متفرق

تربوز کے فوائد

تربوز گرمی میں بہت زیادہ پسینہ بہنے کی وجہ سے صحت کے لیے بہت اچھا ہے اور ڈی ہائیڈریشن کے لیے مدد گار ثابت ہوتا ہے ۔اس کے علاوہ یہ جلد کی نمی اور تروتازگی برقرار رکھنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے ۔ تربوز کو گرمی کا توڑ کرنے والا پھل کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا، موسم گرما کا یہ خاص پھل نہ صرف گرمی بھگانے میں مدد فراہم کرتا ہے، بلکہ یہ ذائقہ دار پھل کئی موذی بیماریوں کو پیدا ہونے سے روکتا ہے۔مختلف تحقیقات کے ذریعے سےثابت ہواہے کہ یہ بے شمار طبی فوائد سے بھرپور پھل ہے ۔آئیے دیکھتے ہیں کہ تربوز کے فوائد جسمانی صحت پر کیامثبت اثرات ڈالتاہے،تاکہ ہم سب شدید گرمی میں اس پھل کے مفید اثرات سے بھرپورفائدہ اٹھاسکیں۔

دل کے لیے مفید

تربوز انسانی جسم کے سب سےاہم جزو یعنی دل کی صحت کے لیے بے حد مفید قرار دیا جاتا ہے۔اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ کولیسٹرول کنٹرول کرنے میں مددکرتے ہیں ۔اینٹی آکسیڈنٹ کےعلاوہ اس میں پائے جانے والے وٹامن اے، سی، بی 6، minerals دل کی بیماریوں کے لیے بھی مفید ثابت ہوتے ہیں۔ایک تحقیق کے مطابق روزانہ صبح ناشتے میں تربوز کی ایک قاش کے استعمال سے دل کی بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق تربوز میں موجود قدرتی اجزا ء نہ صرف بلڈ پریشر کی سطح برقرار رکھتے ہیں بلکہ دل کے دورے کی صورت میںبھی مؤثر ڈھال کا کام کرتے ہیں۔

ہڈیوں کو مضبوط بنانے کا ذریعہ

طبی ماہرین تربوز کو ہڈیوں کی مضبوطی کے لیے بہترین قرار دیتے ہیں۔ تربوز کے بیجوں میں موجود میگنیشیم مدافعتی نظام،میٹابولک فنکشن کے ساتھ ساتھ پٹھوں کی صحت شریانوں اور خون کی نالیوں کی صفائی اور ان کے نظام کو بہتربناتے ہوئے پٹھوں کو بھی تقویت دیتا ہے۔

وزن میں کمی

تربوز میں کیلوریز کم کرنے کی بے پناہ صلاحیت ہوتی ہے۔ پانی کی بہت زیادہ مقدار انسانی جسم میں وزن کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔ تربوز چونکہ پانی کا مجموعہ ہوتا ہےاس لیے انسانی جسم کی زائد چربی کم کرنے کے ساتھ ساتھ جسم میں پانی کی مقدار مناسب سطح پر رکھنے خصوصاً پیٹ کم کرنے کے لیے مفید قراردیاجاتا ہے۔

گرمی دور کرنے کا ذریعہ

تربوز کا استعمال گرمی کم کرنے میں مدد دیتا ہے چونکہ انسان کو گرم موسم میں پیاس زیادہ لگتی ہے اور وہ پانی کا استعمال زیادہ کرتا ہے تاہم انسانی جسم میں پانی کی کمی رہ جاتی ہے۔ ماہرین صحت کے مطابق تربوز میں ایسی جزیات پائی جاتی ہیں جو نہ صرف گرمی کم کرنے میں مدد دیتی ہیں، بلکہ وہ انسانی جسم میں پانی کی کمی کو بھی کنٹرول کرتی ہیں۔ تربوز کے بے شمار فوائد میں ایک اہم الٹرا وائلٹ شعاعوں سے انسان کا تحفظ ہے۔ جسم کی جلن، جِلدی امراض سے بچاؤ اور جلد کے کینسر سے بھی روکتا ہے۔

تربوز کھانے میں احتیاط

اسے کھانے سے پہلے اور بعد میں پانی نہ پیئیں کیونکہ اس میں 90 فیصد پانی ہوتا ہے اس لیے اگر ساتھ ہی پانی پی لیا جائے تو اس سے فوڈ پوائزننگ کا خطرہ رہتا ہے۔ رات کو تربوز کھانے سے گریزبہتر ہے۔ نہارمنہ یا دوپہر میں کھانا زیادہ مفید ہے۔

تربوز کا جوس

تربوز کا جوس جسم کو ہائیڈریٹ رکھتا ہے۔ اس لیےتربوز کھانے کی بجائے اس کا جوس بنا کر بھی پیا جا سکتا ہے، اس کے ٹکڑوں کو بلینڈ کر کے کالی مرچ، نمک اور لیموں کا رس ڈالیں۔ ذائقے کے ساتھ ساتھ افادیت میں بھی بہترین ہے۔

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button