افریقہ (رپورٹس)

ہیومینٹی فرسٹ سیرالیون کے تحت یتامیٰ میں راشن کی تقسیم

(عبدالہادی قریشی۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل سیرالیون)

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جماعت احمدیہ سیرالیون جہاں پیغامِ اسلام کو ہر خاص و عام تک پہنچانے کے لیے کوشاں ہے وہیں خدمتِ انسانیت کے کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی توفیق پارہی ہے۔

چھ سال قبل جب ایبولا وائرس نے مغربی افریقہ کو بری طرح متأثر کیا تو ہیومینٹی فرسٹ سیرالیون نے ہیومینٹی فرسٹ برطانیہ کے تعاون سے پچاس یتامیٰ کی دیکھ بھال کی ذمہ داری اٹھائی اوراب ہیومینٹی فرسٹ مڈل ایسٹ کے تعاون سے یہ کام باقاعدگی سے جاری ہے۔

چنانچہ مورخہ 30؍دسمبر کو ہیومینٹی فرسٹ سیرالیون کے ایک ڈائریکٹر مکرم طاہر احمد فرخ صاحب کی نگرانی میں احمدیہ مسلم ہیڈکوارٹر مکینی میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا اور پچاس یتامیٰ میں راشن اور سکول کی اشیاء تقسیم کی گئیں۔ ان اشیاء میں چاول، آئل، پیاز، نمک، ٹماٹو پیسٹ، صابن وغیرہ شامل ہیں۔ بعض طلباء کی سکول فیسوں اور ٹرانسپورٹ کی مد میں بھی مدد کی گئی۔ تقسیم کی گئی اشیاء کی قیمت ساڑھے سات ملین لیون سے زائد تھی۔ الحمد للہ

پروگرام کی صدارت کورٹ چیئرمین (Court Chairman)پا ڈینئل کمارا نے کی اور خدمت انسانیت کے اس کام میں جماعت احمدیہ اور ہیومینٹی فرسٹ کی خدمات کو سراہا۔

دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہماری کوششوں کو قبول فرمائے اور ہمیں بہترین رنگ میں انسانیت کی خدمت کی توفیق دیتا چلا جائے۔ آمین

(رپورٹ: عبدالہادی قریشی۔ سیرالیون)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button