حالاتِ حاضرہ

Covid-19 بلیٹن (نمبر 107، 13؍جولائی 2020ء)

ایک کروڑ بچے شاید کبھی سکول نہیں جا سکیں گے

دنیا بھر میں بڑھتے ہوئے کیسز

ہم پر ٹیکس لگائیں

وائرس سے  قوتِ مدافعت و قتی ہے

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے طبی عملے میں ہلاکتیں

پاکستانی مسافروں کے لئے کورونا ٹیسٹ لازمی

چین میں سیلاب

ویسٹ انڈیز نے پہلا ٹیسٹ میچ جیت لیا

مانچسٹر سٹی پر لگی پابندی ختم

Worldometers.infoکی طرف سے  جاری کئےگئے اعداد و شمار  کے مطابق تمام دنیا میں اب تک کے کنفرمڈ کیسز کی تعداد 13,114,856؍ہےاور اس وباء کے نتیجہ میں وفات پانے والے 572,908؍اور 7,635,546؍افراد Covid-19 میں مبتلا ہو کر صحت یاب ہوچکے ہیں ۔

ذیل میں بعض ممالک کی ایک مختصر فہرست دی جا رہی ہے جو کہ اس وائرس سے زیادہ متاثر ہیں۔

(www.worldometers.info)

(ویب سائٹ پر نظر آنے والایہ چارٹ اوپر دئے گئے وقت اور دن  کے مطابق آپ کو تازہ ترین اعدادوشمار بتا رہا ہے۔)

ہم پر ٹیکس لگائیں

دنیا کے سات ممالک کے 83 ؍ایسے افراد نے جن کی دولت یا اثاثے  کئی ملینز کے ہیں نے  ایک خط لکھا ہے اور اس پر سائن کرکے اپنی حکومتوں کو کہا ہے کہ وہ دنیا کے ان   کروڑوں لوگوں کی طرح  نہیں ہیں جن کو  اپنے کام، گھر یا اپنے خاندانوں کی مدد کے لئے فکر مند ہونا پڑے۔ اس لئے حکومتیں ان پر اور دنیا کے امیر آدمیوں  پر ٹیکس میں مستقل اضافہ کرے۔  (بی بی سی)

لندن کے King’s College کے سائنسدانوں نے 96 ؍لوگوں پر مطالعہ کرکے بتایا ہے کہ  تین ماہ  کے عرصہ میں ایک بار کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے کے بعد  وائرس کے خلاف مدافعت میں  کمی ہونا شروع ہوجاتی ہے۔  اس لئے امکان ہے کہ ہم کورونا وائرس سے بار بار متأثر ہوسکتے ہیں۔ (بی بی سی)

Amnesty Internationalکے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے طبی عملہ کے 3,000 ؍ سے زائد کارکنان کی ہلاکت ہوئی ہے۔  روس 545 ؍ ہلاکتوں کے ساتھ سب سے متأثرہ ملک ہے۔  (الجزیرہ)

WHO

عالمی ادارۂ صحت کے مطابق اتوار کے روز دنیا بھر میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسز میں ریکارڈ 230,370 ؍کا اضافہ ہوا۔ (بی بی سی)

https://twitter.com/BBCWorld/status/1282583067102720000?s=20

Save the Children فلاحی تنظیم کے مطابق کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے اثرات کی وجہ سے دنیا بھر میں  9.7 ؍ملین بچے شاید کبھی سکول واپس نہ جاسکیں۔ (ڈان)

یورپ

برطانیہ

Primark نے  کارکنان کو واپس بلانے پر حکومتی سکیم  کہ ہر کارکن کی واپسی پر حکومت 1,000 پاؤنڈ دے گی کو لینے سے انکار کیا ہے اور کہا ہے کہ  کمپنی موجودہ صورتحال میں یہ فنڈ لینا مناسب نہیں سمجھتی۔ یہ رقم قریبا 30 ملین پاؤنڈ بنتی تھی۔ (ڈان)                                                                                                                     

ایشیا

چین

چین میں  گزشتہ دنوں میں ہونے والے بارشوں میں مختلف علاقوں میں سیلاب آگئے ہیں۔ بعض دریاؤن اور جھیلوں کی سطح میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ (بی بی سی)

https://twitter.com/BBCWorld/status/1282391662505992192?s=20

پاکستان

قطر ایئر ویز نے پاکستان سے سفر کرنے والے مسافروں کے لئے  کورونا وائرس کا تازہ ترین منفی ٹیسٹ لازم کردیا ہے۔ (بی بی سی)

سری لنکا

سری لنکا میں کورونا وائرس کے کیسز میں ایک بار پھر اضافے کے بعد حکومت نے سکول دوبارہ بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ (الجزیرہ)

میکسیکو

میکسیکو کی حکومت کا کہنا ہے کہ 1,500 ؍ سے زائد میکسیکن مہاجرین کی امریکہ میں کورونا وائرس سے ہلاکت ہوئی ہے۔ (الجزیرہ)

ارجنٹائن میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ (ڈان اردو)

افریقہ

جنوبی افریقہ نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے مدنظر  ملک میں ایک بار پھر شراب  پر پابندی لگادی ہے۔ رات کا کرفیو ہوگا اورعوامی مقامات پر فیس ماسک پہننا لازم ہوگا۔ (بی بی سی)

کھیل

کرکٹ

گزشتہ روز ختم ہونے والے انگلینڈ اور برطانیہ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میں مہمان ٹیم ویسٹ انڈیز نے میزبان برطانیہ کو 4 ؍وکٹوں سے شکست دے دی۔ Jemaine Blackwoodنے دوسری اننگز میں 95 ؍ رنز سکور کئے۔Shanon Gabriel  کو 9-137 کے ساتھ بہتری کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔  (cricinfo)

https://twitter.com/BBCSport/status/1282363106304438274?s=20

فارمولاون

گزشتہ روز آسٹریا مین ہونے والی اس سیزن کی دوسری گراں پری میں Mercedes کے Lewis Hamilton نے فتح حاصل کی۔  (بی بی سی)

فٹ بال

مانچسٹر سٹی کے فٹ بال کلب  پر یورپی فٹ بال میچوں مین شرکت پر لگائی گئی پابندی  عالمی عدالت برائے کھیل کی جانب سے معطل کردی گئی ہے۔ (سی این این)

(رپورٹ: عبد الہادی قریشی۔ سیرالیون)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button