افریقہ (رپورٹس)

جلسہ یوم مسیح موعودؑ جماعت احمدیہ گنی بساؤ

(محمد احسن میمن۔ مبلغ انچارج جماعت احمدیہ گنی بساؤ)

الحمد للہ مورخہ 27؍مارچ 2021ء کو جماعت احمدیہ گنی بساؤکو اپنا کامیاب جلسہ یوم مسیح موعودؑ منعقد کرنے کی توفیق حاصل ہوئی۔

جلسہ کے روز نمازِ ظہر و عصر کی ادئیگی کے بعد مہمانوں کو ظہرانہ پیش کیا گیا۔ جس کے بعد یوم مسیح موعودؑ کے موقع پر خدام و اطفال کے درمیان مقابلہ تلاوت قرآن کریم بھی منعقد کیا گیا۔

جلسہ کا آغاز چار بجے تلاوتِ قرآنِ کریم سے کیا گیا۔ اس موقع پر جلسہ کی مناسبت سے کُل تین نظمیں اور چار تقاریر پیش کی گئیں۔

جلسہ کے آغاز میں خاکسار نے تعارفی کلمات میں یومِ مسیح موعودؑ کو منانے کا اصل مقصد اور اہمیت بیان کی۔ بعد ازاں مندرجہ ذیل عناوین پر تقاریر پیش کی گئیں: آمد حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام، صداقت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام از روئے قرآن و احادیث، حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی پیشگوئیاں اور سیرت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام۔

ان تقاریر کے بعد خاکسار نے حضرت مسیح موعودؑ کے مقام و مرتبہ کو بیان کیا نیز حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ارشادات کی روشنی میں ہر ایک احمدی کو اپنے فرائض اور ذمہ داریوں کو سمجھنے کی طرف توجہ دلائی۔

بعد ازاں مقابلہ تلاوتِ قرآن کریم میں اول، دوم اور سوم پوزیشن حاصل کرنے والے خدام و اطفال میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ دعا سے اس جلسے کی کارروائی تکمیل کو پہنچی جبکہ نمازِ مغرب و عشاء کی ادائیگی کے ساتھ پروگرام کا اختتام کیا گیا۔ الحمد للہ

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں حضرت مسیح موعودؑ کی تعلیمات پر کما حقہ عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

(رپورٹ: محمد احسن میمن۔ مبلغ انچارج جماعت احمدیہ گنی بساؤ)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button