ارشادِ نبوی

ارشاد نبویﷺ

حضرت عمرؓ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: جب رات آجائے اور دن چلا جائے یعنی سورج غروب ہو جائے تو روزہ دار کو روزہ کھول لینا چاہیے۔

(بخاری کتاب الصوم باب متی یحل فطر الصائم)

حضرت سہل بن سعدؓ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: روزہ افطار کرنے میں جب تک لوگ جلدی کرتے رہیں گے اس وقت تک خیر و برکت، بھلائی اور بہتری حاصل کرتے رہیں گے۔

(بخاری کتاب الصوم باب تعجیل الافطار)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button