افریقہ (رپورٹس)

ہیومینٹی فرسٹ فرنچ گیانا کے تحت ضرورت مند افراد میں کپڑوں کی تقسیم

اللہ تعالیٰ کے خاص فضل سے فرنچ گیانا میں ایک لبنانی دکاندار نے Humanity First کو کئی ہزار کلو وزن کے نئے کپڑے عطیہ کیے۔

موصوف Humanity Firstکے کاموں سے بہت متأثر ہیں اور انہوں نے کہا کہ وہ بھی ایک عرصہ سے مہاجرین کی امداد کے خواہش مند تھے اور جماعت کے فلاحی کاموں کو دیکھ کر انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ اپنی دکان کا جتنا بھی stock ہے (جو کئی ہزار یوروز کی مالیت کا ہے) وہ جماعت کو دیں اور پھر Humanity First ہی انہیں ضرورت مند لوگوں میں تقسیم کرے۔

یہ سامان اتنا زیادہ تھا کہ یہ فیصلہ کیا گیا کہ فرنچ گیانا کی 8بڑی NGO´s کے ساتھ مل کر ان کپڑوں کو ضرورت مند لوگوں میں تقسیم کیا جائے۔ اس طرح فرنچ گیانا کے 3بڑے شہروں میں یہ کپڑے ایک ہزار سے زائد لوگوں میں تقسیم کیے گئے۔ الحمد للہ

ان NGO´s کے لیے بھی یہ ایک غیر معمولی بات تھی کہ ان کے ساتھ اس donation کو Humanity First نے shareکیا۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہیومینٹی فرسٹ کی ان عاجزانہ کاوشوں میں برکت ڈالتا چلا جائے اور اپنی رضا کی راہوں پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین

(رپورٹ: محمد بشارت۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button