افریقہ (رپورٹس)

جماعت احمدیہ نیامے، نائیجرمیں وقارِ عمل

(کوثر جمیل۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل نائیجر)

محض اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جماعت احمدیہ نیامے شہر، نائیجر کو احمدیہ مسجد ناصر کے گرد و نواح میں مشن ہاؤس کے احاطہ میں وقارِ عمل کے انعقاد کی توفیق حاصل ہوئی۔ اس موقع پر صدر جماعت نیامے مکرم عثمان عبدو صاحب سمیت جماعت احمدیہ نیامے کے اطفال، خدام اور انصار نے بڑے جوش و خروش سے شرکت کی۔ کورونا وائرس کی وجہ سے چونکہ اس طرز کا پروگرام ایک لمبے عرصہ کے بعد ہوا اس لیے تمام احباب کا جذبہ قابلِ دید تھا۔

مورخہ 20؍دسمبر 2020ء بروز اتوار وقارِ عمل کا انعقاد کیا گیا جس کا دورانیہ 4گھنٹے رہا۔ دورانِ وقارِ عمل مسجد کے گرد و نواح کا تمام حصہ جو جھاڑیوں سے گھرا ہوا تھا صاف کیا گیا نیز مسجد کے سامنے کے حصہ میں موجود کیاریوں کی صفائی اور بارش کے سیزن کے بعد احاطہ مشن ہاؤس میں بارش کے پانی سے پیدا ہونے والے گڑھوں کو مٹی سے سطح ارض کے برابر کیا گیا اور اِس طرح وقارِ عمل کے ذریعہ جماعت نیامے نے تقریباٍ تین ہزار مربع میٹر کا احاطہ مل کر صاف کیا اور اس طرح جماعت کے مال کی بچت کی۔

اس وقارِ عمل میں جماعت نیامے کے 32 افراد نے شرکت کی، جس میں خدام کے علاوہ پانچ اطفال اور چار انصار بھی شامل تھے۔

(رپورٹ:کوثر جمیل۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل )

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button