حالاتِ حاضرہ

Covid-19 بلیٹن (نمبر 108، 14؍جولائی 2020ء)

دنیا بھر میں کیسز میں روزانہ لاکھوں کا اضافہ

دنیا نے کورونا وائرس کو سنجیدگی سے نہیں لیا

بیلجیئم میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی

پاکستان کی فضائی درجہ بندی میں کمی

بہار میں لاک ڈاؤن

آسام میں شدید سیلاب

لاک ڈاؤن نہ کرنے سے کیسز میں اضافہ ہوا

لاطینی امریکہ میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں

ارجنٹائن کے بحری جہاز کے ملاح کیو کورونا وائرس کیسے ہوا

غانا میں سکول کی طالبات اور عملے میں کورونا کی تشخیص

مڈغاسکر میں وائرس سے سینیٹر کی ہلاکت

فٹ بال کی خبریں

ضروری اعلان

اللہ تعالیٰ کے فضل سے ادارہ الفضل انٹرنیشنل کو 29؍ مارچ سے آج تک 108؍ دن لگاتار Covid-19 کا بلیٹن شائع کرنے کی توفیق حاصل ہوتی رہی۔ الحمد للہ رب العالمین۔ اللہ تعالیٰ اس بلیٹن پر کام کرنے والے تمام احباب کو جزائے خیر سے نوازے۔ آمین

یہ اب جبکہ دنیا میں اکثر جگہ اس وبا کا زور ٹوٹ چکا ہے یہ اس سلسلے کی آخری کڑی ہے۔ اس بلیٹن کی شکل تبدیل کر کے اسے ’’عالمی خبرنامہ‘‘ میں تبدیل کیا جا رہا ہے جو ضروری اور مفید خبروں پر مشتمل کم از کم ہفتہ میں ایک مرتبہ شائع کیا جائے گا۔ ان شاء اللہ۔ امید ہے قارئین اس سے استفادہ فرمائیں گے۔ (ادارہ)

شکاگو میراتھان کینسل

Worldometers.infoکی طرف سے  جاری کئےگئے اعداد و شمار  کے مطابق تمام دنیا میں اب تک کے کنفرمڈ کیسز کی تعداد 13,280,060؍ہےاور اس وباء کے نتیجہ میں وفات پانے والے576,674؍اور 7,750,403؍افراد Covid-19 میں مبتلا ہو کر صحت یاب ہوچکے ہیں ۔ ذیل میں بعض ممالک کی ایک مختصر فہرست دی جا رہی ہے جو کہ اس وائرس سے زیادہ متاثر ہیں۔

(www.worldometers.info)

(ویب سائٹ پر نظر آنے والایہ چارٹ اوپر دئے گئے وقت اور دن  کے مطابق آپ کو تازہ ترین اعدادوشمار بتا رہا ہے۔)

John Hopkins University کے مطابق  دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک کروڑ تیس لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ چھ سے دس جولائی کے دوران دنیا بھر میں نئے کیسز میں ایک ملین سے زائد کا اضافہ ہوا۔  (الجزیرہ)

https://twitter.com/AJEnglish/status/1282946839508025344?s=20

WHO

عالمی ادارۂ صحت کے  سربراہ کا کہنا ہے کہ  دنیا کے بہت سے ممالک نے کورونا وائرس کو سنجیدگی سے نہیں لیا اور غلط طریقۂ کار اختیار کیا۔ Covid-19 اس وقت عوام کا سب سے بڑا دشمن ہے۔ (VOAاردو)

https://twitter.com/WHO/status/1282683424281681922?s=20

یورپ

بیلجیئم

بیلجیئم میں 10؍مارچ کے بعد پہلی بار گزشتہ 24؍گھنٹوں میں کورونا وائرس سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔  یہاں ہلاکتوں کی کل تعداد 9,787؍ہے۔  (ڈان)

ایشیا

چین

چین کو اس سال ریکارڈ سیلابوں کا سامنا ہے۔ دیکھئے ان تصاویر میں۔

https://twitter.com/AJEnglish/status/1282974366653964288?s=20

پاکستان

امریکہ کی فضائی انتظامیہ نے  پاکستان کی فضائی تحفظ کی درجہ بندی کو مزید کم کردیا ہے۔  یہ اقدامات  حال ہی میں پاکستان میں فضائی کمپنی کے حادثے اور اس کے نتیجے میں ہونے والی تحقیقات کے بعد اٹھنے والے شکوک و شبہات کے نتیجہ میں کئے گئے ہیں۔ (DWاردو)

بھارت

بھارت کی ریاست بہار میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس سے نئے کیسز کی وجہ سے پندرہ دن کا لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے۔ اب تک یہاں 19,000؍کے قریب کیس ہوئے ہیں اور 134؍ہلاکتیں ہوئی ہیں۔  (ڈان)

