حالاتِ حاضرہ

Covid-19 بلیٹن (نمبر 104، 10؍جولائی 2020ء)

عالمی ادارۂ صحت نے قبول کیا کہ کورونا وائرس ہوا سے بھی پھیلتا ہے

برطانیہ کے شہر لیسٹر میں گھر گھر جا کر ٹیسٹنگ

اٹلی نے تیرہ ممالک پر پابندی لگائی

امریکہ نے پی آئی اے کی اجازت منسوخ کردی

ہانگ کانگ میں سکول پھر بند

جاپان میں دوائی نے تسلی بخش نتائج نہیں دیے

بولیویا کی صدر کو کورونا

کینیا میں کورونا سے گائناکالوجسٹ کی ہلاکت

سیرالیون میں مساجد کھل رہی ہیں

انگلینڈ کے خلاف  ویسٹ انڈیز کی پوزیش  بہتر

فٹبال چیمپئنز لیگ کواٹر فائنل کے draw ہوگئے

Worldometers.infoکی طرف سے  جاری کئےگئے اعداد و شمار  کے مطابق تمام دنیا میں اب تک کے کنفرمڈ کیسز کی تعداد 12,442,037؍ہےاور اس وباء کے نتیجہ میں وفات پانے والے558,544؍اور 7,258,661؍افراد Covid-19 میں مبتلا ہو کر صحت یاب ہوچکے ہیں ۔

ذیل میں بعض ممالک کی ایک مختصر فہرست دی جا رہی ہے جو کہ اس وائرس سے زیادہ متاثر ہیں۔

(www.worldometers.info)

(ویب سائٹ پر نظر آنے والایہ چارٹ اوپر دئے گئے وقت اور دن  کے مطابق آپ کو تازہ ترین اعدادوشمار بتا رہا ہے۔)

WHO

عالمی ادارۂ صحت نے  محققین کی طرف سے ان رپورٹس کو قبول کرتے ہوئے کہ کورونا وائرس ہوا سے بھی پھیلتا ہے، نئی ہدایات جاری کی ہیں۔

https://twitter.com/Reuters/status/1281534881831333888?s=20

یورپ

برطانیہ

لیسٹر سٹی میں کورونا وائرس کی Door to Door ٹیسٹنگ شروع کردی گئی ہے۔ یہاں 29 ؍جون سے لاک ڈاؤن ہے۔  (بی بی سی)

اٹلی

اٹلی نے 13؍ایسے ممالک سے کے جن میں ان کے مطابق کورونا وائرس کے  کیس بہت زیادہ ہیں لوگوں  کے اپنے ملک میں آنے پر پابندی لگائی ہے۔  یہ پابندی ان مسافروں پر بھی عائد ہوگی جو گزشتہ 14؍دن میں  ان ممالک کا سفر کرچکے ہیں یا وہاں سے ہوتے ہوئے آئیں گے۔ (الجزیرہ)

ایشیا

پاکستان

John Hopkins University کے مطابق  پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد اٹلی کے مصدقہ مریضوں کی تعداد سے تجاوز کرگئی ہے۔  اس وقت پاکستان اس فہرست میں گیارہویں نمبر پر ہے۔ (ڈان)

امریکہ کی ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے  پاکستان ایئر لائن کو امریکہ سے سپیشل ڈائریکٹ فلائٹس  کی اجازت منسوخ کردی ہے۔  اس کی وجہ پاکستان ایئر لائن کے بعض پائلٹس  کے متعلق مشکوک  لائسنس رکھنے کی انکشافات  ہیں۔  (ڈان)

چین

چین نے کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر امریکہ، برازیل، جرمنی اور برطانیہ سے 23؍ قسم کی گوشت کی مصنوعات پر پابندی لگا دی ہے۔ (سی این این)

ہانگ کانگ

وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ ہانگ کانگ میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے بعد سکولو ں کو سوموار سے دوبارہ بند کیا جارہا ہے۔ (الجزیرہ)

https://twitter.com/AJEnglish/status/1281517265586999296?s=20

جاپان

جاپان میں کورونا وائرس کے لئے  Fujifilm Holdings کی دوا Avigan کے طبی ٹرائل میں تسلی بخش نتائج حاصل نہیں ہوئے ہیں۔  یہ تجربات مارچ سے مئی کے درمیان 89؍مریضوں پر کئے گئے۔  روس اور بھارت میں یہ دوا Covid-19 کے علاج کے لئے منظور ہوچکی ہے۔ (الجزیرہ)

جنوبی کوریا

Seol کے میئر Park Won-soon جو کل لاپتہ ہوگئے تھے ان کی لاش ملی ہے۔ ابتدائی طور پر یہ ایک خودکشی تصور کی جارہی ہے۔ ان پر جنسی ہراسگی کے الزامات تھے۔  (الجزیرہ)

