حالاتِ حاضرہ

خبرنامہ

برطانیہ کی ایک عدالت نے فیصلہ کیا ہے کہ شمیمہ بیگم برطانیہ آکر اپنی شہریت ختم کیے جانے کے فیصلے کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرسکتی ہے۔ شمیمہ بیگم کی عمر اس وقت 20؍سال ہے اور وہ 2015ء میں لندن سے بھاگ کر داعش میں شمولیت کے لیے شام چلی گئی تھی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ کورونا وائرس کی وبا کی روک تھام کے انتظامات میں فیس ماسک پہننا لوگوں کے لیے لازم قرار نہیں دیں گے۔ دوسری طرف وبائی امراض کے نامور امریکی ڈاکٹر Anthony Fauci کا کہنا ہے کہ اس بات کو ہر صورت میں ممکن بنایا جائے کہ لوگ فیس ماسک کا استعمال کریں۔ ایک سروے کے مطابق 60؍ فیصد امریکی ڈونلڈ ٹرمپ کے کورونا وائرس کے خلاف رد عمل سے خوش نہیں ہیں۔

امریکہ میں جمعہ کے روز John Hopkins Universityکے مطابق کورونا وائرس کے ریکارڈ 77,638؍ نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

امریکہ میں 1960 ء کی دہائی میں سول رائٹس کی تحریک کے نامور کارکن John Lewis جمعہ کے روز 80 ؍ سال کی عمر میں وفات پاگئے ہیں۔

عالمی ادارۂ صحت کے مطابق ہفتہ کے روز دنیا بھر میں کورونا وائرس کے ایک دن میں سب سے زیادہ 259,848؍ نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ ایک ہی روز میں کورونا وائرس کے کیسز میں ربع ملین سے زائد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ امریکی ریاست ٹیکساس میں مسلسل پانچ روز سے روزانہ دس ہزار سے زائد نئے کیس رپورٹ ہورہے ہیں۔ گزشتہ 100؍گھنٹوں میں دنیا بھر میں کورونا وائرس کے کیسز میں دس لاکھ سے زائد کا اضافہ ہوا۔ john Hopkins University کے اعدادوشمار کے مطابق دنیا بھر میں اس وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد چھ لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔ جولائی کے مہینہ میں اس وائرس سے ہلاکتوں کی اوسط یومیہ تعداد قریبا ً5,000؍ہے۔

ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ وزارت صحت کی ایک رپورٹ کے مطابق ملک میں 25؍ملین لوگ کورونا وائرس سے متأثر ہوچکے ہیں اور مزید 35؍ملین کے متأثر ہونے کا خدشہ ہے۔

ویتنام کا کہنا ہے کہ ان کے ملک کی فضائی کمپنیوں کے لیے کام کرنے والے تمام پاکستانی پائلٹس کے لائسنس بالکل درست اور قانونی ہیں۔ دوسری طرف پاکستان کی فضائی انتظامیہ نے مزید 15؍ پائلٹس کو مشکوک لائسنس ہونے کی وجہ سے معطل کردیا ہے۔

بھارت اور نیپال میں مون سون کی بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلابوں سے قریبا چالیس لاکھ لوگ بے گھر، 189؍ افراد ہلاک جبکہ درجنوں لوگ لاپتہ ہو گئے ہیں۔

برٹش ایئر ویز کا کہنا ہے کہ وہ سفروں میں کمی کی وجہ سے اپنے تمام Boeing 747 جہازوں کے استعمال کو ترک کررہے ہیں۔

سابقہ یوگوسلاویہ کو 1990ء میں دو ریاستوں Bosnia and Herzegovina اور Republika Srpska میں تقسیم کردیا گیا تھا۔ دونوں ممالک کے وزرائے اعظم Fadil Novalic اور Radovan Viskovic اس وقت کورونا وائرس سے بیمار ہیں۔

سپین اور اٹلی میں جمعرات کے روز کورونا وائرس کے کیسز میں پھر سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ سپین میں 580؍ اور اٹلی میں 230؍ نئے کیسز سامنے آئے۔

Oklahoma کے گورنر Kevin Sittنے بتایا ہے کہ ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ وہ امریکہ کی کسی بھی ریاست کے پہلے گورنر ہیں جن کو کورونا وائرس ہوا ہے۔

نیویارک کے گورنر آفس کی معلومات کے مطابق بدھ کے روز نیویارک سٹیٹ میں کورونا وائرس سےہلاک ہونے والوں کی تعداد 25,000؍سے تجاوز کرگئی ہے۔

