متفرق شعراء

ظلم کے تُو ہاتھ کو خود روک دے میرے خدا

ہر طرف دشمن ہیں یارب تُو ہمیں ان سے بچا

ظالموں کو پکڑ اور کوئی نشاں اپنا دکھا

مسجدوں کو توڑتے ہیں حد سے ہیں یہ بڑھ گئے

ظلم کرتے ہیں ترے بندوں پہ یہ صبح و مسا

ظلم کے تُو ہاتھ کو خود روک دے میرے خدا

احمدی کو ان کے شر سے اے خدا ہر دم بچا

جو اسیرِ راہ ہیں ان کی بھی مشکل دُور کر

اپنے فضلوں سے انہیں بھی جیل سے کر دے رہا

جو دعائیں مانگتا ہوں مَیں وہ سب مقبول ہوں

بندۂ مومن کی مولا سن لے تُو یہ بھی دعا

(خواجہ عبدالمومن ۔ ناروے)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button