ادبیات

ملفوظات حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام اور فارسی ادب (قسط نمبر 42)

(محمود احمد طلحہ ۔ استاد جامعہ احمدیہ یو کے)

خدا کا خوف

فرمایا: ’’جذبات اور گناہ سے چھوٹ جانے کے لئےاللہ تعالیٰ کا خوف دل میں پیدا کرنا چاہیئےجب سب سے زیادہ خدا کی عظمت اور جبروت دل میں بیٹھ جائے تو گناہ دور ہوجاتے ہیں۔ایک ڈاکٹر کے خوف دلانے سے بسا اوقات لوگوں کے دل پر ایسا اثر ہوتا ہے۔ کہ وہ مر جاتے ہیں۔تو پھر خوف الہٰی کا اثر کیونکر نہ ہو۔چاہیئے کہ اپنی عمر کا حساب کرتے رہیں۔ان دوستو ں اور رشتہ داروں کو یاد کریں جو انہیں میں سے نکل کر چلے گئے لوگوں کی صحت کے ایام یونہی غفلت میں گزر جاتے ہیں۔ایسی کوشش کرنی چاہیئےکہ خوف الٰہی دل پر غالب رہے جب تک انسان طول امل کو چھوڑ کراپنے پر موت وارد نہ کرلے۔تب تک اس سے غفلت دور نہیں ہوتی۔چاہیئے کہ انسان دعا کرتارہے۔یہاں تک کہ خدا اپنے فضل سے نور نازل کردے۔جویندہ یابندہ۔‘‘

(ملفوظات جلد دوم صفحہ 295-296)

*۔اس حصہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فارسی کی یہ ضرب المثل

’’جُوْیَنْدِہْ یَابَنْدِہْ اَسْت ‘‘

استعمال کی ہے جس کا مطلب ہے جو کوشش کرتا ہے وہ پالیتا ہے۔

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button