مصروفیات حضور انور

امیر المومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات

مورخہ 21؍ تا 27؍ستمبر 2020ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيزکي گوناگوں مصروفيات میںسے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:

٭… مورخہ 21 و 22ستمبر کو فارغ التحصیل مربیان جامعہ احمدیہ یوکے 2020ء کی حضور انور کے ساتھ مسجد مبارک، اسلام آباد میں ساتویں اور آٹھویں نشست تھی۔ ان نشستوں میں حضور انور مختلف امور بشمول کتب حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے بارے میں مربیان کی رہنمائی فرماتے اور ان کا جائزہ لیتے ہیں۔

٭… 25؍ستمبر بروز جمعۃ المبارک:حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد ٹلفورڈ ميں خطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔ حضور انور نے اپنے خطبہ جمعہ میں آنحضرتﷺ کے عظیم المرتبت بدری صحابی حضرت بلال بن رباح رضی اللہ عنہ کے اوصافِ حمیدہ کا تذکرہ فرمایا۔ نیز پانچ مرحومین مولانا طالب یعقوب صاحب (مبلغ سلسلہ ٹرینی ڈاڈ اینڈ ٹوباگو)، مکرم انجینئر افتخار علی قریشی صاحب (سابق وکیل المال ثالث ونائب صدر مجلس تحریکِ جدید) محترمہ رضیہ سلطانہ صاحبہ اہلیہ حکیم خورشید احمد صاحب سابق صدر عمومی ربوہ ، مکرم محمد طاہر احمد صاحب (نائب ناظر بیت المال قادیان) اور عزیزم عقیل احمد ابن مرزا خلیل احمد بیگ صاحب استاد جامعہ احمدیہ انٹرنیشنل گھانا کا ذکرِخیر فرمایا اور ان کی نمازِ جنازہ غائب پڑھائی۔

٭… مورخہ 26؍ستمبر بروز ہفتہ: آج دوپہر ساڑھے بارہ بجے اراکین نیشنل عاملہ جماعت احمدیہ بیلجیم کی حضورِ انور کے ساتھ آن لائن میٹنگ ہوئی۔ اس میٹنگ میں حضورِ انور نے ممبران عاملہ سے متعلقہ شعبہ جات کا جائزہ لیا نیز ہدایات عطا فرمائیں۔

٭… مورخہ 27؍ستمبر بروز اتوار: حضورِ انور نے آج نمازِ عصرکے بعد درج ذيل پانچ نکاحوں کا اعلان فرمايا اوران کے بابرکت ہونے کے ليے دعا کروائي:

٭…عزیزہ رعنا مسعود (واقفۂ نو) بنت مکرم مسعود احمد شاہد صاحب (مربی سلسلہ آسٹریلیا) ہمراہ مکرم عمیر سعید صاحب ابن مکرم سعید احمد صاحب (آسٹریلیا)

٭… عزیزہ اقراء زبیر سیٹھی بنت مکرم زبیر احمد سیٹھی صاحب(جرمنی)ہمراہ مکرم صہیب احمد صاحب (فارغ التحصیل جامعہ احمدیہ یوکے)ابن مکرم مسعود احمد صاحب مرحوم

٭… عزیزہ سطوت مرزا بنت مکرم سلامت اللہ مرزا صاحب (لندن)ہمراہ مکرم دانیال رحمان صاحب(واقفِ نو)ابن مکرم عبدالرحمان صاحب (لندن)

٭… عزیزہ سیّدہ رَمشا خلّت احمد بنت مکرم سیّد مدثر احمد صاحب (ربوہ) ہمراہ مکرم سیّد جبریل مباہل احمد صاحب ابن مکرم سیّد وقار احمد شاہ صاحب (امریکہ)

٭… عزیزہ شمائلہ فضل احمد(واقفۂ نو) بنت مکرم مرزا فضل احمد صاحب (ناظر تعلیم ربوہ)ہمراہ مکرم سیّد عادل احمد صاحب (متعلم جامعہ احمدیہ کینیڈا) ابن مکرم سیّد وقار احمد شاہ صاحب (امریکہ)

اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button