متفرق

کالے انگوروں کا آزمودہ نسخہ

مکرمہ شکریہ بیگم صاحبہBischofsheim۔ جرمنی سے لکھتی ہیں کہ

میرے نواسے(عمر نو،دس سال) کو سانس کی بہت تکلیف تھی Inhaler بہت زیادہ استعمال میں رہتا تھالیکن اللہ کے فضل سے تقریباً ایک سال تک روزانہ کالے انگوروں کا ایک گچھا دینے سے اس کی تکلیف بالکل ٹھیک ہو گئی۔اس کے بعدمزید ملنے والوں کو بھی اس کے بارہ میں بتایا تو انہوں نے بھی الحمدللہ اس کو سانس کی تکلیف میں مفید پایا۔یہ آزمودہ نسخہ ہے جو سانس کی ہر قسم کی تکلیف چاہے دمہ ہی کیوں نہ ہو کے لیے مفیدہے۔ اس سلسلہ میں ذیابیطس کے مریضوں سے درخواست ہے کہ ڈاکٹر کی طرف سے مقرر مقدار کے مطابق استعمال کریں ۔بےشک کم مقدار میں لیکن ہرروزباقاعدہ استعمال سے ان شاء اللہ فائدہ ہوگا

اِ سی طرح جب کھانسی ہو تو ادرک کا رس اور شہد ہم وزن لے کرایک چمچ استعمال کریں ۔چندبار استعمال سے فوری آرام آ جائے گا۔

اگر موافق ہوں تو سردیوں میں مچھلی کے کیپسول (Omega-3) کابھی ایک کیپسول روزانہ استعمال کر سکتے ہیں۔

کوشش کریں ٹھنڈسے اپنے آپ کو بچا کر رکھیں اور دھوپ لیں جس سے قوتِ مدافعت بڑھے گی اور بیماری کازور کم ہو گا۔

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button