مصروفیات حضور انور

امیر المومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات

مورخہ 28؍ستمبر تا 04؍اکتوبر 2020ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيزکي گوناگوں مصروفيات میںسے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:

٭… مورخہ 28و 29ستمبر کو فارغ التحصیل مربیان جامعہ احمدیہ یوکے 2020ء کی حضور انور کے ساتھ مسجد مبارک، اسلام آباد میں نویں اور دسویں نشست تھی۔ ان نشستوں میں حضور انور مختلف امور کا جائزہ لیتے اور مربیان کرام کو زرّیں ہدایت سے نوازتے ہیں۔

٭… 02؍اکتوبر بروز جمعۃ المبارک:حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد ٹلفورڈ ميں خطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔

حضور انور نے اپنے خطبہ جمعہ میں عشرہ مبشرہ میں شامل آنحضرتﷺ کے عظیم المرتبت بدری صحابی حضرت ابو عبیدہ بن جراح رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے اوصافِ حمیدہ کا تذکرہ فرمایا۔ اپنے خطبہ جمعہ کے آخر میں حضورِ انور نے پاکستان میں احمدیوں کے مخالفین کو مخالفت سے باز آنے کا انتباہ فرمایا نیز پاکستان احمدیوں کو دعا کی تحریک فرمائی۔

٭… 03؍اکتوبر بروز ہفتہ: حضور انور ایّدہ اللہ نے آج اپنے دفتر سے دعاؤں کے ساتھ عزیزہ ثناء محمود (بنت مکرم علیم محمود صاحب۔ مربی سلسلہ گھانا) کی رخصتی فرمائی۔ عزیزہ کی شادی مکرم دانیال محمود کاہلوں صاحب (مربی سلسلہ) کے ساتھ طَے پائی ہے۔

٭…آج شام چھ بجے کے قریب اراکین نیشنل عاملہ جماعت احمدیہ کینیڈا کی حضورِ انور کے ساتھ آن لائن میٹنگ ہوئی۔ اس میٹنگ میں حضورِ انور نے ممبران عاملہ سے متعلقہ شعبہ جات کا جائزہ لیا نیز ہدایات عطا فرمائیں۔

٭… 04؍اکتوبر بروز اتوار: حضورِ انور نے آج نمازِ عصرکے بعد درج ذيل چار نکاحوں کا اعلان فرمايا اوران کے بابرکت ہونے کے ليے دعا کروائي:

٭…عزیزہ عافیہ مسعود (واقفۂ نو) بنت مکرم ناصر مسعود علوی صاحب (کینیڈا) ہمراہ مکرم معین حق صاحب (واقفِ نو) کینیڈا ابن مکرم (ڈاکٹر) شمس الحق طیّب صاحب شہید (فیصل آباد)

٭… عزیزہ امۃ الاعلیٰ (واقفۂ نو) بنت مکرم عبدالمالک بھٹی صاحب (ربوہ) ہمراہ مکرم سیّد دانیال احمد صاحب (واقفِ نو) ابن مکرم سیّد مبشر احمد ایاز صاحب (پرنسپل جامعہ احمدیہ ربوہ)

٭…عزیزہ بشریٰ کرن بنت مکرم عبدالباسط صاحب (حیدر آباد، سندھ) ہمراہ مکرم ریحان احمد صاحب(مربی سلسلہ ۔ نظارت تعلیم ربوہ) ابن مکرم داؤد احمد صاحب مرحوم

٭…عزیزہ افشاں کرن بنت مکرم ظہور احمد صاحب مرحوم (کنری۔ ضلع عمر کوٹ)ہمراہ مکرم ریحان احمد صاحب (متعلم جامعہ احمدیہ ربوہ) ابن مکرم شاہد احمد مقصود صاحب (کنری۔ ضلع عمر کوٹ)

اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button