افریقہ (رپورٹس)

بینن میں پاکستان کے یومِ آزادی پر تقریب

حب الوطن من الایمان کے جذبہ سے سرشار بینن میں موجود پاکستانی احمدی احباب کو مورخہ 14؍اگست 2020ء پاکستانی آنریری قونصلیٹ میں تعینات قونصلر مادام سارہ کے ساتھ جشن آزاد ی پاکستان کے موقع پر ایک پُروقار تقریب منعقد کرنے کی توفیق ملی جس میں کُل28؍احباب نے شرکت کی۔

اس تقریب کا آغاز جماعتی روایات کے مطابق تلاوت قرآن کریم سےکیا گیا۔ مکرم حافظ توصیف صاحب نے نہایت خوش الحانی سے تلاوتِ قرآن کریم پیش کی۔ تلاوت کے بعدمکرم امیر صاحب بینن نے جامعہ احمدیہ نائیجیریا سے واپس بینن تشریف لانے والے 2 فارغ التحصیل مربیانِ کرام کو اسناددیں۔

پاکستانی آنریری قونصلر مادام سارہ نے اس پُر تکلف تقریب کے انعقاد پر جماعت کا شکریہ ادا کیا اور بینن میں جماعت کی جانب سے امن کوششوں،امدادی کاموں اور فلاحی مساعی کی تعریف کی اور اپنی طرف سےہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

مکرم امیر صاحب بینن میاں قمر احمد صاحب نے بحیثیت ِ مسلمان احمدی ملک سے محبت اور وفاداری کے متعلق اسلامی تعلیمات بیان کیں اور آخر پر دعا کروائی۔

دعا کے بعد قونصلر صاحبہ کے ساتھ مل کرکیک کاٹا گیا اور تمام مہمانان کی خدمت میں پُر تکلف عشائیہ پیش کیا گیا۔

(رپورٹ:منتظر احمد نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button