افریقہ (رپورٹس)

ہیومینٹی فرسٹ کونگو کنشاسا کے زیر انتظام کنشاسا شہر کی 7میونسپل کمیٹیز میں جراثیم کش سپرے

(شاہد محمود خان۔ نمائندہ الفضل کونگو ، کنشاسا)

کورونا وائرس کی بیماری جہاں ساری دنیا پر اثر انداز ہوئی وہیں عوامی جمہوریہ کونگو بھی اس کی زد میں ہے۔ اس صورت حال کے پیش نظر ہیومینٹی فرسٹ کونگو کنشاسا کے زیر انتظام کنشاسا شہر کی تمام 24میونسپل کمیٹی کے دفاتر میں جراثیم کش سپرے کرنے کا پروگرام منعقد ہوا۔ ہیومینٹی فرسٹ کونگو کنشاسا کے ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر ناصر Tshibangu Nicodemeکی قیادت میں ہیومینٹی فرسٹ کے ممبران و کارکنان کا ایک وفد بنایا گیا۔ پہلے مرحلہ میں 7بڑی اور اہم میونسپل کمیٹیز کے دفاتر میں یہ جراثیم کش سپرے کرنے کا پروگرام بنایا گیا۔ مکرم امیر صاحب کونگو کنشاسا و چیئرمین ہیومینٹی فرسٹ کونگو نے اس بارہ میں ہیومینٹی فرسٹ جرمنی سے تبادلہ خیال کیا۔ چنانچہ ہیومینٹی فرسٹ جرمنی کی طرف سے ایک رقم بطور عطیہ فراہم کی گئی۔

گورنر ہاؤس سے باقاعدہ تحریری اجازت لی گئی اور اس کے بعد میونسپل کمیٹیز میں جا کر ذمہ دار عہدیداران کے ساتھ دن اور وقت طےکیا گیا۔ رفاہ عامہ کے اس کام کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے:

میونسپل کمیٹیMatete

کنشاسا کی چوبیس میونسپل کمیٹیز میں سب سے پہلے میونسپل کمیٹیMateteکا انتخاب کیا گیا۔ مورخہ 23؍جنوری 2021ء کو ہیومینٹی فرسٹ کا وفد یہاں پہنچا۔ اس کمیٹی میں 65دفاتر اور 6گیلریز میں جراثیم کش سپرے کیا گیا۔ اس میونسپل کمیٹی کے ناظم (جن کو فرنچ اصطلاح میںBourgmestreکہا جاتا ہے) بھی تشریف لائے اور جماعت کے ہیومینٹی فرسٹ کے وفد کا استقبال کیا اور اس کاوش کو سراہا۔ اس میونسپل کمیٹی کے سوشل سروسز کے ڈائریکٹر جناب Louis Gentil Mulumbaصاحب اس پورے پروگرام کے دوران ہمارے وفد کے ہمراہ رہے۔ انہوں نے اس کام کی تعریف کی اور کہا کہ ’’وبا کے بعد سے اب تک کسی تنظیم کی طرف سے ہونے والا اپنی نوعیت کا یہ پہلا کام ہے۔ ‘‘

میونسپل کمیٹی:Lemba

اس کے بعد میونسپل کمیٹیLembaکی طرف یہ وفد روانہ ہوا اور وہاں پر دفتر انچارج صاحب نے ہمارے وفد کا استقبال کیا۔ جماعت احمدیہ کونگو اور ہیومینٹی فرسٹ کونگو کی کاوشوں کو بہت سراہا۔ اس کمیٹی میں 36دفاتر اور 3گیلریز میں سپرے کیا گیا۔

میونسپل کمیٹی:N‘djili

مورخہ 25؍جنوری 2021ء کو میونسپل کمیٹی N‘djili کے دفتر میں جانے کا موقع ملا۔ یہاں پر 67دفاتر اور 4گیلیریز میں جراثیم کش سپرے کیا گیا۔ یہاں پر بھی ناظم صاحب نے ہمارے وفد کا استقبال کیا۔ یہاں کے ناظم صاحب مسلمان ہیں اور ان کا اسم گرامی عبد الرزاق ہے۔ انہوں نے بھی ہیومینٹی فرسٹ کی کاوشوں کی تعریف کی اور اپنے پرسنل سیکرٹری کو ہمارے وفد کے ہمراہ کیا جو تمام کام کے دوران ساتھ ہی رہے۔

میونسپل کمیٹی:Masina

اسی روز Masinaکے میونسپل دفتر میں بھی یہ وفد گیا اور یہاں پر 45دفاتر اور 2گیلریز میں جراثیم کش سپرے کیا گیا۔ اس جگہ مکرم ناظم صاحب کے سیکرٹری نے وفد کا خیر مقدم کیا اور اس بات کا اظہار کیا کہ ’’کسی بھی قسم کے معاوضہ کے بغیر ایسا رفاہی کام ابھی تک کسی اور تنظیم نے اس کمیٹی میں نہیں کیا۔‘‘

میونسپل کمیٹی:Limete

25؍جنوری کو ہی میونسپل کمیٹیLimeteکے دفاتر میں بھی جراثیم کش سپرے کیا گیا۔ یہاں بھی جناب ناظم صاحب کے سیکرٹری نے استقبال کیا۔ اس کمیٹی میں 51دفاتر اور 4گیلریز میں سپرے کیا گیا۔

میونسپل کمیٹی:Barumbu

میونسپل کمیٹیBarumbuکو یہ اہمیت بھی حاصل ہے کہ جماعت احمدیہ کی مرکزی مسجد اور مشن ہاؤس اسی کی حدود میں واقع ہیں۔ یہاں پر ہیومینٹی فرسٹ کا وفد مورخہ 26؍جنوری کو پہنچا اور 48دفاتر اور 3گیلیریز میں سپرے کیا گیا۔ یہاں پر دفتر انچارج صاحب نے اس کوشش کو سراہا اور جماعت احمدیہ کے رفاہی کاموں کی تعریف کی۔

میونسپل کمیٹی:Kinshasa

دارالحکومت کنشاسا کی 24میونسپل کمیٹیز کے دفاتر میں سپرے کرنے کے پہلے مرحلے کے آخر پر Kinshasaکے دفتر کمیٹی میں یہ وفد پہنچا اور 43دفاتر اور 3گیلریز میں سپرے کیا گیا۔

اس کے ساتھ ہی یہ پہلا مرحلہ اختتام پذیر ہوا۔ اس رفاہی کام کے توسط سے بہت سے حکومتی عہدیداران کو جماعت کا تعارف بھی ہوا اسی طرح بہت سی عوام جو مختلف اغراض سے ان دفاتر میں موجود تھی ان کو بھی جماعت کا تعارف حاصل ہوا۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اس کاوش کو جماعت احمدیہ کے حق میں قبول فرمائے اور مثمر بثمرات حسنہ بنائے۔ اور ہیومینٹی فرسٹ کو ہر دن پہلے سے بڑھ کر خدمت انسانیت کا حق ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

(رپورٹ: شاہد محمود خان۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button