حالاتِ حاضرہ

Covid-19 بلیٹن (نمبر 102، 08؍جولائی 2020ء)

یورپ میں دو لاکھ ہلاکتیں

امریکہ اپنے نیوکلیئر ہتھیار کم کرے

بھارت میں 27 ؍ملین نوجوان نوکریوں  سے فارغ

AirAsiaکا مستقبل خطرے میں

طاقتور ترین پاسپورٹ جاپان کا ہے

دبئی کا فیلڈ ہسپتال بند

برازیل کے صدر کو کورونا ہوگیا

افریقہ میں پانچ لاکھ کیسز

پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ کی بیٹنگ

Worldometers.infoکی طرف سے  جاری کئےگئے اعداد و شمار  کے مطابق تمام دنیا میں اب تک کے کنفرمڈ کیسز کی تعداد12,010,593؍ہےاور اس وباء کے نتیجہ میں وفات پانے والے548,057اور 6,951,695افراد Covid-19 میں مبتلا ہو کر صحت یاب ہوچکے ہیں ۔ ذیل میں بعض ممالک کی ایک مختصر فہرست دی جا رہی ہے جو کہ اس وائرس سے زیادہ متاثر ہیں۔

(www.worldometers.info)

(ویب سائٹ پر نظر آنے والایہ چارٹ اوپر دئے گئے وقت اور دن  کے مطابق آپ کو تازہ ترین اعدادوشمار بتا رہا ہے۔)

یورپ

AFP نیوز ایجنسی کے مطابق یورپ میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 200,005؍ہوگئی ہے۔  برطانیہ، اٹلی، فرانس اور سپین میں دو لاکھ میں سے  دو تہائی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

ایشیا

چین

چین کا کہنا ہے کہ وہ تب تک امریکہ اور روس کے ساتھ نیوکلیئر ہتھیاروں کے کنٹرول کے بارے میں بات چیت نہیں کرے گا جب تک امریکہ اپنے نیوکلیئر ہتھیار کم کرکے  چین کے برابر نہ لے آئے۔ امریکہ کے پاس ایسے 5,000؍ سے زائد ہتھیار ہیں جب کہ چین  کے ہتھیاروں کی تعداد قریباً 320؍ ہے۔  (سی این این)

بھارت

بھارت میں کورونا وائرس کی وجہ سے کئے گئے اقدامات اور حالات کی وجہ سے 20 سے 30 ؍سال کے 27؍ملین افراد اپریل میں اپنی نوکریوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ (الجزیرہ)

ملائشیا

ملائشیا کی کم بجٹ ایئر لائن AirAsia کو سال کی پہلی چوتھائی میں 103 ؍ملین ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔ ماہرین کو خدشہ ہے کہ  کورونا وائرس کے بعد کمپنی کاروبار جاری نہیں رکھ پائے گی۔ (الجزیرہ)

https://twitter.com/shukla_tarun/status/1280719222268588032?s=20

متحدہ عرب امارات

دبئی میں  کورونا وائرس کے لئے بنایا گیا واحد فیلڈ ہسپتال بند کردیا گیا ہے۔ اس میں موجود آخری مریض  جس کا تعلق جاپان سے تھا، صحت یاب ہوکر ہسپتال سے فارغ ہوگیا ہے۔ (ڈان)

عمان

وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 ؍ گھنٹوں میں  1,210 ؍ نئے کیسز کے بعد  عمان میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 50,000 ؍سے تجاوز کرگئی ہے۔ اب تک یہاں 233 ؍ اموات ہوئی ہیں۔  (الجزیرہ)

منیلا

منیلا میں ایک میٹرو سروس کے 198 ؍ کارکنان میں، جن میں ٹرین ڈرائیور، ٹکٹ بیچنے والے شامل ہیں ، کورونا وائرس مثبت آنے پر میٹرو کو وقتی طور پر بند کردیا گیا ہے۔ (ڈان)

https://twitter.com/AFP/status/1280800039724552192?s=20

جاپان

پاسپورٹ ایڈیکس  کے مطابق سال 2020ء کے طاقتور ترین پاسپورٹ کا اعزاز جاپان کے پاسپورٹ کے پاس ہے جاپانی پاسپورٹ کے حامل افراد 82 ؍ممالک میں بغیر ویزہ کے جاسکتے ہیں اور 34 ؍ممالک میں ان کے لئے موقع پر ویزہ کا حصول ممکن ہے۔  دوسرے نمبر پر نیوزی لینڈ اور تیسرے نمبر پر فن لینڈ، آسٹریا اور لکسمبرگ ہیں۔ (ڈان اردو)

