یورپ (رپورٹس)

فن لینڈ میں آن لائن جلسہ یوم مصلح موعود کا انعقاد

(فرخ اسلام۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل فن لینڈ)

بفضل الله تعالیٰ جماعت احمدیہ فن لینڈ کو 21؍فروری 2021ء کو آن لائن جلسہ یوم مصلح موعود منعقد کرنے کی توفیق ملی۔نیشنل صدر جماعت احمدیہ فن لینڈ حافظ عطاء الغالب صاحب نے اس جلسہ کی صدارت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جو مکرم محمد عبد الله خان صاحب نے کی۔ مکرم شعیب طاہر صاحب نے مترنم آوازمیں نظم پڑھی۔ اس کے بعد مکرم اسامہ رفیق صاحب نےپیشگوئی مصلح موعود کے الفاظ پیش کیے۔بعد ازاں مکرم فائز احمد صاحب نے فنش زبان میں سیرت حضرت مصلح موعود رضی الله تعالیٰ عنہ پر مختصر تقریر کی ۔

اس کے بعد مکرم فرید احمد صاحب نے حضرت مصلح موعود رضی الله تعالیٰ عنہ کی مبارک تحریکات تحریک جدید اور وقف جدید اور ہماری ذمہ داریاں کے موضوع پر تقریر کی۔ بعد ازاں مکرم مصور احمد شاہکار صاحب مبلغ انچارج جماعت احمدیہ فن لینڈ نے پیشگوئی مصلح موعود کے موضوع پر تقریر کی اور بتایا کہ حضرت مصلح موعود رضی الله عنہ کے بارے میں بتایا گیا تھا کہ وہ قدرت، رحمت اور قربت کا نشان ہوں گے۔ چنانچہ آپ کے وجود میں اللہ تعالیٰ کی عطا فرمودہ پیشگوئی بڑی عظمت، شان اور جلال کے ساتھ پوری ہوئی۔

اس کے بعد صدر مجلس نے دعا کروائی اور یوں اس جلسہ کا اختتام ہوا۔ جلسہ میں آن لائن شامل ہونے والے افراد کی کُل حاضری 215رہی۔دعا ہے کہ الله تعالیٰ تمام شاملین کو اپنے اندر پاک تبدیلی پیدا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

(رپورٹ: فرخ اسلام۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button