ایشیا (رپورٹس)

بنگلہ دیش کے مربیان اور معلمین کرام کا آن لائن ریفریشر کورس 2020ء

اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ بنگلہ دیش کے مربیان اور معلمین کرام کا آن لائنVirtual ریفریشر کورس زیرِ اہتمام بنگلہ ڈیسک یوکے مورخہ 14 تا 25؍اکتوبر 2020ء منعقد ہوا۔ الحمد للہ

ریفریشر کورس کا دورانیہ دس روز تھا جبکہ جمعہ کے روز کلاسز نہیں ہوئیں۔ خدا کے فضل سے یہ کورس بہت مفید اور مؤثر ثابت ہوا۔

اس ریفریشر کورس کے دوران روزانہ تین اجلاس منعقد کیے جاتے۔ پہلے اجلاس میں تلاوت قرآن کے بعد مولانا مبشر احمد کاہلوں صاحب نے تقریر کی۔ دوسرے اور تیسرے اجلاس میں تلاوت قرآن کے بعد حضور انور کے 2003ء میں ارشاد فرمودہ خطبات میں سے چار خطبات کے خلاصے پیش کیے گئے جو تین مربیان اور ایک معلم صاحب نےپیش کیے ( اس طرح ریفریشر کورس کے دوران 36 خطبات کے خلاصے پیش کیے گئے)۔ پھر ان خطبات میں بیان فرمودہ ارشادات کی افادیت پر گفتگو ہوتی۔

اسی طرح تیسرے اجلاس میں مکرم عبد الماجد طاہر صاحب نے تقریر کی۔مولانا مبشر احمد کاہلوں صاحب اور مکرم عبد الماجد طاہر صاحب (ایڈیشنل وکیل التبشیر یوکے)نے اپنی تقاریر میں مربیان کرام کو حضور انور کی مختلف موقعوں پر دی گئی ہدایات کی یاد دہانی کروائی۔ مکرم عبدالماجد صاحب نے حضرت مولانا غلام رسول راجیکی صاحب کے ایمان افروز واقعات بھی سنائے۔

اسی طرح ایک تقریر مکرم مبشر احمد ایاز صاحب کی بھی تھی۔ ریفریشر کورس کی اختتامی تقریر مکرم منیر احمد جاوید صاحب (پرائیویٹ سیکرٹری) نے کی۔

ریفریشر کورس میں کل 128 واقفین نے شرکت کی۔ مربیان کی اکثریت ڈھاکہ مرکز اور احمدنگر جامعہ میں اکٹھی ہوکر ریفریشر کورس میں شامل ہوئی۔ اسی طرح دور کی جماعتوں کے مربیان نے اپنی اپنی جگہوں سے ہی کلاس میں شمولیت اختیار کی۔ اللہ تعالیٰ ہر لحاظ سے اس کلاس کو بابرکت فرمائے۔ آمین

(رپورٹ : نوید احمد لیمن۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button