جماعت احمدیہ مالی کے طول و عرض میں جلسہ ہائے سیرت النبیﷺ کا انعقاد

(واصف شہزاد۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل مالی)

محض اللہ تعالیٰ کے خاص فضل وکرم سے ماہ اکتوبر اور نومبر2020ءمیں جماعت احمدیہ مالی نے بانی اسلام حضرت اقدس محمدمصطفیٰ ﷺ کی سیرت کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کرنے کے لیے ملک کےطو ل وعرض میں مختلف پروگرامز منعقدکیے ۔ جس میں اسلام مخالف عالمی پروپیگنڈا کے باعث حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ بنصرہ العزیز کی اس نصیحت کوخاص طورپر مدنظر رکھا گیا۔ حضور نے فرمایا کہ جہاں ایک احمدی مسلمان اس بیہودہ گوئی پر کراہت اور غم و غصہ کا اظہار کرتا ہے ،وہاں اپنے اپنے ملکوں میں اس سازش کے خلاف لوگوں کو اصل حقیقت سےآگاہ کرے اور آنحضرت ﷺ کی سیرت کے خوبصورت پہلو بیان کرے ۔ اس کے لیے ہر طر ح کے پروگرام کی پہلے سے بڑھ کر کو شش کریں سیمینار بھی ہو ں ، جلسے بھی ہوں….. تا ان لوگوں کو بتایا جائے کہ یہ طریق دنیا کا امن تباہ کر رہا ہے ۔ (خطبات جمعہ فرمودہ 12 اور 19؍اکتوبر 2012ء)

COVID-19کے باعث گورنمنٹ کی طر ف سے بڑے اجتماعات پر پابندی کی وجہ سے ملک کے تمام ریجنز کی شہری اور دیہی جماعتوں میں چھوٹے پیمانے پر جلسہ ہائے سیرت النبی ﷺ منعقد کیے گئے ،جن کی کُل تعداد82تھی۔ ان جلسوں میں شاملین کی کُل تعداد12775تھی جن میں احمدیوں کے علاوہ ایک بڑی تعدادغیراز جماعت احباب کی بھی شامل تھی ۔علاوہ ازیں ریجن باماکو میں احمدی طلباء کے ساتھ سیرت النبی ﷺ کے حوالے سے ایک سیمینار کا انعقا د کیا گیاجس میں کُل 34طلباء نے شرکت کی ۔مالی میں موجود تمام جماعتی ریڈیوسٹیشنز پر اس حوالے سےلائیو پروگرامز بھی نشر کیے گئے جن کی تعداد63رہی ۔

گوکہ مالی ایک اسلامی ملک ہے جس میں اکثریت مسلمانوں کی ہے تاہم یہاں عیسائی بھی آباد ہیں ،ریجن کائی (kayes)اور کیتا(kita) میں عیسائی کلیساؤں میں جماعتی وفود نے پادریوں سے ملاقات کی اور ان سے رسول اللہ ﷺ کی سیرت کے خوبصورت پہلوؤں پر بات چیت کی نیز جماعتی کتب اور پمفلٹ بھی تحفۃً دیے ۔

(رپورٹ مرتبہ: واصف شہزاد۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also
Close
Back to top button