افریقہ (رپورٹس)

بینن کے طول و عرض میں جلسہ ہائے سیرت النبی ﷺ کا بابرکت انعقاد

اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ بینن کو ماہ ِستمبر میں ربیع الاوّل کے حوالے سے ملک بھر میں متعدد جلسہ جات منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ ان پروگرامز کے انعقاد کے لیے سنٹرل مشنریز کے ساتھ ساتھ لوکل مشنریز، معلمین اور مقامی جماعتوں نے بھی بہت جوش و خروش سے حصہ لیا۔ 11ریجنز کے ریجنل مبلغین کی طرف سے موصولہ رپورٹس کے مطابق ملک بھر میں 175جماعتوں کے پروگرامز میں 5099؍احباب نے شرکت کی۔ ان پروگرامز میں آنحضور ﷺ کی سیرتِ طیبہ، واقعات و حالاتِ زندگی اور دیگر معلومات پر مشتمل تقاریر کی گئیں اور موجودہ حالات میں آنحضور ﷺ اور اسلام کی اصل خوبصورت تصویر دنیا کو دکھانے کے لیے عملی کاوشوں کی اہمیت اجاگر کی گئی۔ 11ریجنز کی موصولہ رپورٹس کی تفصیل درج ذیل ہے۔

اللہ تعالیٰ تمام احباب جماعت اور ان پروگرامز کے شاملین کو حتی الوسع آنحضور ﷺ کی سیرتِ طیبہ پر عمل پیرا ہونے اور آپؐ کے اسوہ حسنہ کو اپنانے کی توفیق عطا فرمائے اور اس ذریعہ سے بھی احبابِ جماعت کو خلافتِ احمدیہ کے ساتھ اپنا عہد نبھانے والا بنائے۔ آمین ثم آمین

(رپورٹ: منتظر احمد۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button