افریقہ (رپورٹس)

مقابلہ فی البدیہہ تقریر بزبان اردو۔ جامعہ احمدیہ انٹرنیشنل گھانا

(مرزا خلیل احمد بیگ۔ مربی سلسلہ)

محض اللہ تعالیٰ کے فضل اور احسان سے جامعہ احمدیہ انٹرنیشنل گھانا میں مورخہ 9؍دسمبر 2020ء بروز بدھ مقابلہ فی البدیہہ تقریر بزبان اردو منعقدکیا گیا۔

اس مقابلے کے لیے مکرم عبد السمیع خان صاحب اور مکرم انور اقبال ثاقب صاحب نے منصفین کے فرائض سرانجام دیے جبکہ باقی اساتذہ بھی طلباء کی حوصلہ افزائی کے لیے مقابلہ کے دوران موجود رہے۔ مقابلے کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے کیا گیا جس کے لیے عزیزم عبد المقتدر کو مدعو کیا گیا۔ اس کے بعد قواعد عزیزم عبد السلام مامبو نے پڑھ کر سنائے۔ مقابلے میں چار گروپس کے 12 طلباء نے شرکت کی۔

رزلٹ کے مطابق اوّل پوزیشن عزیزم محمد بن آدم (گھانا) نے حاصل کی۔ دوسری پوزیشن کے حقدار عزیزم حافظ شمس الدین اوجو (نائیجیریا) قرار پائے جبکہ تیسری پوزیشن عزیزم محمود الاڈیپوپو (نائیجیریا) کے حصہ میں آئی۔ گروپس میں امانت گروپ پہلی، قناعت گروپ دوسری اور شفقت گروپ تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوا۔ مجلس کا اختتام دعا کے ساتھ ہوا۔ الحمدللہ

(رپورٹ: مرزا خلیل احمد بیگ۔ استاد جامعہ احمدیہ انٹرنیشنل گھانا)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button