلیا کی  ریاستوں وکٹوریا اور نیو ساؤتھ ویلز کی درمیان سرحدوں کو بند کردیا گیا تھا۔ اب پھر  کورونا وائرس کی وباء کو روکنے کے لئے ان دو ریاستوں کے درمیان سرحد کو غیر معینہ مدت تک بند کردیا گیا ہے۔ وکٹوریا میں 30؍علاقوں اور نو رہائشی عمارتوں  کو مکمل طور پر لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے۔  (انڈیپنڈنٹ اردو)

فجی

فجی  میں 78؍ دن کے بعد کورونا وائرس کا  نیا کیس ایک 66 ؍سالہ شخص میں سامنے آیا ہے جو بھارت سے واپس آیا تھا۔ (الجزیرہ)

https://twitter.com/FijiPM/status/1279958235395420160?s=20

کھیل

کرکٹ

انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچوں کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا ہے ہے۔ پہلا ٹیسٹ 5؍اگست کو Old Trafford  میں ہوگا۔ تماشائی میچ دیکھنے نہیں آسکیں گے۔ (بی بی سی)

فارمولا ون

اس سال کی پہلی فارمولاون آسٹریا میں ہونے والی گراں پری میں Mercedes کے ڈرائیور Valettri Bottas نے پہلی اور Ferrari کے ڈرائیور Charles Leclerc نے دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ McLarenکے ڈرائیورLando Norris  نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ (بی بی سی)

فٹ بال

گزشتہ روز ہونے والے  سپینش لیگ کے میچ میں Barcelona نے Villarreal کو 4-1 سے ہرا کر لیگ میں سرفہرست ریال میڈرڈ سے پوائنٹس ٹیبل میں مزید نزدیکی حاصل  کرلی ہے۔ (بی بی سی)

(رپورٹ: عبد الہادی قریشی۔ سیرالیون)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button