افریقہ (رپورٹس)

تقاریب آمین۔ کونگو کنشاسا

سال 2021ء کی پہلی سہ ماہی میں کونگو کنشاسا کے مختلف ریجنز میں تقاریب آمین منعقد ہوئیں۔ الحمدللہ۔ ان تقاریب کی مختصر رپورٹ قارئین کے لیے پیشِ خدمت ہے۔

کونگو کنشاسا کے صوبہ Kasaiکے ایک لوکل خادم مکرم Ngueji Nsaka Muhammadنے بیس سال کی عمر میں قرآن شریف کا پہلا دور مکمل کر لیا۔الحمدللہ علیٰ ذالک۔

ان کو قرآن شریف پڑھانے کا اعزاز مکرم ابوبکرMbuyiصاحب لوکل مشنری کے حصہ میں آیا۔ ان کی تقریب آمین 28؍فروری 2021ء بروز اتوار کو ہوئی۔

اسی طرح اسی ریجن کے ایک اور خادم مکرم Katshiapa Mpingula Usman نے بھی قرآن شریف کا دور اٹھارہ سال کی عمر میں مکمل کر لیا۔ ان کی تقریب آمین بھی 28؍فروری کو منعقد ہوئی۔ ان کوبھی قرآن شریف پڑھانے کا اعزاز مکرم ابوبکرMbuyiصاحب لوکل مشنری کے حصہ میں آیا۔ صوبہ Kasaiکی اس territory میں قرآن شریف کا مکمل دور کرنے والے یہ پہلے دو خدام ہیں۔ فالحمد للہ علیٰ ذالک۔

مکرم فرید احمد بھٹی صاحب مبلغ سلسلہ Bandunduریجن کونگو کی چھوٹی بیٹی عزیزہ ناجیہ احمد کے قرآن کریم ناظرہ مکمل کرنے پر مورخہ 8؍جنوری 2021ء بعد از نماز جمعہ مسجد نور باندوندو شہرمیں تقریب آمین منعقد ہوئی۔مکرم مبلغ صاحب نے عزیزہ سے قرآن کریم سنا اور دعا کروائی۔

عزیزہ ناجیہ احمد نے 6 سال 5 ماہ کی عمر میں قرآن کریم کا دور مکمل کیا۔ عزیزہ کو قرآن کریم پڑھانے کی سعادت ان کی والدہ محترمہ فہمیدہ آرزو صاحبہ کےحصے میں آئی۔

اسی طرح مکرم عطاء القیوم صاحب مبلغ سلسلہ Kikwit ریجن کونگو کی بڑی بیٹی عزیزہ امة المومن کے قرآن کریم ناظرہ مکمل کرنے پر مورخہ 22جنوری 2021ء مسجد بیت الاحدKikwit شہر میں تقریب آمین منعقد ہوئی۔ چونکہ آمین کی تقریب کے دن تک وبا کے حوالہ سے کچھ سفری پابندیاں موجود تھیں اس لیے اس تقریب میں ویڈیو لنک کے ذریعہ مکرم خالد محمود شاہد صاحب امیر و مبلغ انچارج کونگو نے بچی سے قرآن کریم سنا اور دعا کروائی۔

عزیزہ نے 6 سال 11 ماہ کی عمر میں قرآن کریم کا دور مکمل کیا۔ عزیزہ کو قرآن کریم پڑھانے کی سعادت ان کی والدہ محترمہ ہبة القدوس صاحبہ کےحصے میں آئی۔

قارئین کی خدمت میں دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ ان سب کو ہمیشہ قرآن کریم کی تلاوت کرنے، ترجمہ سیکھنے اور قرآنی احکامات پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اللّٰھم آمین یا رب العالمین

(رپورٹ: شاہد محمود خان۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button