قزاقستان

حکومت نے ان چینی انتظامیہ کی جانب سے شائع کی گئی ان  خبروں کی تردید کی تھی کہ  ان کے ملک میں نامعلوم قسم کے ایک نمونیا کی وباء پھوٹ پڑی ہے جو کہ  کورونا وائرس سے زیادہ مہلک ہے۔  جمعرات کے روز چینی ایمبسی نے اپنے شہریوں کو اس کے متعلق خبردار کیا تھا۔ جمعہ کے روز قزاقستان کی انتظامیہ نے اس   نامعلوم  نمونیا کی تصدیق کی ہے لیکن ان کا کہنا ہے کہ  یہ نا تو نیا ہے اور نہ ہی نامعلوم۔ (سی این این)

ترکی

ترکی کی ایک ہائی کورٹ نے استنبول کی مسجد Hagia Sofia کو 1934ء میں  ایک میوزیم میں تبدیل کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔ ترکی انتظامیہ اسے دوبارہ مسجد کا درجہ دینا چاہتی ہے۔  (الجزیرہ)

امریکہ

John Hopkins Universityکے مطابق امریکہ میں ایک بار پھر ایک دن میں کورونا وائرس کے  ریکارڈ کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔گزشتہ روز یہ تعداد65,651 ؍ رہی۔ (الجزیرہ)

https://twitter.com/realDonaldTrump/status/1281206354334625793?s=20

امریکی سپریم کورٹ نے ایک کیس کی سماعت کے دوران یہ فیصلہ دیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے  فنانس  کے ریکارڈ کو  ظاہر کئے جانے سے نہیں روک سکتے۔ (الجزیرہ)

https://twitter.com/AJENews/status/1281302470698905601?s=20

بولیویا

بولیویا کی صدر Jeanine Anez نے  بتایا ہے کہ ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ ان کی طبیعت ٹھیک ہے اور وہ قرنطینہ میں اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ بولیویا میں وزیر صحت سمیت سات وزراء میں  کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔  (الجزیرہ)

افریقہ

وزارتِ صحت کے مطابق  جنوبی افریقہ میں گزشتہ 24؍گھنٹوں میں کورونا وائرس کے ایک دن کے ریکارڈ 13,674؍نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔  (بی بی سی افریقہ)

کینیا میں کورونا وائرس سے پہلے گائنا کالوجسٹ  ڈاکٹر کی ہلاکت ہوئی ہے۔  اس ماہ کے آغاز تک 186؍طبی کارکنان اس وائرس سے انفیکٹ ہوئے ہیں۔ (بی بی سی افریقہ)

https://twitter.com/simonkigondu/status/1281470655213510656?s=20

ملاوی کے نو منتخب صدر کو اپنی کیبنٹ میں کی جانے والی تقرریوں پر مبینہ اقربا پروری پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔ کیبنٹ میں رکھے جانے والے بعض افراد ایک دوسرے کے قریبی رشتہ دار ہیں۔  (الجزیرہ)

سیرالیون میں 13 ؍جولائی سے  تمام عبادت گاہیں  باجماعت عبادت اور دوسرے پروگراموں  کے لئے کھولی جارہی ہیں۔  رات کا کرفیو 11 ؍سے 5 ؍ بجے تک ہوگا۔  22 ؍جولائی سے ملک کے واحد ائر پورٹ لنگے انٹرنیشل ایئر  پورٹ کو بین الاقوامی پروازوں کے لئے کھول دیا جائے گا۔ (africanews)

https://twitter.com/PresidentBio/status/1281323023711248384?s=20

غانا کے وزیر تعلیم نے بتایا ہے کہ وزارت تعلیم کے 90 ؍ فیصد عملہ کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ (africanews)

آسٹریلیا

آسٹریلیا نے Covid-19 کے مریضوں کے لئے  اینٹی وائرل دوا Remdesivir کے استعمال کی منظوری دے دی ہے۔ (ڈان)

کھیل

کرکٹ

انگلینڈ میں  انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن کا کھیل جاری ہے۔ ویسٹ انڈیز نے  78 ویں over کے اختتام تک 5؍کھلاڑیوں کے نقصان پر 233؍ رنز بنائے ہیں۔ Kraigg Brathwaite؍ 65 ؍ رنز بنا کرآؤٹ ہوئے۔  (cricinfo)

فارمولا ون

آسٹریا میں ہونے والی دوسری گراں پر میں پہلی پریکٹس میں Racin Point کی ٹیم کے Segio Perez سب سے تیز رہے۔  یہ فارمولا ون کی تاریخ میں پہلی بار ہے کہ ایک ہی سرکٹ پر ایک ہی سال میں دو ریسیں ہورہی ہیں۔ (بی بی سی)

فارمولا ون کے اس سال کے سیزن میں اٹلی اور روس میں ہونے والی ریسوں کی تصدیق کے بعد اب تک اس سال میں  منعقد ہونے والی مصدقہ  ریسوں کی تعداد 10؍ہوگئی ہے۔ (بی بی سی)

فٹ بال

چیمپئنز لیگ کے کوارٹر فائنل اور سیمی فائنل میں کون کون سے ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی اس بارے میں  اعلان کردیا گیا ہے۔ (بی بی سی)

https://twitter.com/BBCSport/status/1281539732284092416?s=20

(روپرٹ: عبد الہادی قریشی۔ سیرالیون)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button