افریقہ (رپورٹس)

بین المذاہب کانفرنس۔ بوبو جلاسو، برکینا فاسو

16؍جنوری 2021ء کو برکینافاسو کے ایک ریجن بوبوجلاسو کے شہر میں Maison de culture میں اسلامی ایسوسی ایشن ’اقرأ‘ کے تحت ایک بین المذاہب کانفرنس منعقد کی گئی جس کا مقصد بین المذاہب ہم آہنگی کا دن منانا تا کہ مختلف مذاہب و عقائد کے درمیان ہم آہنگی، اتحاد اور امن کو فروغ دینا تھا۔ اس کا نفرنس کا موضوع بھی یہ تھا کہ دنیا میں امن کا قیام کیونکر ممکن ہے اور آپس میں ہم سب کس طرح امن کے ساتھ رہ سکتے ہیں۔

کانفرنس میں شرکت کے لیے جماعت احمدیہ کے اس ریجن بوبو جلاسو میں قائم احمدیہ مشن کو بھی دعوت موصول ہوئی اور اس کے علاوہ جماعت احمدیہ کی فلاحی تنظیم ہیومینٹی فرسٹ کو بھی الگ سے دعوت دی گئی۔ چنانچہ اس کانفرنس میں خطاب کے لیے جماعت احمدیہ کی طرف سےدو مقررین بھجوائے گئے مشن کی طرف سے مکرم عبد اللہ ودراؤگو صاحب تھے جنہوں نے دین اسلا م کا حقیقی پیغام کے موضوع پر تقریر کی اور ہیومینٹی فرسٹ کی طرف سے نگران عبد الرحمن جیالو صاحب نے نمائندگی کی جن کا موضوع اس فلاحی تنظیم کا مقصد اور ملک میں خدمت خلق کے میدان میں کی جانے والی کوششوں کے بارے میں آگاہی دینا تھا۔

اس کانفرنس میں خدام نے بھی شرکت کی اور اس موقع پر جماعت کا تعارفی لٹریچر اور کتابچے تقسیم کیے گئے۔

اس کانفرنس کی صدارت بوبو شہر کے گورنر صاحب نے کی۔ اس کے علاوہ اس کانفرنس میں ایک بڑی تعداد سیاست دان اور مذہبی طبقہ کی بھی تھی۔ جماعت احمدیہ اور ہیومینٹی فرسٹ کے علاوہ درج ذیل جماعتوں؍مذاہب سے تعلق رکھنے والے نمائندگان نے شرکت کی:

Comminute Musulmane, Chef coutumiers, Mission Catholique, Mission protestant, Chef canton, Coutum Tagasso اور Religion Bahaï

اس کانفرنس کی کل حاضری 200تھی جس میں جماعت کے 13 ممبران نے بطور وفد شرکت کی۔

(رپورٹ: حسن جنگانی۔ ریجنل مشنری، بوبو جلاسو برکینا فاسو)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button