آسٹریلیا (رپورٹس)

مارشل آئی لینڈز میں امن کانفرنس کا انعقاد

(ساجد اقبال۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ مارشل آئی لینڈز کو 16؍جنوری 2021ء کو گزشتہ دو سالوں کی طرح اس سال بھی تیسری New Year‘s Peace Gathering کے انعقاد کی توفیق ملی۔

اس پروگرام کی خصوصیت یہ تھی کہ اس موقع پر حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی طرف سے دنیا میں قیام امن کے لیے مختلف سربراہان مملکت اور سیاسی اہم شخصیات کو لکھے گئے خطوط کو نمائش کی شکل میں display کیا گیا۔ خط کے ساتھ متعلقہ سربراہ مملکت یا شخصیات کی تصویریں بھی لگائی گئی تھیں۔

پروگرام کا آغاز تلاوتِ قرآن کریم سے ہوا جو ہمارے لوکل معلم Donner Herbing صاحب نے کی۔ اس موقع پر درج ذیل اہم مہمان شخصیات نے شرکت کی:

Chief Justice of the High Court, U.S. Embassy Consular Officer, Outer Island Medical Director, Head Pastor of Morning Star Church, Representative from Youth Services

مہمانوں نے نمائش میں خطوط والے حصہ میں خاص طور پر دلچسپی ظاہر کی۔ تمام مہمان تقریباً 3 گھنٹے تک مسجد میں رکے رہے اور امن کے متعلق گفتگو ہوتی رہی۔ایک پادری صاحب اپنے دوست کے ساتھ بعد میں تشریف لائے۔ انہیں حضرت مسیح موعودؑ کا تفصیلی تعارف کروایا گیا ۔ اس موقع پر تمام مہمانوں کو کتاب World Crises and the Pathway to Peace بطور تحفہ دی گئی۔

مہمانوں کے لیے جماعت کے لنگر خانہ سے کھانا بھی تیار کروایا گیا جسے مہمانوں نے بہت پسند کیا۔ حضورِ انور کے خطوط پر مبنی یہ نمائش اگلے ایک ماہ تک جاری رہے گی۔

دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ مارشل آئی لینڈز جماعت کی حقیر کوششوں کو قبول فرمائے اور شیریںثمرات سے نوازے۔آمین۔

(رپورٹ: ساجد اقبال۔ مربی سلسلہ و نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button