اطلاعات و اعلانات

اطلاعات و اعلانات

اعلاناتِ ولادت

٭…بشریٰ بیگم صاحبہ آف مٹھہ ٹوانہ ضلع خوشاب حال گیمبیا تحریر کرتی ہیںکہ اللہ تعالیٰ نے محض اپنے فضل سے میرے بڑے بیٹے عزیزم عامر ندیم استاد نصرت جہاں سیکنڈری سکول بانجل گیمبیا و بہوعزیزہ سعدیہ عامر کو 3؍ اپریل 2021ء کو دو بیٹوں اور ایک بیٹی کے بعد دوسری بیٹی سے نوازا ہے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے نومولودہ کا نام ‘ہما ندیم’ عطا فرمایا ہے۔نومولودہ مظفر احمد ناصر صاحب مرحوم آف مٹھہ ٹوانہ کی پوتی جبکہ ریاض احمد نیاز صاحب کی نواسی ہے۔ نومولودہ حضرت مولوی نور احمد صاحبؓ اور حضرت مولوی حبیب اللہ صاحبؓ آف لودھی ننگل صحابہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی نسل سے ہے۔احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ نومولودہ کونیک ،صالحہ اور خادمہ دین بنائے اور صحت و تندرستی والی درازعمرعطا کرے۔آمین

٭…٭…٭

٭…سلیمہ تبسم صاحبہ تحریر کرتی ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے محض اپنے فضل سے خاکسار کی چھوٹی بیٹی عزیزہ ریحانہ کرن اہلیہ ذیشان محمود صاحب مربی سلسلہ روکوپر، سیرالیون کو 23؍ دسمبر 2020ء کو ایک بیٹی اور ایک بیٹے کے بعد دوسرے بیٹے سے نوازا ہے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے نومولود کو ازراہِ شفقت وقفِ نو کی بابرکت تحریک میں شامل فرمایا ہے۔ نومولود کا نام ‘فاتح احمد’ تجویز ہوا ہے۔ نومولود بشارت احمد صاحب آف کراچی کا پوتا جبکہ عبدالحمیدصاحب مرحوم آف میرپور خاص سندھ کا نواسہ ہے۔ عزیزم حضرت مولوی حبیب اللہ صاحبؓ اورحضرت مولوی نوراحمد صاحبؓ آف لودھی ننگل صحابی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی نسل سے ہے۔احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ نومولود کونیک ، صالح، خادم دین اور حضرت خلیفۃ المسیح کا حقیقی اطاعت گزار بنائے اور صحت و تندرستی والی عمرِ دراز عطا کرے۔آمین

٭…٭…٭

٭…سعادت احمد صاحب جماعت Hanau، جرمنی تحریر کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے محض اپنے فضل سے خاکسار کو مورخہ 20؍ اپریل2021ء کودوسرے بیٹے سے نوازا ہے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے نومولود کو ازراہ ِشفقت وقفِ نو کی بابرکت تحریک میں شامل کرتے ہوئے عزیزم کا نام ‘مبارز احمد’تجویز فرمایا ہے۔ نومولود رشیداحمد صاحب مرحوم آف سرائے عالمگیر کا پوتا اور ناصر احمد صاحب مرحوم آف شٹٹگارڈ، جرمنی کا نواسہ ہے۔ خاکسار کا بڑا بیٹا بھی وقفِ نو میں شامل ہے۔ احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ دونوں بچوں کو صحت و تندرستی والی زندگی سے نوازے۔ نیک،صالح اور خادم دین بنائے۔ آمین

٭…٭…٭

٭…عدنان علی صاحب بریڈفورڈ، یوکے تحریر کرتے ہیںکہ اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے خاکسار کو مورخہ 31؍مارچ2021ء کو دو بیٹوں کے بعد بیٹی کی نعمت سے نوازا ہے ۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے از راہِ شفقت نومولودہ کا نام ‘انابیہ علی’ تجویز فرمایا ہے ۔ الحمد للہ

اسی طرح اللہ تعالیٰ نے اپنے خاص فضل و احسان سے خاکسار کے چھوٹے بھائی سلمان ظفر صاحب کو بھی دو بیٹوں کے بعد مورخہ 20؍اپریل 2021ء کو بیٹی کی نعمت سے نوازا ہے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے از راہِ شفقت نومولودہ کا نام ‘پریشےسلمان ’تجویز فرمایا ہے ۔ الحمد للہ

دونوں بچیاں مکرم ظفر محمود صاحب مرحوم آف کوئٹہ کی پوتیاں ہیں ۔ احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ ان دونوں بچیوں کو نیک، صالح اور دین کی خادمائیں بنائے اور صحت و تندرستی والی لمبی عمر عطا کرے۔ آمین

٭…٭…٭

اعلانِ کامیابی

لئیق احمد مشتاق صاحب مبلغ سلسلہ،سُرینام۔ جنوبی امریکہ تحریر کرتے ہیں کہ عزیزہ مریم صدیقہ صاحبہ واقفہ نَو بنت محمد صدیق علی جان صاحب نے یونیورسٹی آف سُرینام سے سائیکالوجی میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کی ہے ۔عزیزہ نے ‘‘مڈل سکول کے بچوں کی شخصیت اور اساتذہ سے تعلق’’کے موضوع پر مقالہ لکھا اور موجودہ عالمی وبا کی وجہ سے یونیورسٹی انتظامیہ نےفائنل پریزنٹیشن کا انعقاد آن لائن کیا۔ موصوفہ کو سرینام کی پہلی واقفہ نَو ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ احباب کرام سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ تمام احمدی بچوں، بچیوں کو دین و دنیا میں کامیابیوں اور کامرانیوں سے سرفراز فرمائے اور سب جماعت احمدیہ کے لیے مفید وجود ثابت ہوں۔ (آمین)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button