مصروفیات حضور انور

امیر المومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات

مورخہ 26؍اکتوبر تا یکم نومبر2020ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيزکي گوناگوں مصروفيات میںسے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:

٭… مورخہ 27و 28؍اکتوبر کو فارغ التحصیل مربیان جامعہ احمدیہ یوکے 2020ء کی حضور انور کے ساتھ مسجد مبارک، اسلام آباد میں سترھویں اور اٹھارھویں نشست تھی۔ ان نشستوں میں حضور انور مختلف امورکے بارے میں مربیانِ کرام کی رہ نمائی فرماتے اور ان کا جائزہ لیتے ہیں۔

٭… 30؍اکتوبر بروز جمعۃ المبارک:حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد ٹلفورڈ ميں خطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔

حضور انور نے اپنے خطبہ جمعہ میں آنحضرتﷺ کے عظیم المرتبت بدری صحابہ حضرت معاذ بن جبل اور حضرت عبداللہ بن عمرورضی اللہ عنہما کے اوصافِ حمیدہ کا ایمان افروز تذکرہ فرمایا۔

٭…حضور انور ایّدہ اللہ نے آج شام کو اپنے دفتر سے دعاؤں کے ساتھ عزیزہ سائرہ محمود (بنت مکرم خالد محمود صاحب۔ امیر و مشنری انچارج کونگو کنشاسا) کی رخصتی فرمائی۔ عزیزہ کی شادی مکرم سفیر احمد صاحب (مربی سلسلہ دفتر PS)کے ساتھ طَے پائی ہے۔

٭… 31؍اکتوبر بروز ہفتہ: آج دوپہر بارہ بجے طلباء جامعہ احمدیہ انڈونیشیا کی حضور انور کے ساتھ آن لائن نشست تھی۔

٭…حضورِ انور نے آج نمازِ ظہر و عصرکے بعد درج ذيل چار نکاحوں کا اعلان فرمايا اوران کے بابرکت ہونے کے ليے دعا کروائي:

٭…عزیزہ عالیہ صدف بنت مکرم نفیس احمد صاحب (لندن)ہمراہ مکرم اسحاق احمد صاحب(واقفِ نو)ابن مکرم طاہر احمد صاحب (لندن)

٭…عزیزہ طوبیٰ رحمان بنت مکرم حبیب الرحمان صاحب(ربوہ)ہمراہ مکرم نبیل احمد صاحب (پوتا مکرم چوہدری محمد شریف صاحب۔سابق مبلغ بلاد عربیہ)ابن مکرم نصیر احمد شریف صاحب (راولپنڈی)

٭…عزیزہ سِدرہ جاوید(واقفۂ نو)بنت مکرم خالد احمد جاوید صاحب (کرالی۔یوکے) ہمراہ مکرم سفیر احمد طاہر صاحب ابن مکرم نذیر احمد صاحب (کرائیڈن۔یوکے)

٭…عزیزہ صوفیہ احمد بنت مکرم فیض احمد سپرا صاحب (جرمنی) ہمراہ مکرم فضل احمد خان صاحب ابن مکرم چوہدری کولمبس خان صاحب (جرمنی)

اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button