برازیل میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2؍ ملین سے تجاوز کرگئی ہے۔ ایک ماہ سے بھی کم عرصہ میں یہ تعداد ایک ملین سے دو ملین ہو گئی ہے۔

ارجنٹائن: گوشت کے آٹھ کارخانوں میں کارکنان میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے سے ان کارخانوں سے چین کو گوشت بھجوانا بند کردیا گیاہے۔ دنیا بھر میں گوشت کے کارخانے اس وائرس سے بڑی حد تک متأثر ہوئے ہیں۔

چین دنیا کی بڑی معیشتوں میں سے پہلی معیشت ہے جس میں کورونا وائرس کی وبا کے بعد بہتری آنی شروع ہوئی ہے۔ لاک ڈاؤن اٹھائے جانے کے بعد اس میں سال کے اس چوتھائی حصے کے دوران 3.2؍فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق منگولیا میں ایک 15؍سالہ لڑکے کی طاعون سے ہلاکت ہوئی ہے۔ اسے یہ طاعون چوہوں کی طرح کا ایک جانور Marmot شکار کرکے کھانے سے ہوئی۔ انتظامیہ نے اس علاقے کو قرنطینہ کردیا ہے۔

ایران کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے اب تک وہاں طبی عملہ کے 140؍کارکنان جاں بحق ہوچکے ہیں۔

بھارت جمعہ کے روز دنیا کا وہ تیسرا ملک بن گیا ہے جس میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد دس لاکھ سے زائد ہے۔ بھارت میں ہفتے کے روز 38,902؍ سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

قطر ایئر ویز پر بحرین، مصر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے تین سال قبل ان ممالک کی فضائی حدود کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ ان پابندیوں کے خلاف قطر نے عالمی ہوابازی کے ادارے سے رجوع کیا جس نے قطر کے حق میں فیصلہ سنایا۔ اس فیصلے کے خلاف مذکورہ بالا ممالک نے عالمی عدالت انصاف میں اپیل کی جس نے اپیل کو خارج کرتے ہوئے حال ہی میں قطر کے حق میں فیصلہ برقرار رکھا ہے۔

ایتھوپیا نے متنازعہ Grand Renaissance ڈیم کو پانی سے بھرنا شروع کردیا ہے۔ یہ ڈیم دریائے نیل کے پانیوں پر بنایا گیا ہے اور مصر اور سوڈان کا موقف ہے کہ اس سے ان کے ممالک کو پانی کی فراہمی میں کمی کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہوگا۔ گزشتہ روز تینوں ممالک میں اس بارے میں ہونے والے مذاکرت بے نتیجہ رہے تھے۔ اس ڈیم کی تعمیر2011ء میں شروع ہوئی تھی اور اس پر چار بلین ڈالرز سے زائد رقم خرچ ہوئی ہے۔ جب یہ مکمل طور پر کام کرنے لگے گا تو افریقہ کا ہائیڈرو الیکٹرسٹی کی تیاری کا سب سے بڑا اور دنیا کا ساتواں بڑا ڈیم ہوگا۔ اس میں 6,450؍میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ہوگی۔

جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد بدھ کے روز تین لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ یہ براعظم افریقہ کا سب سے متأثرہ اور دنیا کے دس متأثرہ ترین ممالک میں شامل ہے۔ اب تک یہاں 23؍ لاکھ سے زائد ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں اور ساڑھے چار ہزار اموات واقع ہوئی ہیں۔

جنوبی افریقہ کے پہلے سیاہ فام صدر نیلسن منڈیلا کی صاحبزادی Zindzi سوموار کو کورونا وائرس کی وجہ سے انتقال کرگئی ہیں۔ ان کی عمر 59؍سال تھی۔

سینیگال نے کورونا وائرس کی وجہ سے عالمی پروازوں کو چار ماہ تک معطل رکھنے کے بعد دوبارہ بحال کردیا ہے۔

نائیجریا کے صدر محمدو بُحاری نے بتایا ہے کہ نائیجیریا سے سات سالوں میں 97؍ٹن سونا غیر قانونی طور پر ملک سے باہر سمگل ہوا ہے جس سے ملک کو تین بلین ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔

