یورپ (رپورٹس)

یونان میں (آن لائن) جلسہ یوم مسیح موعود کا انعقاد

(ارشد محمود۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل یونان)

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم کے ساتھ مورخہ 21؍مارچ 2021ء بروز اتوار جماعت احمدیہ یونان کو جلسہ یومِ مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ الحمدللہ۔

یونان میں چونکہ کورونا کی وجہ سے لاک ڈاؤن ہے اس لیے جلسہ زوم ایپ کے ذریعہ آن لائن منعقد ہوا۔ جلسہ کو کامیاب بنانے کے لیے مورخہ 13؍مارچ 2021ء سے منصوبہ بندی شروع کی گئی۔ تمام احباب جماعت کو میسیجز اور ٹیلی فون کر کے اطلاع کی گئی اور جلسہ سے پہلے جلسہ کو کامیاب بنانے کے لیے بار بار یاد دہانی کروائی گئی۔ جلسہ شام سات بجے سے لے کر رات نو بجے تک جاری رہا۔

کارروائی جلسہ:

اس جلسہ کی صدارت مکرم عطاء النصیر صاحب مربی سلسلہ و نیشنل صدر جماعت یونان نے کی۔ جلسہ کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جو مکرم ناصر احمد صاحب نے کی۔ مکرم محمد احمد صاحب نے تلاوت کی گئی آیات کا ترجمہ پیش کیا۔ بعد ازاں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کا ایک اقتباس بذریعہ آڈیو ریکارڈنگ سنایا گیا۔ مکرم ذیشان ندیم صاحب نے نظم پیش کی۔ اسی طرح حدیث مکرم ارشد محمود صاحب نے پڑھ کر سنائی۔

اس جلسہ کی پہلی تقریر مکرم راحیل احمد صاحب نے ’’حضرت مسیح موعودؑ کا عشق قرآن‘‘ کے موضوع پر کی۔ دوسری تقریر مکرم عقیل احمد صاحب نےکی۔ آپ کی تقریر کا عنوان تھا ’’حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی پیشگوئی بابت پنڈت لیکھرام‘‘ ۔ بعد ازاں مکرم خرم مبارک صاحب نے ایک نظم پیش کی۔ اس جلسہ کی تیسری تقریر مکرم مشتاق احمد صاحب نے ’’حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کا عشق الٰہی‘‘ کے موضوع پر کی۔

آخر پر نیشنل صدر صاحب نے ’’صداقت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام‘‘ کے موضوع پر تقریر کی۔ جلسہ کا اختتام اجتماعی دعا کے ساتھ ہوا۔

حاضری: انصار:11، خدام:26، لجنہ:7، اطفال:2

ٹوٹل حاضری: 46

دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہماری اس حقیر کوشش کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے اورہم حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے الہام ’’میں تیری تبلیغ کو زمین کے کناروں تک پہنچاؤں گا‘‘ کے مبارک مشن میں بھر پور حصہ لینے والے بن جائیں۔ اور شاملین جلسہ کو حضور علیہ السلام کی دعائیں ملتی رہیں۔ آمین

(رپورٹ: ارشد محمود۔ یونان)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button