حالاتِ حاضرہ

Covid-19 بلیٹن (نمبر 103، 09؍جولائی 2020ء)

دنیا بھر میں بارہ ملین کیسز

پاکستان میں پانچ ہزار اموات

سوڈان میں پروازیں شروع

WHOکے ردعمل کے جائزہ کے لئے آزاد پینل

آئیوری کوسٹ کے وزیراعظم کی وفات

چین میں اس سال کھیلوں کے مقابلے نہیں ہوں گے

یونائیٹد ایئر لائن کے ہزاروں ملازمین فارغ  

برطانوی کرکٹ ٹیم  مشکلات کا شکار

ایشیا کپ ملتوی

Worldometers.infoکی طرف سے  جاری کئےگئے اعداد و شمار  کے مطابق تمام دنیا میں اب تک کے کنفرمڈ کیسز کی تعداد12,239,516؍ہےاور اس وباء کے نتیجہ میں وفات پانے والے 553,676؍اور 7,115,372؍افراد Covid-19 میں مبتلا ہو کر صحت یاب ہوچکے ہیں ۔

ذیل میں بعض ممالک کی ایک مختصر فہرست دی جا رہی ہے جو کہ اس وائرس سے زیادہ متاثر ہیں۔

(www.worldometers.info)

(ویب سائٹ پر نظر آنے والایہ چارٹ اوپر دئے گئے وقت اور دن  کے مطابق آپ کو تازہ ترین اعدادوشمار بتا رہا ہے۔)

WHO

عالمی ادارۂ صحت نے Covid-19 کے بارہ میں ادارہ کے ردعمل کا  جائزہ لینے کے لئے  ایک  آزاد پینل مقرر کیا ہے۔  اس پینل کی سربراہی نیوزی لینڈ  کی سابقہ وزیراعظم  Helen Clark اور لائبیریا کی سابقہ صدر Ellen Johnson Sirleafکریں گی۔ (ڈان)

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 12 ؍ملین سے تجاوز کرگئی ہے۔ ان میں اسے آدھے کیسز امریکہ اور لاطینی امریکہ میں ہوئے ہیں۔  31؍مئی سے اب تک کیسز میں دوگنا اضافہ ہوا ہے۔  (ڈان)

Gilead Sciences فارماسیوٹیکل کمپنی کا کہناہے کہ وہ Remdesivir کی ایسی قسم  کے ٹیسٹ کر رہے ہیں جسے سانس کے ساتھ اندر لے جایا جاسکتا ہے۔ (ڈان)

https://twitter.com/Reuters/status/1281065548852400128?s=20

Oxfamچیریٹی کا کہنا ہے کے سال کے آخر تک کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی بھوک سے  روزانہ 12,000 ؍ لوگوں کی ہلاکت ہوسکتی ہے۔ وائرس سے اس سے کم لوگوں کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔ (بی بی سی)

ایشیا

پاکستان

پاکستان میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد پانچ ہزار سے تجاوز کرکے  5,023؍ ہوگئی ہے  دوسری طرف  صوبہ سند ھ میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ (ڈان)

پاکستان میں 15؍ستمبر سے سکولوں اور یونیورسٹیوں کو سخت طبی حفاظتی اقدامات کے ساتھ دوبارہ کھولا جارہا ہے۔ (ڈان)

ایران

وزارت صحت کے مطابق ایران میں پھر ایک بار ایک دن میں ریکارڈ 221؍ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ مصدقہ کیسز کی تعداد اڑھائی لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔   (ڈان)

امریکہ

امریکہ کی دو بڑی یونیورسٹیوں  Harvard, and MITکا کہنا ہے کہ وہ  طلباء کے ویزے ختم کرنے پر امیگریشن کے حکام پر مقدمہ کریں گیں۔  (بی بی سی)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اگر سکول جلد نہ کھولے گئے تو وہ ان کی فنڈنگ بند کرسکتے ہیں۔

https://twitter.com/realDonaldTrump/status/1280853299600789505?s=20

گزشتہ ہفتے میں امریکہ میں مزید 1.3 ؍ ملین افراد نے بے روزگاری  کی درخواستیں جمع کروائی ہیں۔ (ڈان)