نائیجیریا کی شمال مشرقی ریاست Zamfara میں انتظامیہ کی طرف سے باغیوں کو ایک نئی زندگی شروع کرنے کے لیے یہ ترغیب دی جارہی ہے کہ ان کو AK47کلاشنکوف انتظامیہ کو جمع کروانے کے عوض دو گائیں دی جائیں گی تاکہ وہ اس طرح اپنی گزر بسر کا انتظام کرسکیں۔

کانگو کے شمال مشرقی علاقوں میں ایبولا وائرس سے متأثرہ 56؍مریض سامنے آنے پر عالمی ادارہ صحت نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ گزشتہ چھ ہفتوں میں 12,000؍ سے زائد لوگوں کو ایبولا کی ویکسین لگائی گئی ہے۔

گھانا میں کورونا وائرس کی وبا کے آغاز سے لے کر اب تک 2,065؍طبی کارکنان میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم Jacinda Arden کا کہنا ہے کہ ان کے ملک کو کورونا وائرس کی وبا کی نئی لہر کے لیے تیار رہنا ہوگا۔

طب کی دنیا

New England Journal of Medicineمیں ایک ریسرچ شائع ہوئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ Covid-19کی ایک ویکسین نے جو کہ نیشنل انسٹیٹیوٹس برائے صحت اور Moderna Inc.کی جانب سے 45؍ بالغوں پر ٹیسٹ کی گئی تھی شاملین میں کورونا وائرس کے خلاف ایک مؤثر مدافعتی نظام پیدا کرنے میں مدد دی ہے۔ اب جولائی کے آخر میں اس کے تجربات مزید30,000؍ رضاکاروں پر کیے جائیں گے۔

سوس swissفارماسوٹیکل کمپنی Novartis نے اعلان کیا ہے کہ وہ 79؍ممالک کو کورونا وائرس کے علاج میں استعمال ہونے والی 15؍ دوائیں بغیر کسی منافع کے فراہم کرے گی۔

دنیا کے کئی ممالک کو ٹڈی دَل کے حملے کا سامنا ہے

صحرائی ٹڈیوں کے بڑے جھنڈ مشرقی افریقہ، ایشیا اور مشرقِ وسطیٰ کے کئی علاقوں میں تباہی مچا رہے ہیں۔ جس سے فصلوں، لوگوں کے معاش اور خوراک کی ترسیل کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔ یہ پہلے کی کئی دہائیوں کی نسبت ایک خطرناک صورت حال ہے۔ اور اگر ان ٹڈیوں کو روکا نہیں گیا تو آنے والے بارشوں کے موسم میں ان کی یلغار میں بیس گنا اضافہ ہو سکتا ہے۔

اس جیسی صحرائی ٹڈیاں مغربی افریقہ اور بھارت کے درمیان تقریبا ًتیس ممالک کے خشک علاقوں میں پائی جاتی ہیں۔ یہ پورا خطہ لگ بھگ 16؍ملین مربع کلومیٹر پر پھیلا ہوا ہے۔

آئندہ سو سال میں دنیا کی آبادی کم ہو گی

واشنگٹن یونیورسٹی کے سکول آف میڈیسن کے Institute for Heath Metrics and Evaluation کے مطابق 2064ء میں دنیا کی آبادی 9.7؍بلین ہوجائے گی اور اس کے بعد صدی کے اختتام پر کم ہوکر 8.8؍ بلین پر آجائے گی۔ بعض ممالک جن میں جاپان، تھائی لینڈ، اٹلی اور سپین شامل ہیں ان کی آبادی 50 فیصد تک کم ہوجائے گی۔

کچھ کاروبارکے بارے میں

طیارہ بنانے والی کمپنی Boeingکو اس سال 737 Max کے 373آرڈرز کی منسوخی کا سامنا کرنا پڑا۔ مارچ 2019ء میں کمپنی کے اس ماڈل کو دو مختلف حادثوں کی وجہ سے بین کردیا گیا تھا۔ ان حادثوں میں تمام مسافر جاں بحق ہوگئے تھے۔

سفر ہے شرط

20؍ سالہ یونانی طالب علم Kleon Papadimitriou لاک ڈاؤن کی وجہ سے سکاٹ لینڈ میں پھنس گئے تھے۔ کوئی بھی اور ذریعہ میسر نہ ہوا تو انہوں نے اپنے گھر یونان جانے کے لیے 2,175؍کلومیٹر کا سفر بائیسکل پر شروع کیا اور 48؍ دن میں اپنے وطن اور گھر پہنچے۔ 10؍ مئی کو شروع ہونے والا یہ سفر 27؍ جون کو مکمل ہوا ۔

