افریقہ (رپورٹس)

ریجنل اجتماع۔ لجنہ اماءاللہ بنفورہ، برکینا فاسو

(ثمینہ اعجاز۔ برکینا فاسو)

(نمائندہ الفضل انٹرنیشنل برکینا فاسو) محض الله تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ بورکینا فاسو کو خلافت کے زیر سایہ جماعتی پروگرامز منعقد کرنے کی توفیق مل رہی ہے۔ اس سلسلے میں بورکینافاسو کے ایک ریجن بنفورہ میں لجنہ اماء اللہ نے اپنا ریجنل اجتماع منعقد کرنے کا پروگرام بنایا اور 20، 21؍فروری 2021ء اس اجتماع کے لیے تاریخ مختص کی۔

اس اجتماع کی تیاریوں کے لیے لجنہ اماء اللہ نے ریجن کے بھر پور دورہ جات کیے تاکہ اجتماع کو ہر لحاظ سے کامیاب بنایا جاسکے۔ اس سلسلے میں مقامی مشنریز اور معلمین سے بھی مدد اور تعاون لیا گیا اور جماعتی ریڈیو پر بھی اس اجتماع کے اعلانات کروائے گئے۔ یہ اجتماع ینگولوکو شہر میں رکھا گیا جو کہ بنفورہ شہر سے 45کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ ریجنل صدر لجنہ نے وہاں کا دورہ کیا اور وہاں کی لجنہ کے ساتھ میٹنگ کی اور اجتماع کے امور کی سر انجام دہی کے لیے مختلف شعبہ جات کی ٹیمیں بنائیں۔ اجتماع کی کامیابی کے لیے وہاں کے خدام نےبھی وقار عمل کے ذریعے اس کار خیر میں اپنا حصہ ڈالا۔

اجتماع کا آغاز مورخہ 20؍فروری کو تلاوت قرآن کریم اور نظم سے ہوا۔ عہد کے بعد صدر صاحبہ لجنہ اماء اللہ برکینافاسو نے تقریر کی اور دعا کے بعد ورزشی مقابلہ جات شروع ہوئے جس میں ناصرات اور لجنہ نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اس کے بعد صدر صاحبہ نے لجنہ کے ساتھ میٹنگ کی۔ ازاں بعد لجنہ اور ناصرات کے علمی مقابلہ جات کروائے گئے۔

مورخہ 21؍فروری کو دن کا آغاز نماز تہجد سے ہوا۔ نماز فجر کے بعد درس ہوا۔ صبح آٹھ بجے اختتامی تقریب کا آغاز ہواجس کی صدارت ریجنل صدر صاحبہ لجنہ اماء اللہ نے کی۔ آپ نےنمایاں کامیابی حاصل کرنے والی لجنات میں انعامات تقسیم کیے اور یوں دعا کے ساتھ اس اجتماع کا اختتام ہوا۔

اس اجتماع کی ایک خاص بات یہ تھی کہ اس کا تمام خرچ ریجن کی لجنہ اماء اللہ نے خود اٹھایا تھا اور اس سلسلے میں تین لاکھ فرانک سیفا چندہ جمع کیا تھا۔ اس اجتماع کی کل حاضری 530تھی جس میں کل 418لجنہ اور112 ناصرات شامل ہوئیں۔ الحمدللہ

(رپورٹ: ثمینہ اعجاز۔ ریجن بنفورہ بورکینا فاسو)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button