یورپ (رپورٹس)

برطانیہ میں جلسہ ہائے یوم ِ مصلح موعودؓ کا انعقاد

1934ء میں حضرت مصلح موعودؓ نے اپنے تاریخی خطاب میں ’مصلح موعود‘ کی پیشگوئی کے مصداق ہونے کا اعلان فرمایا۔ 52صفات پر مشتمل پیشگوئی لفظ بہ لفظ حضرت مرزا بشیر الدين محمود احمد صاحب ؓکے حق میں پوری ہوئی۔ اس وقت سے جماعتِ احمدیہ مسلمہ 20؍فروری کو اس عظیم الشان پیشگوئی کے پورا ہونے کا دن ’یومِ مصلح موعود‘ کے نام سے مناتی ہے۔

حضرت امير المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے 19؍فروری 2021ء کےخطبہ جمعہ میں پیشگوئی مصلح موعودؓ کے ایک پہلو ’’وہ علوم ظاہری و باطنی سے پر کیا جائے گا‘‘ کے موضوع پر حضرت مصلح موعودؓ کے حالاتِ زندگی کے متعلق ایمان افروز واقعات پیش فرمائے۔

موجودہ حالات کے پیش نظر مساجد میں باقاعدہ جلسہ یومِ مصلح موعودؓ منعقد کرنا ممکن نہ تھا تاہم برطانیہ کے مبلغین کرام نے آن لائن گھروں میں احباب پر اس اہم موضوع کو اجاگر کیا۔ برطانیہ میں اللہ کے فضل سے 40 سے زائد مقامی، ریجنل اور نیشنل سطح پر اجلاسات کا انعقاد ہوا۔ علاوہ ازیں حضرت خلیفةالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے نوجوانوں کو پیشگوئی مصلح موعودؓ کے دقیق پہلووٴں سے آگاہ کرنے کی طرف توجہ دلائی۔ حضرت مصلح موعودؓ کا اس پیشگوئی کے مصداق ہونے پر امسال مختلف مضامین پر تقاریر کے علاوہ پریزنٹیشن، کوئز پروگرام اور سوال وجواب کی تقاریب بھی آن لائن پیش کی گئی ہیں۔

مشنری انچارج یوکے مکرم عطاء المجیب راشد صاحب، مکرم رفیق احمد حیات صاحب امیر جماعت یوکے اور محترم رانا مشہود احمد صاحب جنرل سیکٹری یوکےنے نیشنل جلسہ مصلح موعودؓ کے موقع پر تقاریر کیں۔

اس کے علاوہ درج ذیل جماعتوں اور ریجنز میں جلسہ ہائے یوم مصلح موعود کا انعقاد ہوا:

اسلام آبادRichmond Park، Glasgow، Dundee ، Edinburgh ، Spen Valley Slough، Hounslow East ، Hounslow North، Baitul Futuh East، Worcester Park ،Merton Park، Hartlepool، Newcastle، Mosque East، Balham، Aldershot، Leeds، Sheffield، Doncaster، Bradford North، Devon، Cornwall، Farnham، Reading، Woking، Oxford، Liverpool، Thornton Heath، South، Bexley Greenwich، Norbury، Huddersfield South، Huddersfield North، Walsall، Birmingham West، North West Region، South Region، Midlands Region Bashir Region اور Muqami Region۔

ان مقامات پر درج ذیل مبلغین کرام نے تقریر کیں: مکرم قریشی داوٴد احمد صاحب، مکرم صلاح الدين میر صاحب، مکرم ربیب احمد مرزا صاحب، مکرم نسيم احمد باجوہ صاحب، مکرم طاہر سیلبی صاحب، مکرم عمران احمد خالد صاحب، مکرم رضا احمد صاحب، مکرم شیخ شرجیل احمد صاحب، مکرم سعد محمود باجوہ صاحب، حافظ انیق الرحمان صاحب، مکرم مبارک احمد بسرا صاحب، مکرم طاہر خالد صاحب، مکرم برہان احمد راجہ صاحب، مکرم عمار احمد صاحب، مکرم داوٴد احمد عابد صاحب، مکرم ہمایوں اپل صاحب، مکرم شاہل منیر صاحب، مکرم لئیق احمد طاہر صاحب، مکرم فیض احمد زاہد صاحب، مکرم صباحت کریم صاحب ، مکرم منصور احمد ضیاء صاحب، مکرم ہمایوں جہانگیر صاحب، محترم محمد احمد خورشيد صاحب، مکرم اخلاق انجم صاحب اور خاکسار۔

امسال ایک محتاط اندازے کے مطابق اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے برطانیہ اور دنیا کے دیگر ممالک میں مجموعی طور پر 50 ہزار سے زائد افرادجماعت پیشگوئی مصلح موعودؓ کے موضوع پر یوکے کے 30مربیانِ کرام کے ذریعہ مستفید ہوئے اور اپنے ایمانوں کو تازہ کیا۔ الحمد للہ علیٰ ذٰالک

الله تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ تمام جماعت احمدیہ کو پیشگوئی مصلح موعود کو سمجھتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں کما حقہ ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

(رپورٹ: رواح الدین عارف خان۔ مربی سلسلہ اسکاٹ لینڈ)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button