کیپٹن ٹام کا اعزاز

برطانوی سابقہ فوجی جنہوں نے NHSکے لیے 30 ملین پاؤنڈز سے زائد کا چندہ اکٹھا کیا تھا انہیں جمعرات کے روز ملکۂ برطانیہ ایلزبتھ دوم نے سر کے خطاب سے نوازا ہے۔

Covid-19 اپڈیٹ

Worldometers.infoکے مطابق اب تک دنیا بھر میں 14,648,625؍لوگ کورونا وائرس سے بیمار ہوئے ہیں8,738,424؍اس مرض سے صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 609,014؍ہلاکتیں ہوئیں ہیں۔ (20جولائی۔ 08:00 GMT)

کھیلوں کے میدان سے

کرکٹ

انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 16؍ جولائی سے شروع ہوا۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو بلے بازی کی دعوت دی۔ انگلینڈ کے فاسٹ بالر Jofra Archerکو ٹیم پروٹوکول کی خلاف ورزی کرنے پر ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا۔ انگلینڈ نے پہلی اننگز 9/469 پر ڈیکلیئر کی۔ Ben Stokes نے 176 رنز اپنے نام کیے۔ بارش کی وجہ سے تیسرے دن کوئی کھیل نہ ہوسکا۔

انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہونے والے پہلے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو چار وکٹوں سے شکست دے دی۔ 200؍ رنز کے تعاقب میں Jermaine Blackwoodنے 95؍ رنز بنا کر فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ ویسٹ انڈیز کے Shannon Gabriel نے 9 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور مین آف دی میچ ٹھہرے۔ تین میچوں کی سیریز میں مہمان ٹیم کو ایک صفر سے برتری حاصل ہوگئی ہے۔

فٹ بال

ہفتے کے روز Arsenal اور مانچسٹر سٹی کے درمیان ہونے والے مقابلے میں Arsenal نے 2-0سے کامیابی حاصل اور FA کپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ دونوں گول Aubameyang نے سکور کیے۔

ریال میڈرڈ نے جمعرات کو Villarealکو 2-1سے ہرادیا۔ Benzema نے دو گول سکور کیے۔ اس کے ساتھ ہی ریال میڈرڈ نے سپینش فٹ بال لیگ کے چیمپئن ہونے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا۔

بدھ کو ہونے والے انگلش پریمئر لیگ کے میچ میں Tottenham نے Newcastleکو 3-1سے ہرا دیا۔ Harry Kaneنے میچ میں دو گول سکور کیے اور کلب میچوں میں اپنے 200 گول بھی مکمل کیے۔ Burnley اور Wolvesکا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔ مانچسٹر سٹی نے Bournemouth کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا۔ Arsenal اور Liverpool کے میچ میں Arsenal کی ٹیم فاتح رہی۔

Leeds United فٹ بال کلب کو 16؍سال بعد پھر سے انگلش پریمئر لیگ میں پروموٹ کیا گیا ہے۔

فٹ بال کی عالمی فیڈریشن FIFAنے اعلان کیا ہے کہ 2022ء میں قطر میں ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ کے پہلے راؤنڈ میں روزانہ چار میچز کھیلے جائیں گے۔

فارمولا ون

اس سال کورونا وائرس کی وجہ سے تاخیر سے شروع ہونے والے سیزن کی آسٹریا میں ہونے والی پہلی ریس میں Mercedesکے Valettari Bottasنے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ آسٹریا میں ہونے والی دوسری ریس میں ان کی ٹیم کے پانچ بار کے فارمولا ون چیمپئن Lewis Hamilton نے فتح حاصل کی۔

گالف

The Asian Tourنے اعلان کیا ہے کہ ستمبر میں تائیوان میں ہونے والا تائیوان ماسٹرز گالف ٹورنامنٹ کورونا وائرس کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا ہے۔

گھڑ دوڑ

امریکہ میں Del Marگھڑ دوڑ گراؤنڈ میں ہفتہ اور اتوار کو ہونے والی ریسوں کو 15گھڑسواروں کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کی وجہ سے روک دیا گیا ہے۔

مارشل آرٹس

ہفتے کے روز ابو ظہبی میں ہونے والے UFC کے مقابلے میں برازیل کے Deiveson Figueiredo نے امریکہ کے Joseph Benavidez کو ہرا کر Flyweight کا ٹائیٹل جیت لیا ہے۔

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button