یورپ (رپورٹس)

جماعت احمدیہ کی مرکزی ویب سائٹ www.alislam.org کے ٹیم ممبران کی امیر المومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز سے (آن لائن) ملاقات

21؍نومبر2020ء بوقت سوا سات بجے صبح، بمقام مسجد بیت الرحمٰن، سلور سپرنگ، میری لینڈ امریکہ

حضرت امیر المومنین خلیفة المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ازراہ شفقت مورخہ 21؍نومبر 2020ء کو جماعت احمدیہ کی مرکزی ویب سائٹ www.alislam.orgکی ٹیم کو آن لائن ملاقات کا موقع عطا فرمایا۔

اس ملاقات کا مقصد ویب سائٹ سے متعلقہ پروجیکٹس کے سلسلہ میں حضور انور سے رہ نمائی حاصل کرنا اور دعاؤں کا حصول تھا۔ ملاقات کے لیے امریکہ اور کینیڈا سے تشریف لانے والے رضاکارران مسجد بیت الرحمٰن، سلور سپرنگ، میری لینڈ، امریکہ میں جمع ہوئے۔ ایم ٹی اے لندن اور امریکہ کی ٹیم نے اپنے جدید آلات کے ذریعہ بہترین آڈیو اور ویڈیو کا رابطہ قائم کیا۔

ملاقات کا آغاز امریکہ کے وقت کے مطابق صبح سوا سات بجے تلاوت قرآن کریم سے ہوا، جس کے بعد ٹیم ممبران نے قرآن کریم کے ایک نئے سرچ انجن کے پراجیکٹ کے بارے میں حضور انور کی خدمت اقدس میں اپنی presentations پیش کیں۔ اس نئی ویب سائٹ سے قرآن کریم کو پڑھنے اور اس کی آیات کو تلاش وغیرہ کرنے میں سہولت پیدا گی۔ ٹیم نے حضور انور سے بعض گہرے علمی معاملات کے بارے میں بھی رہ نمائی حاصل کی۔ حضورِ انور نے دعا دی کہ اللہ کرے کہ یہ ویب سائٹ دنیا کے تمام مسلمانوں اور غیر مسلم افراد کے لیے ہدایت اور روشنی کا باعث بنے۔(آمین)

دورانِ ملاقات حضورِ انور کی خدمت میں الاسلام ویب سائٹ میں کیے جانے والے مجوزہ اضافے بھی پیش کیے گئے مثلاًصحابہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے متعلقہ ایک نیا سیکشن جس میں بدری صحابہؓ کی سیرت پر مبنی حضور انور کے خطبات سے ماخوذ ہر صحابی کے متعلق ایک صفحہ شامل کیا جارہا ہے۔

بعد ازاں حضور انور کی خدمت اقدس میں The Khalifa نام کی ایک نئی موبائل ایپ کا تعارف پیش کیا گیا جس پر ابھی کام جاری ہے۔ اس میں خلیفة المسیح سے متعلقہ تازہ ترین معلومات، مضامین، ویڈیوز اور تصاویر دیکھی جاسکیں گی۔

حضور انور نے الاسلام ویب سائٹ پر ہونے والی تبدیلیوں کے بارے میں بعض امور دریافت فرمائے اور اس کے استعمال کو آسان بنانے کے لیے سرچ انجن کو مزید بہتر بنانے کے متعلق رہنمائی عطا فرمائی۔ ملاقات کے بعد حضور انور نے ازراہِ شفقت الاسلام ٹیم کے کام پر خوشنودی کا اظہار فرمایا اور دعاؤں کا خوبصورت تحفہ ان الفاظ میں اپنے قلم مبارک سے تحریر فرمایا

‘‘MashaAllah Al-Islam team is doing a marvellous job. Allah Taala bless you and increase your wisdom and knowledge. Amin’’

’’ماشاء اللہ الاسلام ٹیم بہت اچھا کام کررہی ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ پر فضل فرمائے اور آپ کے علم و معرفت میں برکت عطافرمائے۔ آمین۔‘‘

دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ الاسلام ٹیم کو ایک نئے عزم اور ولولے سے تمام کاموں کو پیارے حضور کے ارشادات کی روشنی میں کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

(رپورٹ:مسعود ناصر۔ کینیڈا)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button