افریقہ (رپورٹس)کچھ جامعات سے

مجلس علمی جامعہ احمدیہ انٹر نیشنل گھانا کے تحت منعقد ہونے والے بعض مقابلہ جات کی جھلکیاں

(محمد نصیر اللہ۔ جامعہ احمدیہ انٹرنیشنل گھانا)

تقریر بزبان انگریزی

محض اللہ تعالیٰ کے فضل اور احسان سے جامعہ احمدیہ انٹرنیشنل گھانا میں مورخہ 24فروری 2021ء بروز بدھ مقابلہ تقریر بزبان انگریزی منعقد کیا گیا۔ اس مقابلے کے لیے مکرم سرفراز عدیل صاحب اور مکرم عبد الرؤف صاحب نے منصفین کے فرائض سرانجام دیے جبکہ باقی اساتذہ بھی طلباء کی حوصلہ افزائی کے لیے مقابلہ کے دوران موجود رہے۔ مقابلے کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے کیا گیا۔ مقابلے میں چار گروپس کے 12طلباء نے شرکت کی۔ رزلٹ کے مطابق اوّل پوزیشن عزیزم حافظ فذکر نوح نے حاصل کی۔ دوسری پوزیشن کے حقدار عزیزم حافظ فاروق سچی قرار پائے جبکہ تیسری پوزیشن عزیزم عبد الرفیق لارٹے کے حصہ میں آئی۔ گروپ پوزیشن میں شفقت گروپ کی پہلی، قناعت گروپ کی دوسری اور امانت گروپ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ الحمدللہ۔

مقابلہ حفظ ادعیۃ 

مورخہ3؍مارچ 2021ء بروز بدھ مقابلہ حفظ ادعیہ منعقد کیا گیا۔ اس مقابلے کے لیے مکرم عبد السمیع خان صاحب، مکرم شہود آصف صاحب اور مکرم فہد الغزو صاحب نے منصفین کے فرائض سرانجام دیے۔ مقابلے میں چار گروپس کے 12 طلباء نے شرکت کی۔ اس مقابلے میں اوّل پوزیشن عدالت گروپ نے حاصل کی۔ دوسری پوزیشن کا حقدار امانت گروپ قرار پایا جبکہ تیسری پوزیشن شفقت گروپ کے حصہ میں آئی۔ الحمدللہ۔

تقریر بزبان اردو

مورخہ 10؍مارچ 2021ء بروز بدھ مقابلہ اردو تقریر منعقد ہوا۔ اس مقابلے کے لیے مکرم ساجد محمود بٹر صاحب اور مکرم انور اقبال ثاقب صاحب نے منصفین کے فرائض سرانجام دیے جبکہ باقی اساتذہ نے بھی شرکت کی۔ مقابلے کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے کیا گیا۔ مقابلے میں چار گروپس کے 12طلباء نے شرکت کی۔ رزلٹ کے مطابق اول پوزیشن عزیزم جاذب محمود، دوم پوزیشن عزیزم حافظ یوسف فذکر اور تیسری پوزیشن محموداو لاڈیپوپو نے حاصل کی۔ الحمدللہ

سالانہ کوئزپروگرام

جامعہ احمدیہ انٹرنیشنل گھانا میں مورخہ 17؍مارچ 2021ء بروز بدھ سالانہ کوئز پروگرام منعقد ہوا۔ اس مقابلے کے لیے مکرم عبدالسمیع خان صاحب، مکرم عبد الہادی طارق صاحب اور مکرم سرفراز احمد عدیل صاحب نے منصفین کے فرائض سرانجام دیے۔ باقی اساتذہ بھی طلباء کی حوصلہ افزائی کے لیے مقابلہ کے دوران موجود رہے۔ مقابلہ کو کل تین راؤنڈز میں تقسیم کیا گیا جو قرآن،حدیث اور روحانی خزائن کےبارے میں تھے۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے کیا گیا۔ چاروں گروپس سے تین تین طلباء پر مشتمل ٹیموں نے شرکت کی۔ رزلٹ کے مطابق اول پوزیشن عدالت گروپ (حافظ عبدالباسط، نصیراللہ بالنگوں ، ابراہیم انکرومہ)، دوم پوزیشن قناعت گروپ (ابراہیم نییں، عبدالغالب، محمد الفیاض) اور تیسری پوزیشن امانت گروپ (عمر صادق، عبداللہ انیق، علی صادق) نے حاصل کی۔ الحمدللہ

تقریر بزبان عربی

مورخہ24؍مارچ 2021ء بروز بدھ عربی تقریر کا مقابلہ منعقد ہوا۔ اس مقابلے کے لیے مکرم فہد محمد الغزو صاحب اور مکرم محمداظہر خان منگلا صاحب نے منصفین کے فرائض سرانجام دیے۔ مقابلے کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے کیا گیا جس کے لیے عزیزم بشیرالدین بن جعفرکو مدعو کیا گیا۔ اس کے بعد قواعد عزیزم حافظ اسحاق فردوس نے پڑھ کر سنائے۔ مقابلے میں چار گروپس کے 12 طلباء نے شرکت کی۔ رزلٹ کے مطابق اول پوزیشن عزیزم عبد التواب ابولاجی، دوم پوزیشن عزیزم ابراہیم ایی نیرن اور تیسری پوزیشن عزیزم حافظ حبیب اللہ نے حاصل کی۔ الحمدللہ علی ذالک۔

(رپورٹ: محمد نصیر اللہ۔ استاد جامعہ احمدیہ انٹرنیشنل گھانا)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button