افریقہ

افریقہ کے بیماریوں کے روک تھام کے ادارے کے مطابق افریقہ میں کورونا   وائرس  کے مصدقہ کیسز کی تعداد 500,000؍ سے تجاوز کرگئی ہے۔ (ڈان)

https://twitter.com/JNkengasong/status/1281043621765156864

نائیجیریا میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 30,000؍سے تجاوز کرگئی ہے۔ (الجزیرہ)

 ملک کے فضائی ادارے کے مطابق جنوبی سوڈان نے اندرون ملک اور عالمی پروازیں دوبارہ شروع کردی ہیں۔ (بی بی سی افریقہ)

جنوبی افریقہ میں Zulu شاہی خاندان کی ایک ملکہ Queen Noloyiso Sandile کی کورونا وائرس سے وفات ہوئی ہے۔ ان کی عمر 56 ؍سال تھی۔ (بی بی سی افریقہ)

https://twitter.com/SAgovnews/status/1281151107616534528?s=20

اس اطلاع کے بعد  کے کچھ ججز کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں  غانا کے چیف جسٹس Kwasi Anin Yeboah  بھی قرنطینہ ہوگئے ہیں۔ (بی بی سی افریقہ)

آئیوری کوسٹ کے وزیراعظم Amadou Gon Coulibaly ایک کیبنٹ میٹنگ کے بعد بیمار ہوگئے تھے جس پر انھیں ہسپتال لے جایا گیا جہاں  گزشتہ روزان کی  وفات ہوگئی۔ وہ کچھ عرصہ پہلے ہی فرانس سے دل کا علاج کروا کر واپس آئے تھے۔ (بی بی سی افریقہ)

نائیجیریا کی حکومت نے سکول کھولنے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے اور کہا ہے کہ تعلیمی ادارے تب کھلیں گےجب ایسا کرنا محفوظ ہوگا۔ (بی بی سی)

کھیل

چین کا کہنا ہے کہ  کورونا وائرس کی وجہ سے ملک میں  اس سال میں آئندہ ہونے والے کھیلوں کے تمام عالمی مقابلے کینسل کردئے گئے ہیں۔ (الجزیرہ)

کرکٹ

انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے  جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں  دوسرے روز میں اب تک انگلینڈ کی ٹیم 204 ؍ رنز پر آؤٹ ہوگئی ہے۔ Ben Stokes، نے  سب سے زیادہ سکور بنایا ہے ۔وہ 43 ؍رنز پر آوٹ ہوئے۔  Jason Holder چھ کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔  (cricinfo)

کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے اس سال  ستمبر میں پاکستان میں ہونے والا ایشیا کپ ملتوی کردیا گیا ہے۔  (ڈان)

https://twitter.com/ACCMedia1/status/1281210026397298689?s=20

فٹ بال

سپینش فٹ بال لیگ کے میچ میں بارسلونا نے اسپانیول کے کلب کو 1-0 سے ہرا دیا۔ میچ کا واحد گول Suarez نے سکور کیا۔ وہ اب ریال میڈرڈ سے ایک پوائنٹ پیچھے ہیں۔  (بی بی سی)

انگلش پریمئر لیگ  میں لیور پول کلب نے  برائٹن کو 1-3 سے ہرا دیا۔ محمد صالح نے دو گول سکور کئے۔ (بی بی سی)

بزنس

امریکی فضائی کمپنی United Airlinesکا کہنا ہے  کہ وہ اکتوبر تک اپنے 36,000 ملازمین کو فارغ کردیں گے۔ (ڈان)

(رپورٹ: عبد الہادی قریشی۔ سیرالیون)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button