اطلاعات و اعلانات

سانحہ ارتحال

محترم محمد طارق آفتاب ساؤتھ ہیمپٹن (یوکے)سے تحریر کرتے ہیں کہ میرے بہت ہی عزیز دوست عبد الماجد اسد آف کنری پاکستان (حال مقیم جماعت بیت الفتوح ساؤتھ، لندن) کورونا سے لڑتے ہوئے 5؍اپریل کو 55سال کی عمر میں وفات پا گئے۔ انا للّٰہ وانا الیہ راجعون۔ مرحوم اللہ تعالیٰ کے فضل سے موصی تھے۔ آپ خدا تعالیٰ کے فضل سے مو صی تھے۔نماز با جماعت کے پابند، دین کو دنیا پر مقدم رکھنے والے اور خلافت سے عشق کرنے والے بےحد مخلص اور مستعد کارکن تھے۔ ہمیشہ ہر ذمہ داری بروقت نبھاتے۔آپ غیر از جماعت دوستوں میں بھی یکساں مقبول تھے۔ آپ ایک سعادت مند بیٹے،شفیق باپ اور محبت کرنے والے اور خیال رکھنے والے شوہر تھے۔ آپ نے پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو بیٹیاں، دو بیٹے اوربزرگ والدہ سوگوار چھوڑے ہیں۔آپ کے دادا حضرت میاں اکبر علی صاحب اور پردادا حضرت میاں نتھو صاحب رضی اللہ عنہما صحا بی تھے۔

مورخہ 10؍ اپریل بروز ہفتہ محترم فیض احمد زاہد صاحب مربی سلسلہ نے مورڈن سمٹری میں آپ کی نمازِ جنازہ پڑھائی جس کے بعد تدفین عمل میں آئی۔ مربی صاحب موصوف نے ہی تدفین کے بعد دعا کروائی۔ قارئین کرام سے مرحوم کی مغفرت اور بلندیٔ درجات اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کے حصول کے لیے دعا کی درخواست ہے۔

…*

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button