افریقہ (رپورٹس)

کانو، نائجیریا میں پریس کانفرنس

محض خدا تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ مسلمہ کانو نائیجیریا کو مورخہ 26؍جولائی 2020ء کو ایک پرائیویٹ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرنے کی توفیق حاصل ہوئی۔ اس پریس کانفرنس میں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے خطابات پر مشتمل کتاب ’’Pathway to Peace ‘‘ کا تعارف کروایا گیا اور تمام شاملین کو اس کی ایک عدد کاپی فراہم کی گئی۔

بعد ازاں جماعت احمدیہ مسلمہ عالمگیر کی انسانیت کے لیے کاوشوں کا عموماً جبکہ جماعت نائیجیریا کی کاوشوں کا خصوصاً تعارف کروایا گیا۔ اس موقع پر پراجیکٹر کے ذریعے مختلف جماعتی کاوشوں کی تصاویر بھی پیش کی گئیں۔ ان میں دوران لاک ڈاؤن لوگوں میں راشن کی تقسیم اور احمدیہ مسلم ہسپتال کانو کی وساطت سے کیے گئے Free Eye operations کی تصاویر بھی تھیں۔ پریس کو یہ بھی بتایا گیا کہ الحمدللہ گذشتہ سال مختلف ممالک سے احمدی حضرات کے تعاون سے کانو اور اس کے مضافات میں 14 boreholes کرائے گئے تاکہ ضرورت مند افراد تک پانی کی رسائی ہو سکے۔ اس موقع پر پریس اور ریڈیو کے مختلف نمائندے بھی موجود تھے۔

مکرم امین طاہر صاحب امام Jos Circuit نے میڈیا کو بتایا کہ ان کے علاقوں میں اس سال ضرورت مندوں کے لیے جماعت نے قربانیوں کے جانور بھجوائے ہیں تاکہ غریبوں تک اس کا فائدہ پہنچ سکے۔

اس موقع پر احمدیہ کالج کے پرنسپل محترم منور احمد قیوم صاحب نے میڈیا کو بتایا کہ احمدیہ کالج طویل عرصے سے نہایت کم فیس میں بچوں کو اعلیٰ تعلیم دے رہا ہے۔

پروگرام کے آخر میں سوال و جواب ہوئے۔ اس کے بعد تمام حاضرین میں جماعتی لٹریچر بھی تقسیم کیا گیا۔

پریس کانفرنس سے متعلق دو اخباروں نے تصاویر کے ساتھ سرخی لگائی۔ جن میں politics digest اور Nigerian Tracker شامل ہیں۔

خدا تعالیٰ ان مساعی میں اپنے فضل سے بے انتہا برکت ڈالے۔ آمین

(رپورٹ: راجہ اطہر قدوس۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button