امریکہ

نیویارک ٹائمز اور NBC کے اعداد و شمار کے مطابق  امریکہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد تیس لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ کیلیفورنیا اور ٹیکساس ہر دو  میں منگل کے روز دس  ہزار سے زائد کیس رپورٹ ہوئے۔ (بی بی سی)

امریکی حکومت نے باضابطہ طور پر  کانگرس اور  اقوام متحدہ کو آگاہ کردیا ہے کہ وہ عالمی ادارۂ صحت سے علیحدہ ہورہے ہیں۔   امریکی صدارتی امیدوار Joe Bidenکا کہنا ہے کہ اگر وہ صدر منتخب ہوئے تو سب سے پہلے عالمی ادارۂ صحت میں دوبارہ شامل ہوں گے۔ (سی این این)

https://twitter.com/JoeBiden/status/1280603719831359489?s=20

John Hopkins Universityکے مطابق  جمعرات کے روز امریکہ میں کورونا وائرس کے 60,021؍ نئے کیس رجسٹر ہوئے۔ یہ امریکہ میں ایک دن میں ہونے والے ریکارڈ نئے کیس ہیں۔  (بی بی سی)

https://twitter.com/bbcworldservice/status/1280838571692371968?s=20

فلوریڈا میں انتہائی نگہداشت کے 56 ؍ یونٹ اپنی انتہاء کو پہنچ گئے ہیں اور  مزید 35 ؍ ہسپتالوں میں  انتہائی نگہداشت کے یونٹ کی دستیابی دس فیصد یا اس سے بھی کم ہے۔  (سی این این)

John Hopkins University کے اعداد و شمار کے مطابق  لاطینی امریکہ اور کریبین کے جزائر (کل 33ممالک) میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد تیس لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔  یہ تعداد 3,010,954؍ ہے۔ (سی این این)

برازیل

برازیل کے صدر Jair Bolsonaro کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔  وہ ایک لمبے عرصہ سے یہ کہتے چلے آرہے ہیں کہ کورونا وائرس ایک معمولی فلو ہے۔ (الجزیرہ)

افریقہ

افریقہ میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد پانچ لاکھ سے تجاوز کرکے 508,114؍ہوگئی ہے۔  قریباً 12,000؍ اموات ہوئی ہیں اور قریباً اڑھائی لاکھ کے قریب مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔  (africanews)

افریقن ڈیویلپمنٹ بنک کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے 49 ؍ ملین افریقن  انتہائی غربت کا شکار ہوسکتے ہیں۔  (بی بی سی افریقہ)

زمبابوے کے وزیر صحت Obadiah Moyo کو  نامناسب رویے کی بناء پر ان کے عہدے سے برطرف کردیا گیا ہے۔  گزشتہ ماہ انھیں ایک  کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر گرفتار بھی کیا گیا تھا۔  (بی بی سی افریقہ)

https://twitter.com/Reuters/status/1280523348460687360?s=20

نائیجریا میں اندرونِ ملک پروازیں  تین ماہ تک بند رہنے کے بعد دوبارہ بحال کردی گئی ہیں۔ (الجزیرہ)

کینیا میں وزارت تعلیم نے سکولوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ طلباء کی اس سال کی فیسیں یا تو انھیں واپس کردیں یا اسے اگلے سال میں شامل کرلیں۔ (بی بی سی افریقہ)

نیوزی لینڈ

نیوزی لینڈ میں ایک  32 ؍سالہ شخص کو  کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد  ایک قرنطینہ مرکز سے  بھاگ کر ایک سپر مارکیٹ جاکر شاپنگ کرنے  پر سزا کا سامنا ہے۔ یہ شخص ایک گھنٹے بعد واپس آگیا تھا۔  (الجزیرہ)

کھیل

کرکٹ

انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ بارش کی وجہ سے دیری سے شروع ہوا ہے۔ انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ انگلینڈ نے ایک وکٹ پر تیس رن بنائے ہیں۔  (بی بی سی)

https://twitter.com/URDUVOA/status/1280822323638124545?s=20

گالف

امریکی گالفر Bryson DeChambeau نے  ڈیٹرائٹ میں ہونے والا PGA Tour کا  Rocket Mortgage Classic ٹورنامنٹ جیت لیا ہے۔  (سی این این)

فارمولا ون

دو بار کے فارمولا ون چیمپئن Fernando Alonso نے 2018ء میں فارمولا ون کو خیرباد کہا تھا۔ اگلے سال سے وہ فارمولاون کی ٹیم Renault کو پھر سے جوائن کررہے ہیں۔  (بی بی سی)

(رپورٹ: عبد الہادی قریشی۔ سیرالیون)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button