متفرق مضامین

برصغیر پاک و ہند میں موجود مقدس مقامات جن کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور آپؑ کے خلفائے کرام رضوان اللّٰہ علیہم اجمعین نے برکت بخشی

(مبارز نجیب وڑائچ)

15ستمبر 1886ء حضر ت منشی رستم علی صاحبؓ کے نام خط، از انبالہ

مکتوب نمبر40پوسٹ کارڈ

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم

مکرمی

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

پہلے اس جگہ امرتسر سے کتابوں کا آنا ضروری ہے تا میں ان کی غلطی وغیرہ کو دیکھ لوں۔ کیونکہ اکثر ترتیب میں جز ملانے کے وقت کمی بیشی اوراق کی ہو جایا کرتی ہے سو اس جگہ سے ایک سو تیس کتا بیں آپ کی خدمت میں بھیجی جائیں گی۔ جز بندی ہو رہی ہے میں خیال کرتا ہوں کہ 25ستمبر تک آپ کے پاس کتا بیں پہنچ جائیں گی۔ زیادہ خیریت ہے۔ والسلام

از طرف اخویم میر صاحب میر عباس علی صاحب سلام مسنون پہنچے۔

15ستمبر1886ء

خاکسار

غلام احمد عفی عنہ

نوٹ۔ اس خط کی مہر سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت اقدس اس وقت صدر انبالہ میں تھے۔ (عرفانی)

(مکتوباتِ احمد جلد دوم صفحہ نمبر482مکتوب نمبر 40 )

٭ستمبر، اکتوبر نومبر 1886ء، سفر انبالہ(ستمبر 1886ء میں آپ علیہ السلام انبالہ میں تھے، کیونکہ 15ستمبر کا خط جو منشی رستم علی صاحب کے نام تھا اس پر مہر صدر انبالہ کی ہے، یہاں آپ کا قیام صدر انبالہ احاطہ ناگ پھنی اور اخیر نومبر تک انبالہ سے روانگی کا ارادہ ظاہر فرمایا ہے اور25نومبر کو قادیان واپس تشریف لائے۔ خط بنام منشی رستم علی صاحبؓ )

نوٹ:حضور علیہ السلام نے صدر انبالہ میں جو پتہ بتا یا ہے وہ ‘‘احاطہ ناگ پھنی، محلہ گھوسیاں بنگلہ محمد لطیف’’ کا ہے جو بحوالہ مکتوب نمبر 41مکتوبات احمد جلد دوم صفحہ 482میں درج ہے۔

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button