بھارت کی ریاست آسام میں شدید بارشوں اور سیلاب سے 1.3؍ملین لوگ متأثر ہوئے ہیں اور اب تک 48؍ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ (ڈان)

https://twitter.com/AFP/status/1282880158999785473?s=20

امریکہ

امریکہ  میں وبائی امراض کے ماہر ڈاکٹر Anthony Fauci کا کہنا ہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس کے کیسز کے دوبارہ تیزی سے بڑھنے کی وجہ مکمل طور پر شٹ ڈاؤن نہ کرنا  ہے۔ (VOAاردو)

امریکہ کی ریاست ٹیکساس میں ایک شخص نے کورونا وائرس کے شکار اپنے ایک دوست کی Covid-19 پارٹی میں شرکت کی تھی اور پھر خود اس وباء کا شکار ہو کر جان کی بازی ہار گیا۔  دنیا میں بعض لوگ اس بیماری کو سنجیدہ نہیں لے رہے اور جان بوجھ کر ایسی پارٹیاں منعقد کی جارہی ہیں جن میں کورونا وائرس سے متأثرہ شخص شامل ہونے ہیں۔ (VOAاردو)

امریکہ کی 17؍ریاستوں اور 200؍سے زائد سکولوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے غیر ملکی طلباء پر لگائی گئی پابندیوں کو  قانونی طور پر چیلنج کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ  اس سے طلباء کو شدید نقصان ہوگا۔ (الجزیرہ)

لاطینی امریکہ میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد شمالی امریکہ میں ہونے والی اموات سے تجاوز کرگئی ہے۔ گزشتہ روز یہ تعداد لاطینی امریکہ میں 144,680تھی اور شمالی امریکہ میں 143,847؍ تھی۔ (الجزیرہ)

برازیل

برازیل کی وزارت صحت کے مطابق  گزشتہ ہفتے میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد  میں 261,683؍ کا اضافہ ہوا ہے۔ (سی این این)

ارجنٹائن

ارجنٹائن کی انتظامیہ اس مخمصے میں مبتلا ہے کہ کس طرح ایک  بحری جہاز کے 57؍ ملاحوں کو کورونا وائرس ہوا ہے جبکہ 35؍ دن پہلے  سفر پر جانے سے پہلے سب عملے کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ منفی آئے تھے۔ (ڈان)

https://twitter.com/AFP/status/1282918375341977600?s=20

افریقہ

افریقہ میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 610,000؍ سے زائد ہوگئی ہے۔ جنوبی افریقہ میں 287,000؍ سے زائد کیسز ہوئے ہیں۔ (الجزیرہ)

عالمی ادارۂ صحت کے مطابق  کانگو میں  سنٹرل افریقن ریپبلک کے ساتھ منسلک سرحدی ریجن میں 50؍ کے قریب ایبولا وائرس کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ (الجزیرہ)

غانا کے دارالحکومت اکرا کے ایک گرلز سکول میں 55؍ طالبات اور سٹاف ممبران میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ (بی بی سی افریقہ)

مڈغاسکر میں ایک سینیٹر اور ایک ڈپٹی کی  کورونا وائرس سے ہلاکت ہوئی ہے۔  جبکہ مزید 25 ؍سیاستدانوں کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ (الجزیرہ)

کھیل

فٹ بال

انگلش پریمئر لیگ میں گزشتہ روز مانچسٹر یونائیٹڈ اور ساؤتھ ہیمپٹن کا میچ دو دو گول سے برابر رہا۔ (بی بی سی)

گزشتہ روز  سپینش لیگ کے میچ میں ریال میڈرڈ نے گراناڈا کو 2-1 سے ہرا دیا۔  وہ چیمپئن بننے سے صرف ایک فتح کی  دوری پر ہیں۔ Alves اور Getafe کا میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ اور ایک تیسرے میچ میں Real Sociedad نے Villareal کو 2-1 سے ہرا دیا۔  (بی بی سی)

میراتھان

اس سال  اکتوبر میں ہونے والی شکاگو میراتھان کورونا وائرس کی وجہ سے منسوخ کردی گئی ہے۔ (سی این این)

سمندر میں پھینکا گیا کوڑا

سمندر میں پھینکا گیا کوڑا کرکٹ خصوصا پلاسٹک اور نائیلون کی اشیاء سمندری حیات کے لئے کتنی نقصان دہ ہیں دیکھیں اس ویڈیو میں۔

https://twitter.com/AJEnglish/status/1283023442925817856?s=20

(رپورٹ: عبد الہادی قریشی۔ سیرالیون)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button