یورپ (رپورٹس)

نیشنل وقف نو پروگرام۔ مجلس خدام الاحمدیہ یوکے

(مشرف احمد۔ معاون صدر خدام الاحمدیہ یوکے)

مورخہ27؍فروری 2021ء بروز ہفتہ شعبہ وقفِ نو مجلس خدام الاحمدیہ یوکے کا نیشنل وقفِ نو پروگرام منعقد ہوا جس کی اجازت حضرت امیر المومنین ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ازراہِ شفقت دسمبر 2020ء میں عنایت فرمائی تھی۔

یہ پروگرام 7گھنٹوں پر مشتمل تھا اور اب تک دنیا بھر سے تقریباً 13,400لوگوں نے اسے دیکھا ہے۔ پروگرام کو دیکھنے کا اوسطاً وقت 23 منٹ تھا اور یہ YouTube پر لائیو سٹریم کیا گیا۔

پروگرام کا آغاز صبح دس بجے تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔ حضور انور کے ارشاد کے مطابق اس پروگرام میں تعلیمی و تربیتی پہلو کو مد نظر رکھا گیا۔ مختلف careersپر بات کی گئی اور پیارے حضور کی واقفین نو کو دیگر ہدایات پیش کی گئیں۔ اس پروگرام کے اول مخاطب واقفین نو خدام تھے۔

پروگرام کو interactiveبنایا گیا۔ پیارے حضور کی ہدایت کے مطابق واقفین نو کو خطبہ جمعہ کی اہمیت کے بارہ میں بتایا گیا۔ واقفین نو کی جانب سے YouTube پر اور WhatsApp کے ذریعہ پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات دیے گئے۔

اس کے علاوہ تین واقفین نو نے اپنی فیلڈز ایم ٹی اے، سول سروسز اور Medicine کے بارہ میں بتایا کہ کس طرح حضور انور نے ان کی رہنمائی فرمائی۔

علاوہ ازیں چند نوجوان واقفین نو نے سٹوڈیو میں تبادلہ خیال کیا کہ کس طرح واقفین نو کو خلافت اور جماعت کے ساتھ ایک پختہ تعلق رکھنا چاہیے اور زندگی کے ہر قدم پر خلیفۂ وقت سے رہنمائی لینی چاہیے۔

اسی طرح جامعہ احمدیہ کے بارہ میں ایک segment میں جامعہ کی تاریخ بتائی گئی اور جامعہ کے بارے میں سوالات کے جواب دیے گئے۔ اسی دوران جامعہ یوکے سے فارغ التحصیل دو مربیان نے حضور انور کے ساتھ اسلام آباد میں گزارے ہوئے قیمتی لمحات کے بارہ میں شاملین پروگرام کو بتایا۔

نماز ظہر و عصر کے وقت ایک گھنٹے کا وقفہ رکھا گیا جس میں حضور انور کو احباب جماعت جو خطوط لکھتے ہیں، نیز تحریک وقف نو کے متعلق دو documentaries دکھائی گئیں۔

وقفہ کے بعد انٹر ایکٹو کوئز رکھا گیا۔ اس کوئز میں تقریباً 800 احباب نے حصہ لیا۔ یہ کوئز تحریک وقف نو، تاریخ اسلام، تاریخ احمدیت اور جنرل نالج پر مشتمل تھا۔

اس کے بعد مکرم عمیر علیم صاحب (انچارج شعبہ مخزن تصاویر) نے حضور انور کے ساتھ دورہ جات کے دوران گزارے ہوئے چند قیمتی لمحات کے بارہ میں واقفین نو کو بتایا۔

اس پروگرام کا اختتام صدر مجلس خدام الاحمدیہ یوکے نے شام پانچ بجے ایم ٹی اے سٹوڈیو اسلام آباد سے کیا۔ آپ کی تقریر کا موضوع سیدنا حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا مشہور اشتہار ’خدا کے ایک بندہ کو آپ کی تلاش ہے‘ کے تھا جس میں حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے گھانا میں حالات کا بھی ذکر تھا۔

اللہ تعالیٰ کے فضل اور حضور انور کی دعاؤں اور ہدایات کے نتیجہ میں یہ پروگرام کامیاب رہا۔ اس پروگرام کو دنیا بھر میں دیکھا اور سنا گیا۔ اسی طرح پورے پروگرام کا انڈونیشین زبان میں لائیو ترجمہ ہوا۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اس پروگرام کو باثمر بنائے اور واقفینِ نو اس پروگرام سے فائدہ اٹھانے والے ہوں۔ آمین

دنیا بھر سے احباب جماعت نے اس پروگرام کے متعلق اپنے تاثرات ارسال کیے جن میں سے چند ایک پیش ہیں:

٭…اس پروگرام کو دیکھنے کے نتیجہ میں میرا وقف کے بارہ میں نظریہ بدل گیا ہے۔

٭…بہت دلچسپ پروگرام تھا۔

٭…واقفین نو کے لیے بہت معلوماتی پروگرام تھا۔

٭…وقف نو کا یہ پروگرام بہت فائدہ مند رہا اور میری پوری فیملی اسے دیکھ رہی ہے۔

٭…ہمیں اچھا لگ رہا ہے کہ کس طرح واقفین نو اپنا عملی نمونہ اور اپنی زندگی کا تجربہ بتا رہے ہیں۔

٭…جزا ک اللہ کہ آپ کوئز کے ذریعہ ہمارے علم میں اضافہ کر رہے ہیں۔

٭…یہ ایک ایسا پروگرام تھا کہ جب میں نے اسے دیکھنا شروع کیا تو بند کرنے کا دل نہ کیا۔

٭…بہت مؤثر اور معلوماتی پروگرام تھا۔ بے شک یہ پروگرام واقفین نو میں وقف کا نظریہ بدل دے گا اور وہ اپنے وعدہ کو پورا کریں گے۔ یہ ایک اچھا اور روشن خیال قدم تھا۔

٭…بہت منظم اور ترتیب شدہ پروگرام تھا۔

٭…میں اس پروگرام کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں۔ اس پروگرام سے میرا ایمان اور وقف مضبوط ہوا ہے اور میرا جماعت کی خدمت کرنے کا اب زیادہ دل کر رہا ہے۔

٭…دنیا بھر کے واقفین نو کے لیے یہ پروگرام ایک eye opener تھا۔ اس پروگرام کے ذریعہ میں نے بہت سی نئی باتیں سیکھیں۔

(رپورٹ: مشرف احمد۔ معاون صدر خدام الاحمدیہ یوکے)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button